لکیر - باب دوم
--------
نفس عیاری پہ اترے تو سروں کی کھیتی کٹتے دیر نہیں لگتی۔ لہو کے سیلاب اسے سیراب کرتے ہیں اور فریب کی بادِ صرصر کھولتے خون کے لاوے پر پھونکیں مار مار کر اسے مزید دہکاتی رہتی ہے۔ قاتل ہو یا مقتول، دونوں انسان ہی ہوتے ہیں۔ ہاں! قابیل اور ہابیل تو ہر نسل کی تاریخ کی شہ سرخی...