سرور بن مظفر

میرا نام سرور بن مظفر ہے
میں ایک کشمیری ہوں اور کہیں بھی کسی کو اپنے بارے میں بتانا ہو تو فخر سے کشمیری بتاتا ہوں ، کیوں کے میں خود مختار کشمیر کا حامی ہوں ..
کشمیر نیلم ویلی کا رہنے والا ہوں اور میں نے آئ کام کی اسٹڈی کی تھی لیکن بد قسمتی سے میں پاس نہیں ہو سکا اور اب میں میٹرک پاس ہوں، ڈگری میٹرک کی اور تعلیم سولویں کلاس کی، خیر یہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والی بات ہو گئی ..
پچھلے چار سال سے اسلام آباد میں ہوں، پہلے میں نے ایک ٹریول ایجنسی میں بطور سپر وائزر تین سال کام کیا، اس کام کو چھوڑنے کے بعد ابھی میں سوشل میڈیا سے جڑا ہوا ہوں، مطلب آپ مجھے بلاگر کہ سکتے ہیں .

شعر و ادب سے لگاؤ ہے .
اردو ادب میں میر،غالب،داغ ، گلزار،فیض فراز،پیر نصیرالدین نصیر جیسے شعراء پسند ہیں۔
فارسی میں رومی،سعدی،،امیر خسرو،،اقبال،قرةالعین طاہرہ کا کلام پسند ہے۔
پنجابی میں میاں محمد بخش،وارث شاہ،بلھے شاہ، کی شاعری اچھی لگتی ہے۔
سرائیکی میں خواجہ غُلام فرید، شاکر شُجاع آبادی کو پڑھا ہے۔
کبھی کبھی ایک آدھ غزل یا شعر خود بھی کہہ دیتا ہوں،
مشاغل؛
ادب کے علاوہ میرے کچھ زیادہ مشاغل نہیں..
چائے پینا
گانا گانا
کبھی کبھی کرکٹ اور فٹبال کھیلنا
نئے نئے لوگوں سے ملنا
کھانوں کی نئی ڈشیں بنانا
بارش میں بھیگنا وہ بیشک سردیوں کی کیوں نہ ہو
باغبانی کا مجھے بہت شوق تھا اور بھی ایسے بہت سے مشاغل جو روز گار زندگی کی وجہ سے ترک کرنے پڑے، اب تو یہی گنے چنے بچے ہوے...

اور رہی بات میرے شہر کی تو وہ اپنی مثال آپ ہے
اسکا نام سردیوں میں سنو تو ایسا لگتا کے برف گرنے لگی آس پاس اور گرمیوں سنو تو ایسا لگتا کسی ہری بھری رنگین جنت محسوس ہونے لگی ...
اگر نام کا یہ اثر ہے تو سوچیں وہ شہر ہوگا کیسا، ایسا شہر جہاں کے پانی چلتے ہی نہیں گنگناتے ہیں.. جہاں کی آبشارے گرتی ہی نہیں ہزاروں سر بکھیرتی ہیں فضا میں، جہاں جا کے ایسا محسوس ہوتا ہے کے جیتے جاگتے جنت مل گئی ہو جیسے ..
وادی نیلم ریاست آزاد کشمیر میں ایک جنت نظیر وادی ہے۔ یہ مظفرآباد کے شمال اور شمال مشرق میں دریاے نیلم کے دونوں اطراف واقع ہے۔

جس کا صدر مقام آٹھمقام ہے۔ اس کی دو تحصیلیں آٹھمقام اور شاردا ہیں۔
یہ وادی 144 کلو میٹر طویل ہے جو بلندوبالا پہاڑوں، گھنے جنگلات اور خوبصورت باغات پر مشتمل ہے۔ تا ہم اچھی سڑک نہ ہونے کے با وجود ہزاروں کی تعداد میں سیاح وہاں آتے ہیں ..

خدارا اب پہچان لیجئے مجھ کو ..
مجھ سے نہیں ہوتا بار ہا تعا رف ...
سرور بن مظفر
یوم پیدائش
جون 3، 1994 (عمر: 29)
ذاتی ویب سائٹ
http://sarwar-mughal-poetry.blogspot.com/
مقام سکونت
کشمیر
موڈ
Bitched
Gender
Male
Occupation
بلاگر

دستخط

میں تو اس بات پر حیران ہوں کہ
ایک ہوس کا پجاری اپنی ہوس کو محبت ثابت کرنے کے لئیے معراج کی مثالیں دیتا ہے ۔۔۔
سرور بن مظفر​

Following

مقتدی

تمغے

  1. 2

    کسی نے آپ کا پیغام پسند کیا ہے۔

    Somebody out there reacted positively to one of your messages. Keep posting like that for more!
  2. 1

    پہلا پیغام

    اس ٹرافی کو حاصل کرنے کے لیے اس سائٹ پر کہیں کوئی مراسلہ شامل کریں۔
Top