سبحان اللہ۔ عدنان بھائی کیا ہی عمدہ اشعار کہے ہیں۔ بھئی لطف آ گیا۔
آپ لازمی شعر کہا کریں، ابتدا میں ہی اتنی معیاری شاعری ہے تو امیدِ کامل ہے کہ بڑے ہو کر مزید نکھار آئے گا۔ اب شاعری چھوڑ نہ دیجئے گا کہ اکثر 2،4 غزل کہنے کے بعد جمود طاری ہو جاتا ہے۔
میں بھی آپ کے لئے بہت خوش ہوں۔
شر پسندانہ تخلیل کو جگائے رکھنا
بزم میں سب کو صدا یوں ہی ہنسائے رکھنا
مفت میں مجھ سے نہ تعریف کسی کی ہوگی
میری نمبر پر ذرا لوڈ کرائے رکھنا
خوب اشعار نکالے ہیں بفضلِ بھابی
اپنے اشعار سے محفل کو سجائے رکھنا
امجد بھیا بہت بہت شکریہ۔ اللہ پاک آپ کا ہر دن، ہر مہینہ اور ہر سال برکتوں سے بھر دے۔
میری شاعری کی چکر میں بے چاری بیگم اور معصوم سے سالے بھی رگڑے میں آجاتے ہیں، لیکن پرلطف بات یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ لطف اٹھاتے ہیں :)
مقبول بھیا، آپ نے گوگل کا Gboard استعمال کیا ہے؟ اس میں انگریزی زبان پہلے موجود ہوتی ہے، اس کی سیٹنگز میں جا کر اردو زبان انسٹال کر کے ٹرائی کریں۔
ویسے موبائل کے اپنے کی بورڈ کی سیٹنگز میں جا کر دیکھیں ہو سکتا ہے آپ کا موبائل اردو زبان کی سہولت فراہم کرتا ہو۔ اگر موبائل کے ڈیفالٹ کی بورڈ میں...
کی پیڈ کی language تبدیل کریں، دوسری زبان کا انتخاب کی پیڈ سیٹنگ میں جا کر ہوگا، اس کے بعد کی پیڈ پر ایک بٹن آجاتا ہے، اسی کلک کرنے سے زبان فی الفور تبدیل ہو جاتی ہے، ایک کلک کرنے سے۔
Easy Urdu Keypad اچھی ایپ ہے، play store سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ شکریہ۔