زعیم مشتاق

پوچھتے ہیں کہ زعیم کون
ہے
کوئی بتلاو کہ ہم بتلائیں کیا

ہمار تعارف :: ا تعریف .. اس خدا کی جس نے جہاں بنایا پھر ہمیں بنا یا

نام :...زعیم مشتاق .. اس میں سارا اشتیاق ہمارا اور کمال ہمارے والدین کا ہے وہ بھی کافی عرصہ

تک سوچتے رہے کہ کیا کمال کر دیا اس مشتاق کو لانے میں ..

زبان :.. زبان ہماری محبّت کی اور میٹھی ہے لیکن کبھی کبھی اس میں تلخی بھی لے آتے ہیں صرف منہ کا ذائقہ

بدلنے کے لیے -اور اس خیال سے بھی کہ سب یہ نا . کہیں کہ ہر ایک کو ایک ہی زبان دے رکھی ہے ..بولنے میں اردو ،پنجابی ،انگریزی،اور تھوڑی تھوڑی سرائیکی بول لیتے ہیں ..باقی زبانوں میں صرف ایک ہی لفظ آتا ہے

جو آپ کی سماعت کے لیے نہیں ہے ..

سکونت :.. خمیر ہمارا اسی عرض پاک کا ہے لیکن وہ کہتے نا ں کہ "سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے "

اس لیے جگر صاحب بہت چیختے ،چلاتے ہیں جب بھی ہمارےجہاں کو کچھ ہوتا ہے

تعلیم :... اتنا تو یاد ہے کہ اسکول بھی گے اور کالج اور یونیورسٹی بھی گے اور خوشی خوشی گے

پہلے بی -ایس -سی کیا پھر بی ایڈ..پھر سوچا کہ ہم نے کون سے کچھ ایجاد کر لینا ہے سائنس
پڑھ کر ..پھر ماسٹرز کیا انگلش ادب میں ..ہمارے پروفیسر صاحبان ہمیں ماسٹر بنانا چاہتے تھے

پیشہ :... کچھ عرصہ ملک کے ہونہاروں کو تعلیم کے زیور سے مالا مال کر نے کی کوشش کی ابھی اور کرتے اگر

ہمارے والدین کو ہماری اعلی ٰ تعلیم کی نہ یاد آجاتی اور ہمیں دیس نکالا نہ مل جاتا .. تعلیم دینے میں کہاں تک کامیابی ہوئی

یہ تو نہیں معلوم لیکن جب جب یاد آتا ہے کہ کیا کیا پڑھا بیٹھے تو دل بہت دکھتا ہے ان بیچاروں کے حال پر

کبھی کبھی مڈبھیڑ ہو جاتی ہے نیٹ پر ان قوم کے نونہالوں سے تو بہت ادب کرتے ہے اور بار بار ہماری خیریت

معلوم کرتے ہیں ..بس یہ کہ کر تسلی دیتے ہیں کہ ہم ٹیھک ہیں جہاں بھی ہیں اور آپ اپنی خیر مناؤ ..

عمر :.. ابھی ہماری عمر ہی کیا ہے .!!.. بہت کچھ دیکھنے کی چاہ میں آنکھیں کھولیں ھیں اور اتنا کچھ دیکھا

کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں .. اب بند کرنے کو دل نہیں چاہتا ..آپ سے التماس ہے کہ ہماری دراز عمری کی

د عا کریں ...

ازدواجی حیثیت :... حیثیت سے توخیر ابھی مالا مال نہیں .. شدہ ہونے کا پریقین ہے لیکن کچھ عرصہ ہوا کہ اب سوچتے ہیں کہ

کہیں گم شدہ تو نہیں ..ویسے بھی گمشدہ ہونا زیادہ بہتر ہے شادی شدہ ہونے سے ..نوٹ ..وہ نوجوان خواتین و حضرات

ہماری بات پر بلکل دھیان نہ دیں اور جو کرنا چاہتے ہیں کر گزریں .." بقول شاعر " بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق "

مشاغل :... پڑھتے ہیں بہت کچھ ..ہر شعبہ کو پڑھا ..سائنس ، تاریخ ، ادب ، شاعری، مذهب ... کچھ سمجھے پاے اور زیادہ

ہماری ناقص عقل کا قصور ہے ..ابھی تعلیمی مراحل میں ہیں اور آپ سے التماس ہے کہ د عا کریں کبھی نہ کبھی اس علم

کے میدان میں یکتا ہو جایئں ..

فن :... ہمارا فن ابھی نوزائدہ ہے اسلیے اس کے چیخنے اور چلانے کی زیادہ پروہ نہ کیجیئے گا اور اگر ہو سکے تو

کان بند اور آنکھیں کھولی رکھیے گا ..بچوں پر کڑی نظر جو رکھنی پڑتی ہے ..

اس بزم میں ہم خود ہی کھینچے چلے آئے ..جب یہاں آے تو تسلی ہوئی کہ واہ یہاں تو ہمارے جیسے ہزاروں ہیں

اور مزید چلے آرہے ہیں ..اب آ ہی گے تو بس دھرنا دے دیا اور جانے کو دل نہیں چاہتا ..

الله تعالہ اس بزم کو اور اس کے منتظمین اور متاثرین کو اپنی حافظ اور اماں اور ہماری دسترس سے

دور رکھے ..
شکریہ
یوم پیدائش
اپریل 21
مقام سکونت
اسلام آباد
جھنڈا
Pakistan
موڈ
Breezy
Gender
Male
Occupation
سیلز مینجر

دستخط


تفریق کی راہوں سے گزرناکیسا
انسان کا انسان سے ڈرنا کیسا

Following

تمغے

  1. 5

    آنا جانا رہتا ہے۔

    آپ نے 30 پیغامات پوسٹ کر دیے ہیں۔ لگتا ہے آپ کو یہ فورم پسند آ گئی ہے!
  2. 10

    بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    Your messages have been positively reacted to 25 times.
  3. 1

    پہلا پیغام

    اس ٹرافی کو حاصل کرنے کے لیے اس سائٹ پر کہیں کوئی مراسلہ شامل کریں۔
  4. 2

    کسی نے آپ کا پیغام پسند کیا ہے۔

    Somebody out there reacted positively to one of your messages. Keep posting like that for more!
Top