احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

زیدی

محفلین
مضمون نگار نے اچھے مسئلے کی طرف نشاندہی کی ہے۔ یہ مسئلہ محض اسلامی ٹریڈ مارکہ برادری کا پیدا کردہ ہے۔ اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام کی اصل 571-632 ہے اس کے بعد جو کچھ بھی ہے وہ نقل ہے سیاست ہے ذاتی اقدامات ہیں خیالات ہیں تعبیریں ہیں یا تاویلیں ہیں۔ اسلام 632 میں مکمل ہو گیا تھا اور اس کا اعلان اس ہستی نے خود کیا تھا جس کو خود خدا نے انڈورس کیا تھا۔ نبی کے بعد کسی بھی ذات کو اللہ عزوجل نے انڈورس نہیں کیا لہذا ان کا کہا ان کے خیالات ان کی تاویلیں اسلام نہیں ہے کیونکہ 632 کے بعد کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو یہ دعوی کرے کہ وہ اللہ کا چنا ہوا ہے۔ قادیانی اگر اس رو سے کافر ہیں کہ وہ اس شخص پہ ایمان لاتے ہیں جس کی انڈورسمنٹ اللہ نے کی ہی نہیں تو اس رو سے برصغیر کے سارے مسلمانوں کا ایمان بھی خطرے میں ہے کہ وہ ایسے اشخاص کی تاویلوں اور تعبیروں کو اسلام کہ رہے ہیں جس کی انڈورسمنٹ خدا نے کی ہی نہیں۔ دونوں میں کوئی فرق نہیں ایک طبقہ غیر نبی کو نبی مان رہا ہے اور دوسرا غیر نبی کی باتوں کو اسلام کا حصہ قرار دے رہا ہے۔ اسلام جو کہ ایک پروگریسیو دین ہے وہ ری ایکشنری قوتوں کے قبضے میں ہیں اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ حقیقی اسلام بس انہی کا ہی ٹریڈ مارک ہے۔ یہ روش بہت پرانی ہے کہ جب کسی کے ٹریڈ مارک پہ سوال اٹھتے ہیں تو ری ایکشنری فورسز دلیل کی بجائے طیش میں آنا ہمنوا تعبیر کرنا الزام تراشی کرنا اور ذات پہ حملے کرنا فرض عین سمجھتی ہیں۔ یہ مسئلہ اسلامی ٹریڈ مارک کے ساتھ ہی نہیں ہے بلکہ دنیا کے ہر مذہب میں یہی طریقے اپنائے جاتے ہیں اور ماضی میں اپنائے جاتے رہے ہیں۔ اسلامی ٹریڈ مارکہ برادری سمجھتی ہے کہ صرف انہی کی باتوں میں وزن ہے حالانکہ عیسائی یہودی ہندو بدھ ازم کے ٹریڈ مارکہ افراد بھی یہی سمجھتے ہیں۔ وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہمارا مذہب سچا ہے باقی لوگ عقل رکھنے کے باوجود عیسائی یہودی بدھ مت ہندو کیوں نہیں ہوتے۔ اسلامی ٹریڈ مارکہ برادری یہ سمجھتی ہے کہ تبلیغ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے لوگوں کو حق سچ کی طرف لانے کی۔ یہی ہندو کہتے ہیں عیسائی کہتے ہیں یہودی کہتے ہیں۔ غرضیکہ اسلامی ٹریڈ مارکہ کے نظریات یونیک نہیں ہیں بلکہ یہ اتنے کامن ہیں کہ جو بھی شخص دو چار مذاہب کے لوگوں سے میل کھاتا ہے تو اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ ہم بھی اسی ڈگر پہ ہیں۔
کوئی بھی نظریہ اسی وقت پرورش پاتا ہے جب آپ کے پاس یا تو پولیٹیکل پاور ہو جیسے مسلمانوں کے پاس رہی تو اسلام پھیلا عیسائیوں کے پاس رہی تو عیسائیت پھیلی یا اس نظریے کو کوئی اپوزنگ فورس مل جائے۔ أئیڈیالوجی ہمیشہ اپوزیشن پہ پرورش پاتی ہے۔ اب دو نکات سے ہم پوری طرح واقف ہیں کہ پاکستان کے نظریے کی پرورش ہندوؤں کی مخالفت پہ تھی نیشنلزم کے نظریے کی پرورش دوسری قوموں سے مخالفت پہ مبنی ہے یعنی ہمارا سیاسی نظریہ صرف صحیح ہی نہیں ہے بلکہ باقیوں کا سیاسی نظریہ غلط بھی ہے۔ ہمارا مذہبی نظریہ صرف صحیح ہی نہیں بلکہ باقیوں کا مذہبی نظریہ غلط بھی ہے۔ ہماری قوم صرف برتر ہی نہیں بلکہ اسے باقی قوموں سے خطرہ بھی ہے۔ اب ان دو طریقوں سے نظریے کو پروان چڑھانے کا طریقہ صرف اسلامی ٹریڈ مارکہ برادری کا ہی پیٹنٹ نہیں بلکہ یہ بنیادی یونیورسل اصول ہیں۔ اسلامی ٹریڈ مارکہ برادری کو چونکہ ابھی تک اپنا نظریہ پروان چڑھانے کا پہلا موقع یعنی پولیٹیکل پاور نہیں ملی تو اس لیے وہ دوسرے طریقے پہ چل رہی ہے حالانکہ قادیانی مسئلے کا حل حضور کی زندگی میں اور قران میں واضح موجود ہے۔ کافر کو دین میں داخل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسے کنونس کیا جائے کہ آپ غلطی پر ہیں اور اصل چیز یہ ہے۔ اب ایسا کون کرے؟
امریکہ یورپ عیسائی چاہے کوئی بھی غلط کام کرے وہ غلط ہی ہوتا ہے وہ اپنا غلط کام صحیح کہلوانے کی دلیل نہیں ہوتی۔
اور آخر میں استدعا ہے کہ مذہبی ٹریڈ مارکہ برادری اپنا غصہ مجھ پہ نکالنے کی بجائے اسے کسی مثبت قوت کی شکل دے کر اچھے کاموں میں صرف کرے۔ مجھے صرف یہ آئی ڈی یہی بات کہنے کے لیے بنانے کی ضرورت پڑی۔
(لا اکراہ فی الدین۔ لکم دینکم ولی دین)
 

