اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

الف نظامی

لائبریرین
عربوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنا اینٹی ایران پالیسی کی وجہ سے ہے۔ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور برادرانہ تعلقات رکھتا ہے۔ اسلئے پاکستان کو غیر موجود اینٹی ایران جذبات کی وجہ سے اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کوئی حاجت محسوس نہیں ہو رہی۔ غالبا عرب ممالک اپنی قدیم روایات یعنی “دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے” پر چل رہے ہیں۔ اسرائیل چونکہ ایران کا سخت ترین دشمن ہے اور اب کافی عرصہ سے ایران کے عرب ممالک سے تعلقات خراب چل رہے ہیں، اس لئے ان کا اسرائیل کو تسلیم کرنا دفاعی و معاشی طور پر فائدہ مند ہے۔ البتہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر کے ایران دشمنی مول نہیں لے سکتا۔
پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کی دوستی والا آپشن زیادہ سود مند ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
میں نے عمران خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا اور نہ ہی ہوش ربا مہنگائی کرنے کے لیے۔
لہذا آئندہ عمران خان کے دشمن کو ہی ووٹ دوں گا۔
جئے مولانا ، جئے مولانا
 
جاسم محمد

محفلین
فارن فنڈنگ کیس کی تفتیش کروا لیں ، قادیانی لابی کی فنڈنگ ظاہر ہو جائے گی۔
مزید یہ کہ جو گروپ عمران خان کے حق میں سوشل میڈیا پر پروپگنڈا کر رہا ہے وہی گروپ اسرائیل تسلیم کروانے کی لابنگ کر رہا ہے۔
وہی گروپ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کوئی پلان نہیں ہے۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: پاکستان
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے عمران خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا اور نہ ہی ہوش ربا مہنگائی کرنے کے لیے۔
لہذا آئندہ عمران خان کے دشمن کو ہی ووٹ دوں گا۔
جئے مولانا ، جئے مولانا
شدید مہنگائی ڈالر ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہے۔ پچھلی حکومت اگر ڈالر ریٹ مصنوعی کنٹرول نہ کرتی تو آج معیشت کا یہ حال نہ ہوتا۔

الف نظامی

لائبریرین
شدید مہنگائی ڈالر ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہے۔ پچھلی حکومت اگر ڈالر ریٹ مصنوعی کنٹرول نہ کرتی تو آج معیشت کا یہ حال نہ ہوتا۔

پچھلی حکومت والی یہ دلیل کسی کام کی نہیں کیوں کہ اگر اس کو تسلیم کر لیا جائے تو یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ موجودہ حکومت کسی کام کی نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
پچھلی حکومت والی یہ دلیل کسی کام کی نہیں کیوں کہ اگر اس کو تسلیم کر لیا جائے تو ثابت ہو جاتا ہے کہ موجودہ حکومت کسی کام کی نہیں۔
موجودہ حکومت اگر پچھلی حکومت کی طرح ڈالر مصنوعی طور پر سستا کر کے مہنگائی کم کر دے تو کیا وہ اگلا الیکشن جیت جائے گی؟ :)
حکومتوں کا کام قومی خزانہ کی لوٹ مار کر کے عوام کو سبسڈیاں اور ریلیف دینا نہیں۔ بلکہ ایسے معاشی ریفارمز کرنا ہے تاکہ ملک اپنے پیروں پر خود کھڑا ہو۔ پچھلی حکومت والے اتنی اعلی معیشت چھوڑ کر گئے تھے کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ان کا پہلا اعتراض یہ تھا کہ یہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں نہیں جا رہے :)
 
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب ان کو اکنامکس بھی ہم پڑھائیں۔ شاک ڈاکٹرائن پر عمل ہو رہا ہے جانتے ہو یا ان جانے میں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جس مرضی کو ووٹ دیں۔ ڈبے میں سے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کی سلیکشن ہی بر آمد ہو گی :)
یہ ایک پرسیپشن ہے جس کا حقیقت ہونا ضروری نہیں البتہ انتخابات پر اثر انداز ہونے والے دیگر عناصر میں فارن فنڈنگ کی مدد سے سوشل میڈیا پروپگنڈا اور پرو پی ٹی آئی بیانیہ کی ترویج نے عوامی رائے عامہ کو بہت زیادہ متاثر کیا۔
یعنی جس کا ڈھول زیادہ پیٹا جائے گا اور مارکیٹینگ کی جائے گی اس کے جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
یہاں اردو محفل پر بھی آپ لوگوں کا ٹولہ دن رات کمپنی کی مشہوری اور اسی پرسپشن مینجمنٹ کے لیے ہی موجود ہے۔
پرسپشن از بگر دن رئیلیٹی
 
بابا-جی

محفلین
والدہ کے نام پر سیاست بازِی جو بھی کرے، میرے لِیے کم از کم نا پسندیدہ ہی ہے چاہے وُہی کیوں نہ کریں جن کا اُن سے رِشتہ ہو۔ اگر وُہ ایسے غم کے موقع پر کُچھ غلط بھی کر بیٹھیں تو نظرانداز کرنا چاہیے تھا۔ یہ جواب ثمین زارا اور جاسم محمد کے لِیے ہے۔
 
Top