الوداعی تقریب بچھڑنے سے پہلے.....

نور وجدان

لائبریرین
محفل برخواست ہورہی ہے. ہم سب بچھڑنے لگے ہیں .. جانے سے قبل اسطرح کیجیے، بہترین ساتھی جو آپ کو محفل سے ملا، بہترین تحریر، شاعر یا نثر نگار... محفل کی بہترین بات .. مجموعی طور پر آپ نے کیا سیکھا اردو محفل سے؟

جلد میں بھی اپنی یاداشت اسی لڑی میں رکھوں گی
 
بجو مجھے بہت حیرت ہے کہ آپ نے سیکھنے میں اساتذہ کے ساتھ اس تلمیذ کا نام لکھا اور احتجاج بھی ہے۔ تاہم بے حد ممنون ہوں کہ آپ نے میرے کسی رویے یا معاملے سے ایسا سمجھا۔ اللہ تعالی آپ کو ڈھیروں ڈھیر رحمتوں میں رکھیں! ♥️
 
میں نےشاعری کے حوالے سے محفل کے ان اساتذہ سے بہت زیادہ استفادہ کیا ہے۔ جناب الف عین سرِ فہرست ہیں۔
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ
اس کے علاوہ تمام محفلین (جن میں آپ بھی شامل ہیں) بہت سی خوبیوں کے مالک تھے۔ سب سے کسی نہ کسی حوالے سےبراہِ راست یا بالواسطہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ان سے بہت کچھ سیکھا۔
@الف عین
@ظہیراحمدظہیر
@سید عاطف علی
یہ ہماری اردو محفل کے نو رتن ہیں
جنابِ
اُستادِ محترم
؀


چمن میں شب کو جو وہ شوخ بے نقاب آیا
یقین ہو گیا شبنم کو آفتاب آیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،
ظہیر بھائی
؀
فرش کی وسعتیں بھی گم عرش کی رفعتیں بھی جذب
میرے تخیلات میں میرے تصورات میں


عاطف بھیا
؀

عاجزی بخشی گئی تمکنت فقر کے ساتھ
دینے والے نے ہمیں کون سی دولت نہیں دی
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ان سے بہت کچھ سیکھا۔
@سیما علی
کہاں ذرے کو آفتاب سے ملادیا
جاسمن
بٹیا آپکی محبت نے ہمیں بہت سکھایا اردو محفل میں آمد کے بعد ہم نے دیکھا کہ ہر ایک اپنے پیار بھرے انداز سے دعائیں دیتی محبتیں بانٹتی نظر آتیں۔
پروردگار کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ آپ کو ہمیشہ آسانیاں بانٹنے والا رکھے عزت دولت شہرت و سکون آپکا مقدر ہوں آمین ۔
محبت بانٹنے والے طویل العمر ہوتے ہیں
🩷🧡❤️🤎💚🤎💚❤️🧡🤎🩷🤎🧡
محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے
منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارے بانٹ لیتے ہیں
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
زیک سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
کافی دن سے ارادہ تھا کہ زیک پہ کچھ لکھوں لیکن وہی۔۔۔ محفل پہ میرے کئی ناکام ارادے بکھرے پڑے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
عزیز امین اچھے محفلین تھے۔ انھوں نے معذور افراد کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی۔ وہاں کچھ کام کیا۔ لیکن سپیشل افراد وہاں نہیں آتے تھے تو ناکام ہو گیا۔
لیکن عزیز امین سے بھی سیکھا۔
 

جاسمن

لائبریرین
محمد خلیل الرحمٰن کے والد سے بہت بہت کچھ سیکھا۔ خود خلیل بھائی ایک بہت پیاری ہستی ہیں۔ بچوں کے لیے انھوں نے بہت کام کیا ہے۔ جب محفل بند ہو جائے گی تو ان کے والد پہ ان کی کتاب پھر سے پڑھوں گی ان شاءاللہ۔
آج کل خلیل بھائی نجانے کہاں غائب ہیں؟ کسی جو کچھ خبر ہے؟
 

