محبتوں کا بہت شکریہ بھائی. کبھی میں بھی محفل کا بہت سرگرم رکن ہوا کرتا تھا. کوئی دن بغیر حاضری کے نہ گزرتا تھا. پھر ناجانے کب اور کیسی مصروفیات بڑھتی چلی گئیں. آج مٹر گشتی جو کرتا ہوا ادھر آ نکلا، آپ نے خوب پکڑا. سلامت رہیں خوش رہیں. اب حاضر ہونے کی کوشش کروں گا.
آپ نے لکھی ہے؟ مجھے کبھی نصیب نہیں ہوئی.
چاچا بتاتے ہیں کہ تختی کے بڑے فوائد تھے. آدھا وقت سیاہ و سفید کرنے میں گزرتا تھا. لڑائیوں میں بھی کام آ جاتی تھیں. :)
میں زبان نہیں خط کی بات کر رہا. دیکھا جائے تو پاکستان کا امتیازی خط لاہوری ہے. کیا ابھی تک حکومت نے کوئی لاہوری فونٹ ریلیز کیا. جہاں تک ان زبانوں کی بات ہے تو یہ تو اس میں شامل ہو سکتی تھیں.
اردو کی ترقی میں ایک معیاری نستعلیق فونٹ بھی داخل ہے۔ لیکن افسوس کہ پاکستان کی قومی زبان ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے شاید ابھی تک کوئی فونٹ جاری نہیں کیا گیا۔ جبکہ انڈیا میں جیسے بھی سہی حکومت کی جانب سے فونٹس ریلیز کیے گئے۔ اب بھی کچھ نہ کچھ کام جاری ہے۔