الف نظامی

لائبریرین
تو کیا وہ درست ہے؟ اگر آپ اس کو پسند کرتے ہیں تو آپ کے حوصلہ افزائی پر مبنی کلمات ان تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔
یعنی سو باتوں کی ایک بات کہ آپ سب کسی بھی طرح اپنے رویے کو جائز ثابت نہیں کر پا رہے چنانچہ عزت بچانے کو "وہ جی فلانا ایسا کرتا ہے" اور "وہ جی فلانا ویسا کرتا ہے" کے صدیوں سے آزمودہ نسخے کی طرف رجوع کرنا پڑا۔
Tu quoque - RationalWiki
کیا یہاں موجود کوئی شخص بتا سکتا ہے کہ کسی غیر متعلقہ فریق کی غلطی کی نشاندہی کر کے آپ کا مقدمہ کیسے درست ثابت ہوتا ہے؟ منتظر رہوں گا۔

میرا تو خیال تھا کہ آپ لوگوں کے بقول غلط، غلط ہی ہوتا ہے، قطع نظر اس کے کہ کون کر رہا ہے، اور غلط کی مخالفت کرنی چاہیے۔
یعنی آپ کوثابت کرنا پڑے گا کہ جعل ساز اور اصل ایک ہی ہیں
لاجیکل پروف کا منتظر
if (counterfeit == original)
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
یعنی آپ کوثابت کرنا پڑے گا کہ جعل ساز اور اصل ایک ہی ہیں
کیسے؟

یعنی آپ کوثابت کرنا پڑے گا کہ جعل ساز اور اصل ایک ہی ہیں
لاجیکل پروف کا منتظر
if (counterfeit == original)
پہلے تو میری اور اپنی سٹیٹمنٹ کے درمیان لاجیکل لنک بتائیں کہ کیا ہے۔ تب سمجھ آئے گی کہ آپ پروف کس شے (یا عدم شے) کا مانگ رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جس بات کو قادیانی نہیں مانتے وہ قرآن و حدیث سے واضح ہے۔۔۔
اس کے لیے اللہ تعالیٰ کو بلانے کی ضرورت نہیں۔۔۔
اس کا فیصلہ مسلمان اسود عنسی اور مسیلمہ کے دور میں کرچکے ہیں اور ایسے مجرموں کے لیے آج بھی وہی سزا ہے۔ولو کرہ الکافرون، چاہے کافروں کو کتنا ہی برا لگے!!!
جس بات کو قادیانی نہیں مانتے اسے ڈنڈے سے منوانے کا اختیار آپ کو کس نے دے دیا؟
وہی قرآن جس کا آپ نے حوالہ دیا یہ بھی کہتا ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں۔ تو پھر قادیانیوں پر ریاستی جبر کیوں؟
 

