چشم ماروشن دل ماشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی آمد سے دل باغ باغ ہو گیا ۔۔ روح کو طمانیت ملی ۔۔ سفراوی مادئے خارج ہوگئے اور دل کے آنگن کا پتہ پتہ بوٹا بوٹا لہلہا اٹھا۔
تین چار سال تو سکول سے غائب رہیں تو نام کٹ جاتا ھے ۔۔۔۔ خیرہم آپکو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ کی دوبارہ آمد اس بات کی غمازی ہے کہ کچھ تو ہے اس فورم میں جو بندے کے لئے اس فورم سے دور رہنا مشکل ہوتا ھے ۔
وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قمر تو چاند کو بھی کہتے ہیں اور ہمارے پاکستان میں چاند ( چاہے سامنے والی چھت کا ہی کیوں نہ ہو)کو لیکر جھگڑئے ہی ہوتے ہیں ۔اب اس فورم پر کیا قیامت برپا ہو گی اللہ ہی بہتر جانتا ھے ۔خیر خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امید واثق ھے کہ آپکی آمد ایک اچھا اضافہ ہوگی۔
کبھی کبھی صحرانوردی انسان کو علم کی نئی نئی جہتوں سے آگاہی مل جاتی ھے ۔اور یہ محفل ہم جیسے آوارہ گردوں کی علمی پیاس بجھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔۔۔امید واثق ہے کہ ہم آپ سے اور آپ ہم سے بہت کچھ سیکھیں گے انشاءاللہ ۔
آداب، سب سے پہلے تو ذرا تصحیح ہو جائے کہ اضافہ ہوتا ہے۔اظافہ نہیں ۔(ایک نقطے نے محرم سے مجرم کر دیا تھا )۔
خوش آ مدید ؛آپ ہماری محفل میں رونق افروز ہوئیں ،یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ زمانہ طفل سے شعروسخن کی کھلاڑی ہیں ۔اب آپ کتنا اچھا کھیلتی ہیں یہ تو آپ کا کھیل(شعروسخن)کو دیکھ کر ہی اندازہ ہو گا ۔