راناثناء اللہ کے انکشافات

جاسم محمد

محفلین
یہ تو آپ بات آپ نے گھما پھرا ہی دی ہے اور اصل معاملے سے توجہ ہٹ گئی۔
جہاں جواب دینا پڑے فوراً بات کو گھمادو۔ انصافینز کا وطیرہ
آپ نے فیض کے پیسے بانٹنے والی بات کی تھی۔ اسی کا جواب دیا تھا کہ یہ سب حکومت کے فوج کو تحریک لبیک کیساتھ معاہدہ میں ثالث مقرر کرنے کے بعد ہوا تھا۔ بعد میں اسی پیسے بانٹنے کی ویڈیو کو حکومت اس الزام کو تقویت دینے کیلئے استعمال کرتی رہی کہ دھرنے کے پیچھے فوج تھی۔ حالانکہ پولیس آپریشن میں ناکامی کے بعد دھرنا ختم کرنے کیلئے خود حکومت نے فوج کو ثالث مقرر کیا تھا۔
Faizabad sit-in ends as army brokers deal - Newspaper - DAWN.COM

یا تو حکومت فوج کو سیاسی تنازعات میں ثالث مقرر ہی نہ کرے۔ اور جب کر لے تو اس پر الزامات نہ لگائے۔ یہ کیا منافقت ہے کہ سیاسی ڈیڈ لاک پر فوج ثالثی کا کردار بھی ادا کرے۔ اور جب مسئلہ حل ہو جائے تو حکومت اور عدلیہ کی جانب سے الزامات بھی بھگتے۔
 
یا تو حکومت فوج کو سیاسی تنازعات میں ثالث مقرر ہی نہ کرے۔ اور جب کر لے تو اس پر الزامات نہ لگائے
اپنے قول پر قائم رہیے گا!!!

یعنی جس طرح قاضی عیسیٰ، جسٹس فائز عیسیٰ، سرینا عیسیٰ، جسٹس سردار احمد، پاکستان کی عدالتوں، عدالتی نظام ،چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف آپ کے ڈیپارٹمنٹ کو مہم چلانی پڑی ایسی مہم محکمۂ زراعت کے خلاف کہیں نہ چلارہے ہوں!
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اپنے قول پر قائم رہیے گا!!!
اس حکومت میں لبیک والوں نے تین دھرنے دیے ہیں۔ یہ دھرنے ختم کرنے کیلئے حکومت نے ان کیساتھ تین معاہدے کئے:
۲۰۱۸
Five-point pact ends dharna
۲۰۲۰
TLP claims govt accepted all its demands - Pakistan - DAWN.COM
۲۰۲۱
TLP calls off countrywide protest after reaching agreement with government

تینوں معاہدوں میں فوج کو ثالث نہیں بنایا گیا کیونکہ سیاسی ڈیڈ لاک حل کرنا فوج کا کام ہی نہیں۔ پچھلی حکومت پہلے خود فوج کو سیاسی ڈیڈ لاک میں ثالث بناتی تھی اور بعد میں شدید منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسی فوج پر دھرنے کے پیچھے ہونے کا الزام لگا دیتی تھی۔ امید ہے اب مدعا سمجھ آگیا ہوگا۔
 
علی وقار

عدالتی فیصلے اور آبزرویشن کے بعد وہ ثالث بنتے بھی کیسے؟
 
جاسم محمد

محفلین
عدالتی فیصلے اور آبزرویشن کے بعد وہ ثالث بنتے بھی کیسے؟
سابقہ حکومتی جماعت جو اب اپوزیشن میں ہے اور جسٹس فائز عیسی اپنے عدالتی ریفرنس کے دوران فوج پر الزامات لگاتے رہے ہیں کہ اگر فوج اس فیض آباد دھرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کر لیتی تو آئیندہ حالات ٹھیک ہو جاتے۔ اب فوج تحریک لبیک کے تین دھرنوں میں ثالث نہیں بنی اس کے باجود حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ ویسے بھی وہ فیصلہ آئی ایس آئی عدالت میں چیلنج کر چکی ہے
ISI challenges SC's Faizabad sit-in verdict | The Express Tribune
 
کیا آپ فوج کو ثالث بنانا چاہتے ہیں؟ بات تو اُصول کی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عدالتی فیصلے کے بعد ہی تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان کی شامت بذریعہ عارف بھائی میڈیا ٹیم بلوائی گئی۔
لیکن فائدہ کیا ہوا؟ عدالت عظمی نے ۶، ۴ کے فیصلہ سے جسٹس فائز عیسی اور اہلیہ کو پھر بھی کلین چٹ دے دی۔ اگر دباؤ کا مقابلہ ہی کرنا ہے تو آئی ایس آئی نے جو فیض آباد دھرنا کیس میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اس کیس کی سماعت کریں اور اپیل خارج کر کے دکھائیں۔
 
جب ایک فیصلے میں بغاوت ہوسکتی ہے تو امید اچھی ہی رکھنی چاہیے۔ اب وہ زمانے لد گئے جب واٹس ایپ کا استعمال زوروں پر تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا آپ فوج کو ثالث بنانا چاہتے ہیں؟ بات تو اُصول کی ہے۔
بالکل بھی نہیں۔ اس پر معزول جسٹس شوکت عزیز صدیقی بھی کافی شور مچا چکے ہیں کہ سابقہ حکومت نے فوج کو کس آئین و قانون کے تحت سیاسی ڈیڈ لاک میں ثالث مقرر کیا تھا؟
Govt asked to satisfy court on 'role of armed forces as an arbitrator' in agreement with protesters - Pakistan - DAWN.COM