جاسم محمد

محفلین
خبر تو پوری پڑھ لیتے:
"ان کے خلاف پابندی کی مہم کی قیادت فرانس کے وزیر داخلہ مانوئیل والس نے کی۔ انہوں نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی قدامت پسندانہ اقدار کی فتح ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا: ہم دوسروں سے نفرت، نسل پرستی، یہودی مخالف جذبات اور ہولوکوسٹ سے انکار برداشت نہیں کر سکتے۔ فرانس ایسا نہیں ہے اور اس ملک کی اعلیٰ عدالت نے یہ کہہ دیا ہے اور بہت واضح انداز سے کہہ دیا ہے۔ یہ فرانس کی فتح ہے۔"
اس میں مذہبی نظریات کی تضحیک کہاں کی گئی ہے؟ ہولوکاسٹ یہودیوں کا مذہبی نظریہ نہیں ہے بلکہ تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
if (counterfeit == original)
جو لوگ پاکستان میں قادیانیوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کا واویلا کرتے ہیں کیا وہ ہمیں اجازت دیں گے کہ:
ہم ان کےملک میں ان کے مذہبی یا سیاسی ڈاکٹرائن میں جعل سازی پر مبنی مذہبی و سیاسی تنظیم بنا سکیں اور وہ اس تنظیم سے منسلک لوگوں کے خلاف کوئی قانون سازی نہ کریں۔

اور اگر یہ ممکن نہیں ہے تو پھر سمجھ لیجیے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی مسئلہ موجود نہیں۔
ناروے اور دیگر مغربی ممالک میں ایسے مسیحی فرقے موجود ہیں جنہیں اکثریتی مین اسٹریم فرقے مسیحیت کا حصہ تسلیم نہیں کرتے۔ اس کے باوجود اس "جعل سازی" پر ایسے فرقوں کے خلاف نہ کوئی قانونی پابندیاں ہیں نہ ہی عام مسیحی عوام کی طرف سے امتیازی سلوک اور نفرت انگیز رویوں کا سامنا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اور کروڑوں مسلمان قتل ہوگئے اس کا نام لینا تو درکنار، اس موضوع سے ایسے بھاگتے ہیں جیسے شیطان اذان سے۔۔۔
زیادہ انسانیت پسندی سر پر سوار ہے تو پہلے اپنے امریکہ کے قتل عام پر سیر حاصل تبصرہ کیجیے۔۔۔
پہلے اس پر بات کریں جو وقوع پذیر ہوگیا، اس کے بعد اس موضوع پر بات کیجیے گا جو ابھی وقوع پذیر ہوا ہی نہیں!!!
موضوع ہذا مسلمانوں، یہودیوں کا قتل عام نہیں ہے۔ ایک دفعہ پھر پہلے مراسلہ پڑھ لیجئے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یعنی آپ کوثابت کرنا پڑے گا کہ جعل ساز اور اصل ایک ہی ہیں
لاجیکل پروف کا منتظر
if (counterfeit == original)
اگرآپ واقعی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام اللہ کا دین ہے تو اس دین میں مبینہ جعل سازی کرنے والوں کو سزا دینے کا اختیار آپ کو کس نے دے دیا؟
جس کا دین ہے وہ خود ہی قادیانیوں سے نبٹ لے گا۔ آپ یا ریاست و حکومت کون ہوتی ہے ان کو سزائیں سنانے والی؟
 

سید عمران

محفلین
ہولوکاسٹ یہودیوں کی نسل کشی کا المناک سانحہ ہے۔ مذہبی معاملہ نہیں ہے۔

کیا امریکہ نے ہٹلر سے زیادہ مسلمان نہیں مار دئیے؟؟؟
کیا ان کی ہلاکت تاریخ کا المناک سانحہ نہیں ہے؟؟؟
کیا انہیں جینے کا حق نہیں تھا؟؟؟
یا انسان صرف یہودی تھے؟؟؟
ہولوکاسٹ کو مذہبی تناظر سے الگ نہیں کیا جاسکتا!!!
 

سید عمران

محفلین
بی سی سی آئی بینک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فائننسنگ میں ملوث تھا اس لئے بند کیا گیا۔
سب سے بڑا دہشت گرد تو امریکہ ہے جس نے کروڑوں عام شہری مسلمانوں کو گھر بیٹھے ماردیا۔ اس جرم سے بڑا دنیا میں کوئی اور جرم ہو تو پیش کیا جائے۔۔۔
اس کے تو کسی بینک کو بند نہیں کیا گیا؟؟؟
 
Top