Recent content by زاھراحتشام

  1. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    ابن تیمیہ ابن تیمیہ کا نام احمدبن عبدالحلیم تقی الدین لقب اور ابوالعباس کنیت تھی۔ان کے نسب میں ایک بزرگ تیمیہ نام کے تھے۔اسی نسبت سے’’ ابن تیمیہ‘‘ سے مشہور ہوگئے۔ان کی ولادت ۲۲ جنوری ۱۲۶۳ ؁.ء میں حران میں ہوئی۔یہ زمانہ منگولوں کے ظلم وستم کا تھا۔ان کے والد جان ومال کی حفاظت کے لیے دمشق چلے...
  2. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    ذہبی الذہبی شمس الدین ابو عبید اللہ محمد بن عثمان نہایت ہی مشہور عرب محدث ، مورخ اور فقیہہ تھے۔ان کی ولادت ۱۲۷۴ ؁.ء میں میافارقین میں ہوئی۔ابتداً دمشق میں حدیث کی تعلیم پائی اور پھر اساتذہ بعلبک، حلب، نابُلس، اسکندریہ وقاہرہ سے استفادہ کیا۔ابوا لفداء اورالوردی ان کے ہمعصر تھے۔ان کا شاہکار ’’...
  3. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    شعبی الشعبی ابوعمر عامر ابتدائے اسلام کے قاری و محدث تھے۔ان کے والد بھی کوفہ کے نہایت مشہور قاری تھے۔جب حجاج کوفہ کا گورنر ہوکر آیا تو ان کی قابلیت کو دیکھ کر وظیفہ مقرر کردیا۔جب عبدالرحمن بن الاشعث نے حجاج کے خلاف فوج کشی کی تو شعبی حجاج کے خلاف ہوگئے اور اشعث کی شکست کے بعد جان بچا کر فرغانہ...
  4. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    سبکی قاضی تقی الدین سبکی اپنے زمانے کے مشہور فقیہہ ، محدث ، حافظ ، مفسر اور ادیب تھے۔ان کا تعلق سبک کے ایک مشہور فاضل خاندا ن سے تھا۔جس کے اکثر افراد قضاء و افتاء تک پہنچے۔ان کی ولادت اپریل ۱۲۸۴ ؁.ء میں ہوئی۔ان کی تعلیم قاہرہ میں ہوئی اور دمشق وقاہرہ میں مفتی وقاضی کے عہدہ پر ممتاز رہے۔ان کا...
  5. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    سرخشی سرخشی شمس الائمہ ابوبکر محمد بن احمد پانچویں صدی ہجری میں ماور ا لنہر کے مشہور فقیہہ اور امام علوم وفنون تھے۔اوائل میں تجارت پیشہ تھے۔پھر حصول علم کی طرف توجہ کی۔بخارا میں عبدالعزیز حلوانی سے تعلیم پوری کی اور قراخانی کے دربار سے وابستہ ہوگئے۔لیکن یہاں سلطان سے اختلاف ہونے کی وجہ سے قید...
  6. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    امام واقدی الواقدی ابو عبداللہ محمد بن عمر علم قرآن ،فقہ و حدیث کے ماہر تھے ۔ مگر مشہور ہوئے مورخ کی حیثیت سے ہارون رشید ،ما مون اور یحییٰ بر مکی سبھی ان کے قدر دان تھے ۔ ان کی ولادت مدینہ میں ۱۳۰؁ھ میں جبکہ انتقال ۲۰۷؁ھ میں ہوا ۔ ان کی مشہور تصانیف ۔اخبار مکہ ، التاریخ وا لمغازی والمبعث ،فتوح...
  7. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    دار قطنی الدار قطنی ابوالحسن علی بن احمد بن مہدی نہایت مشہور محدث ، تجوید اور ادبیات کے ماہر تھے۔ان کی ولادت دار قطن (بغداد )میں ہوئی۔انھوں نے مختلف مقامات کا سفر کیا۔احادیث جمع کیں اور محدثین کی صف میں اول جگہ پائی۔انھوں نے جمع احادیث میں زیادہ تراصول وروایت سے کام لیا اوریہ ان کی وہ خصوصیت ہے...
