ثاقب الرحمن

یہ سن انیس سو تیرانوے 1993ء کی بات ہے کہ بندے نے پشاور کے ایک پختون متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی
والدین نے مجھے بتائے بغیر ثاقب الرحمن نام رکھا(حالانکہ مشورہ اچھی چیز ہے )
پرائمری تک اسلامیہ ماڈل سکول (کو ایجوکیشن)پشاور میں بلا پڑھے امتحانات دیتا رہا اور اساتذہ کی محبت سے "پاس" ہوتا رہا
چھٹی جماعت کے لئے ایف جی بوائز سکول خیبر روڈ کا انتخاب کیا ، جہاں پہلے ہی سال یعنی چھٹی میں اساتذہ نے چھٹی کا دودہ یاد دلا دیا۔۔ خیر وقت تو گرزنے کے لئے ہوتا ہے سو گزر گیا۔۔ میٹرک کا امتحان سائینس کے مضامین میں یہیں سے پاس کیا ۔
اسکے بعد ایف جی ڈگری کالج سے ناطہ جوڑا اور طبیعات ، شماریات، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین اپنے زہن میں انڈیلے ۔ مجھے اپنے دور کے بہترین اساتزہ ملے ۔ اور بقول انکے کہ انہیں بھی ایک اچھا شاگرد ملا۔(میری بات حقیقت پر مبنی اور انکی بات انکا بڑا پن ہے)
بارہویں جماعت میں قدم ذرا ڈگمائے کہ عمر ہی ایسی تھی کہ وہ ہونا نا گزیر تھا، اللہ کا شکر کہ دلدلِ مجاز جلد خشک ہوگیا اور حقیقی نخلستان کا ابھرنا شروع ہوا،
فکر معاش اور دیگر چند زاتی مسائل کی بناء پر کراچی شہر کا قصد کیا اور تب (2011) سے کراچی شہر میں مقیم ہوں
نثر نگاری مشغلہ ہے ، شوق ہے ، فیس بک پر اکثر نثر لکھتا ہوں
موضوعات مخصوص نہیں ہیں ، اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات سے سیکھتا ہوں اور انہی پر لکھتا ہوں
پرائیویٹ کمپنی میں اکاونٹس کے شعبے سے منسلک ہوں ، رب نے عزت بہت عطا کی ہے ۔
علامہ اقبال کا مداح ہوں اور انکی شاعری کا جو عشر عشیر ہے ، اس سے تھوڑا سا زیادہ جانتا ہوں ،،
یوم پیدائش
فروری 5، 1993 (عمر: 31)
مقام سکونت
کراچی ۔پاکستان
جھنڈا
Pakistan
موڈ
Question
Gender
Male
Occupation
اکاونٹنٹ۔ اسٹیل صنعت

دستخط

بات ایسی ہے کہ نسخۂ کائنات کے ایک ایک ورق پر بابِ طلسمات تحریر ہے ،
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ طلسمات ،بشر کے تخیل کے مقید ہی رہتے ہیں۔۔۔
http://tangledurdu.blogspot.com

تمغے

  1. 2

    کسی نے آپ کا پیغام پسند کیا ہے۔

    Somebody out there reacted positively to one of your messages. Keep posting like that for more!
  2. 1

    پہلا پیغام

    اس ٹرافی کو حاصل کرنے کے لیے اس سائٹ پر کہیں کوئی مراسلہ شامل کریں۔
Top