جاسمن

لائبریرین
ابن سعید کو کیسے بھول سکتے ہیں! خواتین کا احترام اس محفل میں سب ہی محفلین کرتے ہیں ماشاءاللہ اور الحمد اللہ۔ لیکن ابن سعید نے انوکھا انداز اپنایا۔ اتنا بٹیا بٹیا کرتے ہیں کہ بندہ پریشان ہو جاتا ہے کہ عملی زندگی میں کئی مقامات پہ انھیں کَڑی نگاہوں/حملوں کا سامنا ہو سکتا ہو گا۔ :)
بہت متحمل شخصیت۔ اور یہی تحمل، محبت اور خلوص ہم نے سیکھا ہے ان سے۔ محنت، محنت اور سخت محنت۔ اللہ انہیں اور ترقیاں دے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
قیصرانی سے آتے ہی ٹاکرا ہوا۔ مختلف رائے رکھنے والے لوگوں سے بات چیت، تحمل سیکھا۔ ہر شخص آپ جیسے خیالات نہیں رکھتا۔
بلکہ محفل میں بے لاگ رائے دینے والوں میں، اور اپنا سچ بولتے مروت کو ایک طرف رکھنے والوں میں @قیصرانی، زیک ، عثمان اور فاتح تھے۔ اس بات سے ہٹ کر کہ ان کے اور ہمارے سچ میں فرق ہو، یہ چیز بہت متاثر کن ہے۔ ہاں اس فہرست میں محمد وارث بھی شامل ہو جایا کرتے تھے۔
 

جاسمن

لائبریرین
نبیل کیسے اتنے مختلف عقائد و نظریات رکھنے والوں، مختلف طبیعتوں کے حامل لوگوں، ان کی لڑیوں کو برداشت کرتے ہوں گے! کوئی ان پہ جانبداری کا الزام لگا رہا ہے۔ کوئی کچھ کہہ رہا ہے، کوئی کچھ۔ بہت حوصلہ چاہیے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ لکھنا شروع کروں تو محفل کی رخصتی کا لمحہ ا پہنچے گا لیکن میری فہرست مکمل نہیں ہو گی۔ تیشہ یعنی شازیہ جی سے لے کر فہیم ، @نیرنگ خیال، محمداحمد ، جاسمن اور سیما علی آپا تک کتنے ہی لوگ ہیں جن کو جاننا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
الفاظ کے معاملے میں میں ہمیشہ سے غریب رہی ہوں اس لیے شاید آپ سب کی طرح اظہار کرنے میں ناکام رہوں لیکن محفل اور یہاں کے ساتھیوں کی ہمیشہ سے میری زندگی میں خاص حیثیت رہی ہے اور ان شاءاللہ آیندہ بھی رہے گی۔
 

سیما علی

لائبریرین
ور @سیما علی آپا تک کتنے ہی لوگ ہیں جن کو جاننا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
الفاظ کے معاملے میں میں ہمیشہ سے غریب رہی ہوں اس لیے شاید آپ سب کی طرح اظہار کرنے میں ناکام رہوں لیکن محفل اور یہاں کے ساتھیوں کی ہمیشہ سے میری زندگی میں خاص حیثیت رہی ہے اور ان شاءاللہ آیندہ بھی رہے
فرحت بٹیا آپکی محبت ہے جو آپ نے مان دیا ۔اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے شاد و آباد رہیے آمین ۔
 

فہیم

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ لکھنا شروع کروں تو محفل کی رخصتی کا لمحہ ا پہنچے گا لیکن میری فہرست مکمل نہیں ہو گی۔ تیشہ یعنی شازیہ جی سے لے کر فہیم ، @نیرنگ خیال، محمداحمد ، جاسمن اور سیما علی آپا تک کتنے ہی لوگ ہیں جن کو جاننا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
الفاظ کے معاملے میں میں ہمیشہ سے غریب رہی ہوں اس لیے شاید آپ سب کی طرح اظہار کرنے میں ناکام رہوں لیکن محفل اور یہاں کے ساتھیوں کی ہمیشہ سے میری زندگی میں خاص حیثیت رہی ہے اور ان شاءاللہ آیندہ بھی رہے گی۔
بہت شکریہ آپی :)
باجو کا کچھ اتہ پتہ ہے آپ کو۔
 
Top