  8. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    چونکہ یہ تمام مضمون میں نے ڈاکٹر صاحب کی کتاب ے لیے ہیں تو انکاحوالہ حاضرخدمت ہے نام کتاب : اجالے ماضی کے مصنف : ڈاکٹرابو طالب انصاری کمپیوٹر کمپوزنگ : تحریم کمپیوٹر ، تھانہ روڈ بھیونڈی سرورق : آرٹسٹ سیماب انور مومن سن اشاعت : ستمبر ۲۰۰۶ ؁.ء تعداد اشاعت : پانچ سو...
  9. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    وعلیکم السلام جی بہت شکریہ حوالہ جات کی بھی کوشش جاری ہے
  10. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    دارمی الدارمی ابو محمد عبداللہ کی ولادت سمرقند میں ۱۸۱ ؁.ھ میں ہوئی۔یہ مشہور محدث کے علاوہ بڑے زاہد ومرتاض تھے۔انھوں نے احادیث کی جستجو میں خراساں ، شام ، عراق ، حجاز ومصرکاسفر کیااور بڑے بڑے ائمہ احادیث سے استفادہ کیا۔مسلم ، ابو داؤد ، نسائی مشہورائمہ حدیث انھیں کے شاگردوں میں سے تھے۔ان کا...
  11. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    بیہقی ابوبکراحمد بن الحسن فقیہہ اور محدث تھے۔انہوں نے سیاحت کرکے ا شعری اصول اور احادیث کا علم حاصل کیا۔سیاحت سے واپس آکر نیشا پور میں تصنیف وتالیف شروع کی۔ان کی مشہور تصانیف کتا ب نصوص الامام الشافعی ، کتاب السنۃ والآثار ہیں۔ان کی ولادت بیہق میں ۳۸۴ ؁ .ھ میں ہوئی اورانتقال ۴۵۸ ؁.ھ میں ہوا۔
  12. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    ابن ماجہؒ ابن ماجہ ابو عبداللہ محمد بن یزید القزوینی کی ولادت ۲۰۹ ؁.ھ میںہوئی۔مشہور جامع احادیث تھے۔ان کا مجموعہ احادیث سنن ابن ماجہ ، صحاح ستہ میں شامل ہے جسے عراق ، عرب ، شام و مصر وغیرہ کی سیاحت کرکے مرتب کیاتھا۔سنن ابن ماجہ میں امام صاحب کا مقدمہ نہایت اہم مباحث پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ انہوں...
  13. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    امام بخاری ؒمحمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ بن بروزبۃ البخاری الجعفی امام بخاری کی ولادت ۱۳ !شوال ۱۹۴ ؁.ھ بروز جمعہ بخارا میں ہوئی۔ان کے والد اسماعیل جلیل القدر علماء، حماد بن زید اور امام مالک کے شاگردوں میں سے تھے۔کم سنی ہی میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔والدہ نے ان کی پرورش کی۔اما م...
  14. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    ترمذیؒ ابو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ ترمذی مشہور محدث تھے۔یہ نابینا تھے اسی حالت میں انہوں نے خراسان ، عراق ، حجاز وغیرہ کی سیاحت کرکے احادیث جمع کیں۔امام احمد بن حنبل ، امام بخاری اور ابو داؤد ان کے اساتذہ تھے۔حدیث میں ان کی دو کتابیں بہت مشہور ہیں۔جامع ترمذی ، شمایل المحمدیہ(جامع ترمذی صحاح ستہ میں...
  15. زاھراحتشام

    اُجالے ماضی کے ڈاکٹر ابو طالب انصاری

    النسائی ؒ النسائی ابوعبدالرحمن احمد بن شعیب بن علی بن بحر بن سنان مشہور جامع احادیث تھے جن کا مجموعۂ احادیث صحاح ستہ میں شامل ہے۔انھوں نے جمع احادیث کے لیے بہت سفر کیا اور عرصہ تک مصرمیں رہنے کے بعد دمشق میں اقامت اختیار کرلی۔ ان کے مجموعۂ احادیث میں بعض ایسے ابواب بھی ہیں جو دوسرے مجموعے میں...
Top