You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
مفتی خالد محمود ازہر
خالدمحمودازہر بن مولانا محمد رمضان ازہر شہید رحمة اللہ علیہ رحمةًواسعةً تاریخ پیدائش خاندانی ریکارڈ کے مطابق 22 جون انیس سو ستتر ہے تاہم سرکاری ریکارڈ کے مطابق انیس سو پچھتر ہے جسکی وجہ یہ ہوئی کہ 1993 میں جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ میں دورہ تفسیر القرآن میں داخلہ لینے کی خواہش تھی مگر شناختی کارڈز نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ ناممکن تھا جس کی وجہ سے عمر میں دو سال کا اضافہ ضروری تھا تاکہ بروقت شناختی کارڈبن جائے اور دورہ تفسیر القرآن میں شرکت کی سعادت حاصل ہو جائے جائے پیدائش موجودہ بستی چن شاہ خانیوال ہے جٹ سہوترہ فیملی سے تعلق ہے والد محترم پروانہ ختم نبوت اسیر تحریک نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت مولانا محمد رمضان ازہر شہید رحمةاللہ علیہ جمعیت علمائے اسلام کے کے مرکزی راہنما اور حافظ القرآن والحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کے شاگردخاص اور معتمد خاص تھے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی میں قائدانہ کردار ادا کیا اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں جامع مسجد کوثر خانیوال کے خطیب اور مدرسہ انوارالقرآن کے بانی تھے انیس سو پچاسی میں ٹریفک حادثے میں جام شہادت نوش کیا میری تعلیم درس نظامی جامعہ حنفیہ جہلم تخصص فی الفقہ والافتاء جامعہ حقانیہ ساہیوال سرگودھا تدریس جامعہ عثمانیہ براہمہ دوسال جامعہ فارقیہ کھاریاں ایک سال جامعہ فاروقیہ جلال پور جٹاں ایک سال جامعہ خدیجة الکبری للبنات خانیوال پندرہ سال خطابت جامع مسجد بلال ٹیکسلا تین سال جامع مسجد حذیفہ کھاریاں ایک سال جامع مسجد توحیدیہ خانیوال چودہ سال جامع مسجد نور خانیوال تین سال جمعیت علمائے اسلام سے تعلق تو پیدائشی ہے مگر ضلع خانیوال کی جنرل سیکرٹری شپ 2009 تا ستمبر 2013 اکتوبر 2013 تا جون 2014بطور صوبائی ناظم انتخابات خدمات دس جون 2014 سے تاحال بطور صوبائی جنرل سیکرٹری خدمات کاسلسلہ جاری ہے