شکریہ جناب!
اگر انہی موضوعات سے آپ کو دلچسپی ہے تو انشاء اللہ ہم آپ سے بھی فیضیاب ہوتے رہیں گے۔ احمد جاوید صاحب تو ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ خدا انہیں لمبی عمر دے۔
موسیقی تو بہت اچھی لگتی ہے، اوربلا تخصیص ِ زبان و جغرافیہ۔
آپ کا اس قدر دلچسپی لینا اور اپنے قیمتی تاثرات کا اظہار تو میرے لئے بڑی بات ہے۔ جہاں تک وسیع القلبی اور وسیع النظری کی بات ہے تو یہ تو بس کہ شعوری کوشش ہی کہی جاسکتی ہے ورنہ انسان تعصبات سے کسی حد تک ضرور متاثر ہوتا ہے، مگر کوشش یہی کرنی چاہئے کہ یہ تعصبات ہم پر غلبہ نہ پاسکیں۔
جہاں تک منفی...
میرے خیالات پر اپنے تاثرات دینے کا شکریہ۔ اور یہ بات دل کو چھو گئی۔ زندگی کے متعلق جو کچھ میں نے کہا تھا، اس میں، میں نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ یہ سب کچھ زندگی کے جذباتی تناظر کو پیش نظر رکھ کر کہ رہا ہوں۔ وگرنہ اتنے وسیع مظہر کو محض ایک جملے سے کیسے ڈیفائن کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ بات بھی کہ میں...
میرے خیال میں بات اتنی سی ہے کہ شاعری کا مزاج اخلاقی نہیں ہے، بلکہ جذباتی ہے۔ زندگی اور مذہب کے متعلق جون صاحب کے کیا خیالات تھے وہ تو الگ بحث ہے۔ البتہ جو میں نے منفی کا لفظ استعمال کیا تھا اس سے میری مراد اخلاقی پہلو نہیں تھا۔ بلکہ اس سے مراد وہ رجحانات تھے جو عمومی طور پر سماج کے لئے قابلِ...
کیچ مکران سے میرا تعلق ہے۔ گریجویشن گورنمنٹ ڈگری کالج عطا شاد تربت سے کیا اور پھر نفسیات میں ماسٹر کرنے کے لیئے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں داخلہ لیا۔ پارٹ ٹائم درس و تدریس سے بھی وابستہ ہوں۔ ابھی تک اللہ کا شکر ہے کنوارا ہی ہوں اور فی الحال اس کے امکانات بھی نظر نہیں آتے۔ کسی زمانے میں کرکٹ کا...
نام کے معنی کے حوالے سے تو میں نے نایاب کو دئیے گئے جواب کے ذیل میں تفصیل بیان کردی ہے، باقی آپ کس پہلو سے تعارف میں تفصیل چاہتے ہیں، اگر وضاحت فرمادیں تو ان پہلوئوں پر بھی ضرور روشنی ڈالیں گے، انشاء اللہ۔
یہ عجیب اتفاق ہے کہ جب جب اور جہاں جہاں میں نے اپنا تعارف کیا تو یہ سوال مجھے درپیش رہا۔ اس کے کوئی معنی ڈھونڈنے میں، میں آج تک ناکام رہا ہوں۔ البتہ یہ بلوچی نام ہے، تاریخی اعتبار سے بلوچوں کے رہنما میر چاکر خان رند انہی کی اولاد میں سے تھے۔ نام کا تو معنی سے زیادہ اہم پہلو اس کی صوتی صورت ہے،...
میرے خیال میں نہیں، کم از کم میں سرچ نہیں کر پایا۔ مگر کسی بھی معیاری لائبریری میں ضرور ملنا چاہئیے۔ سید خلیل احمد کا اسی عنوان سے شائع ہونے والا افسانوں کا مجموعہ ہے، اس میں یہ افسانہ شامل ہے۔