غلطی کی ابتدا سابقہ ن لیگی حکومت خود فوج کو سیاسی ڈیڈ لاک میں ثالث بنا کر کرتی ہے۔ اس کے نتائج فوج، ایجنسیوں اور عدلیہ کو بھگتنے پڑتے ہیں۔ ن لیگ آج بھی اداروں کو آپس میں لڑا کر اقتدار میں واپس آنا چاہتی ہے۔
 
پیسے بھی جناب فیض حمید کے ذریعے فیض آباد میں نون لیگ نے تقسیم کروائے تھے۔ آئی ایس پی آر کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے چوں چوں بھی لیگی کرواتے رہے ہوں گے۔ :) جو غلطیاں جس کی ہیں، وہ اسی کے کھاتے میں ڈالی جائیں تو بہتر اور قرین انصاف ہے۔
 
غلطی کی ابتدا سابقہ ن لیگی حکومت خود فوج کو سیاسی ڈیڈ لاک میں ثالث بنا کر کرتی ہے۔ اس کے نتائج فوج، ایجنسیوں اور عدلیہ کو بھگتنے پڑتے ہیں
اللہ کرے اب ایسا نہ ہو تاکہ بے چارے فوجیوں کو آپ کی میڈیا ٹیم کی گالیاں نہ سننی پڑیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
پیسے بھی نون لیگ نے تقسیم کروائے تھے۔
پیسے فوج نے ہی تقسیم کئے تھے۔ جس کی وضاحت بھی کی گئی تھی کہ دوران دھرنا لبیک والوں کے جو کارکن جیل بھیج دیے گئے تھے ان کو لانے والی بسیں واپس جا چکی تھی۔ اس لئے دھرنا ختم کروانے والے فوجی اہلکاروں نے ان پیچھے رہ جانے والے کارکنان کو گھر واپسی کے کرائے کیلئے پیسے تقسیم کیے تھے۔
Why did Rangers distribute cash among Faizabad protesters? Actual story behind dubious move revealed

مگر ن لیگی منافق حکومت کا کمال دیکھیں کہ پہلے خود فوج کو دھرنا ختم کروانے کیلئے ثالث مقرر کیا اور جب انہوں نے کام کردیا تو انہی پر دھرنے کے پیچھے ہونے کا الزام لگا دیا۔ فوج کی پیسے بانٹنے کی وضاحت بھی عوام میں مقبول نہیں ہونے دی۔
 
پنڈی بوائز نون لیگ سے ہار گئے اور ماموں بن گئے۔ شاید آپ یہ کہنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ بات ہے تو پھر ٹھیک ہے، ایسے بھولے بادشاہوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔
 
پیسے فوج نے ہی تقسیم کئے تھے۔ جس کی وضاحت بھی کی گئی تھی کہ دوران دھرنا لبیک والوں کے جو کارکن جیل بھیج دیے گئے تھے ان کو لانے والی بسیں واپس جا چکی تھی۔ اس لئے دھرنا ختم کروانے والے فوجی اہلکاروں نے ان پیچھے رہ جانے والے کارکنان کو گھر واپسی کے کرائے کیلئے پیسے تقسیم کیے تھے۔
Why did Rangers distribute cash among Faizabad protesters? Actual story behind dubious move revealed

مگر ن لیگی منافق حکومت کا کمال دیکھیں کہ پہلے خود فوج کو دھرنا ختم کروانے کیلئے ثالث مقرر کیا اور جب انہوں نے کام کردیا تو انہی پر دھرنے کے پیچھے ہونے کا الزام لگا دیا۔ فوج کی پیسے بانٹنے کی وضاحت بھی عوام میں مقبول نہیں ہونے دی۔
کچھ لوگوں کا راز فاش کرنا تھا تبھی تو مجمع کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ ثالثی کا نہیں۔ کچھ لوگ واقعی یہ کہہ کر کھلے بندوں سامنے آگئے کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے
 
جاسم محمد

محفلین
اللہ کرے اب ایسا نہ ہو تاکہ بے چارے فوجیوں کو آپ کی میڈیا ٹیم کی گالیاں نہ سننی پڑیں۔
پچھلی حکومت اپنی میڈیا ٹیم سے نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز کیخلاف کیا کیا نہیں کہلواتی رہی۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر تو خود بھگوڑا نواز شریف لندن سے اپنی انقلابی تقاریر میں الزامات لگاتا رہا ہے۔ اگر یہ سب کرنا جائز ہے تو اس حکومت کی میڈیا ٹیم سے چیف الیکشن کمیشنر اور جسٹس فائز عیسی پر تنقید بھی برداشت کریں۔ اپنا معیار ایک رکھیں
جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں: نواز شریف - BBC News اردو
جنرل فیض حمید نے ضمانت روکنے کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا: نواز شریف
 
جاسم محمد

محفلین
کچھ لوگ واقعی یہ کہہ کر کھلے بندوں سامنے آگئے کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے
یہ بات غالبا سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ۲۰۱۸ عام انتخابات سے قبل کہی تھی۔ دل کی بات زبان پر آہی جاتی ہے۔ بعد میں وہ ویڈیو یوٹیوب سے ہٹا دی گئی تھی :)
 
Top