Recent content by مہوش علی

  1. مہوش علی

    شاتم رسول کی سزا اور اسکی معافی؟

    محمد ﷺ نے خیبر، مکہ و طائف وغیرہ فتح ہو جانے کے باوجود ان تمام لوگوں کو قتل نہیں کیا جو آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کیا کرتے تھے۔ نہ ہی ان یہودیوں کو قتل کیا جو راعنا اور السام علیکم جیسے الفاظ کا استعمال کر کے آپ ﷺ کی توہین کیا کرتے تھے۔ اس پر موجودہ توہین رسالت قانون کے حامی حضرات[30] کا دعویٰ ہے...
  2. مہوش علی

    نظریہ ارتقاء پر اٹھائے جانے والے پندرہ اعتراضات اور ان کے جوابات

    نور سعدیہ صاحبہ! آپ کے اس سوال کا جواب میں پچھلے تھریڈ میں دے چکی تھی جہاں ہم نے نیندرتھال کے متعلق گفتگو کی تھی۔ میں نے بیان کیا تھا کہ ری پروڈکشن کی بنیاد پر نوع کی درجہ بندی میں کچھ استثنائی صورتیں ہیں۔ چنانچہ یہ عجیب بات ہو گی بجائے ان استثنائی صورتوں کو قبول کرنے کے انہیں درجہ بندی کے نام...
  3. مہوش علی

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    حسیب صاحب! آپ نے میرے تبصرے پر غمناک کی سمائلی لگائی ہے۔ آپ غمناک نہ ہوں۔ آپ سے زیادہ غمناک میں ہوں اور اذیت میں ہوں۔ یہ سوالات ایسے ہیں جو آپ سے زیادہ مجھے پریشان کر رہے ہوتے ہیں۔ میں انکے جوابات سوچنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اور پھر تھک ہار کر انہیں یونہی چھوڑ دیتی ہوں۔ اس حد کو پار کرنے کا مطلب...
  4. مہوش علی

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    شکریہ حسیب صاحب! میں آپ کے آخری تینوں مراسلوں کو بلا تبصرہ چھوڑتی ہوں۔ والسلام۔
  5. مہوش علی

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    معذرت! لیکن حسیب صاحب آپ کو خود اندازہ نہیں ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ آپ نے جو آرٹیکل یہاں کاپی پیسٹ فرمایا ہے، وہ آپ کے مؤقف کو نہیں، بلکہ 100٪ "ارتقاء" کو ثابت کر رہا ہے کہ پہلے زمین پر ڈینوسار موجود تھے۔ پھر انکا سائز گھٹتا گیا اور وہ پرندوں میں تبدیل ہو گئے۔ ارتقاء کے اس عمل میں کڑوڑوں...
  6. مہوش علی

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ، اور مسلمان کو عیسائیوں کا سہارا حسیب صاحب نے اوپر جو آرٹیکل کاپی پیسٹ فرمایا ہے، وہ بذاتِ خود کسی سائنٹسٹ کا لکھا ہوا نہیں ہے جو کہ نیندرتھال پر تحقیق کر رہا ہو۔ بلکہ یہ آرٹیکل ایک عیسائی ویب سائیٹ پر موجود ہے جسکا نام ہے Institute for Creation Research چنانچہ یہ کوئی...
  7. مہوش علی

    ’ہومو نالیدی‘، انسانوں کی ایک نئی قسم دریافت!

    1 لاکھ 24 ہزار انبیاء والی روایت ضعیف ہے۔ اور یہ روایت دیگر روایات سے ٹکرا بھی رہی ہے جو کہ انبیاء و رسل کی مختلف تعداد بتلا رہی ہیں۔ ریفرنس: https://islamqa.info/en/95747
  8. مہوش علی

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    نہیں جناب! یہ اصول غلط قرار پائے گا۔
  9. مہوش علی

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    معذرت راہی برادر، میں نیٹ کی دنیا سے تقریباً کٹ چکی ہوں اس لیے آپکے پیغام کا جواب وقت پر نہیں دے پائی۔
  10. مہوش علی

    مذہب کا متبادل

    آصف صاحب! وعلیکم السلام قیامت ایک مذہبی عقیدہ ہے جو کہ جنابِ اسرافیل کے صور پھونکنے کے نتیجے میں وقوع پذیر ہو گا اور صرف زمین ہی نہیں بلکہ پوری کائنات تباہ ہو جائے گی۔ جبکہ سائنس کے مطابق پوری کائنات کا ایک وقت میں تباہ ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ یہ ہو سکتا کہ کبھی زمین اپنا قطب تبدیل کرے تو...
  11. مہوش علی

    مذہب کا متبادل

    جنگلات کے ختم ہونے سے اور عالمی درجہ حرارت بڑھنے، اور گلیشئیر کے پگھلنے سے سیلاب اور خشک سالی اور پانی کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جبکہ زلزلے کا تعلق زمین کے اندر سے ہے جب زمین کی "مینٹل" سطح لاوے کی طرح پگھل کر "کنونشن" کے ذریعے زمین کے "کرسٹ" کو حرکت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اس سے زمین...
  12. مہوش علی

    مذہب کا متبادل

    مجھے ملحد اور موحد حضرات میں انصاف کرنا ہے۔ اس انصاف کے نام پر میں عمران شاہد صاحب کی اس تحریر سے متفق نہیں ہو سکتی۔ میرے نزدیک ملحد حضرات کو پورا حق حاصل ہے کہ اس موقع پر وہ خدا اور مسلمانوں پر تنقید کریں کیونکہ یہ خدا ہے جو کہتا ہے کہ زلزلہ اسکی نشانی ہے اور یہ وہ عذاب ہے جو کہ وہ نافرمان...
  13. مہوش علی

    اسلام، مذاہب، زبانیں اور جغرافیہ

    یہ روایت ضعیف ہے کہ 1 لاکھ 24 ہزار انبیاء آئے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کتنے نبی آئے۔ مسئلہ وہیں کا وہیں ہے کہ تینوں اہل کتاب عالمگیر مذاہب کسی ایک بھی دوسرے علاقے کے نبی کا نام نہیں بتلا پا رہے ہیں۔
  14. مہوش علی

    مذہب کا متبادل

    آصف برادر، پلیز غیر ضروری طور پر بال کی کھال نہ اتاریے۔ یہ غیر ضروری بحث ہے اور بالواسطہ طور پر تنقید کرنے کی بجائے اگر براہ راست تنقید ہو رہی ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ اس سے بات میں آسانی رہتی ہے۔ یہ اصول آپ نے اپنے لیے حلال کیا ہوا ہے جب آپ زیک سے پوچھ رہے ہیں کہ سیکولر ملک کا وہ...
  15. مہوش علی

    سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

    وہی آگے دوڑ پیچھے چھوڑ والا رویہ۔۔۔۔ یہ قرآنی معجزہ بھی آج کی ماڈرن سائنس سے ٹکرا رہا ہے (لنک)۔
Top