احمدی جواب دیتے ہیں

یاقوت

محفلین
ویسے سوچنے کی بات ہے کہ ہمارے یہاں پارسی،سکھ، ہندو،عیسائی اور بدھ مت سمیت دیگر مذاہب کے لوگ رہتے ہیں لیکن صرف مسلمان دکاندار اپنی دکانوں پر یہ کیوں لکھتے ہیں کہ "قادیانی پہلے اسلام میں داخل ہوں پھر دکان میں" کسی اور مذہب والے کے بارے میں یہ بات کیوں نہ لکھی گئی آج تک۔ غور طلب بات صرف اتنی سی ہے جسے ہم مسلسل نظر انداز کیے جارہے ہیں بات بہت واضح ہے اسلام کے"" تمام"" مکاتب فکر واضح طور پر یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ قادیانیت کا اسلام سے کسی بھی قسم کا کوئی واسطہ نہ ہے اورقادیانی اسلام کے نام پر اپنی دکان چمکاتے ہیں جبکہ دیگر مذاہب والے علی الاعلان کہتے ہیں ہمارا اسلام سے کوئی واسطہ نہ ہے قادیانی آج ہی یہ بات مان لیں تو رہیں دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی طرح آرام سے اور ہمیں بھی رہنے دیں۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بعض احباب کے تبصرے بہت تلخ ہیں جسے ہم غیرتِ ایمانی کے تناظر میں دیکھیں، تب بھی اس فورم پر نازیبا معلوم ہوتے ہیں۔ ہم تو یہی مشورہ دیں گے کہ اپنی بات کو احسن انداز میں دوسروں تک پہنچایا جائے کہ یہی اسلام کا اصل درس ہے۔ جب ہمیں یقین ہے کہ ہمارا موقف حق اور سچ پر مبنی ہے تو تلخ اور تند و تیز جملوں سے کیا حاصل وصول ہو گا۔

دراصل ایک ہی بات جب بار بار بار بار دُہرائی جاتی ہے تو پھر انسان میں بے زاری اور جھنجھلاہٹ پیدا ہوتی ہے جو اکثر لہجوں میں در آتی ہے۔

حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
 
فرقان احمد

محفلین
قادیانی اس محفل میں بھی اتنے فعال اور اثرو رسوخ رکھتے ہیں کہ کل میں نے یہاں کچھ سطریں انکی خباثت پر لکھیں آج میری وہ سطریں ہی غائب ہیں۔
اگر آپ ہماری بات پر کسی حد تک اعتبار کریں تو یقین مانیے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ اگر آپ مناسب لفظوں میں اپنی بات سامنے رکھیں گے تو وہ یقینی طور پر حذف نہیں ہو گی۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
جی ہاں! ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ سب کچھ آنے والی نسل کے سامنے رکھ دینا چاہیے۔ ہم نے قادیانی لٹریچر خود بھی پڑھا ہے۔ ہم پر کوئی اثر نہ ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کوئی جان نہیں، کم از کم ہماری نظر میں۔ تاہم، ہمیں یہ تاثر دینے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس میں ایسا کچھ ہے، جسے چھپا دینا چاہیے۔ اسی تاثر کے باعث اس تحریک میں جان پڑتی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
67303992_2904458142960906_6025676702099701760_n.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
قادیانیت کوئی مذہب نہیں بلکہ اسلام پر ڈاکہ ڈالنے والے انگریز گماشتے مرزا غلام احمد قادیانی کا پروردہ گروہ ہے۔ لہذا انہیں ”حقوق“ کے نام پر مسلمانوں کو مزید نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی جیسے مخبوط الحواس شخص کو پیغمبر منوانے کے بجائے اسلام کا مطالعہ کریں۔
بھئی کسی ایک جگہ پر ٹک تو جائیں۔
علما کرام پہلے کہتے تھے کہ قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے کر اقلیت کا درجہ دیا جائے۔ ۱۹۷۴ کی آئینی ترمیم میں کر دئے گئے۔
پھر کہا کہ قادیانی شعائر اسلام استعمال کرتے ہیں ان پر پابندی لگائی جائے۔ ۱۹۸۴ کے صدارتی آرڈیننس میں یہ پابندیاں لگا دی گئیں۔
اب جبکہ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے۔ غیر مسلم اقلیت بن چکے۔ اسلام شعائر استعمال کرنے پر جیل، قید و بند کا مستحق ٹھہر چکے۔ لیکن پھر بھی علما کرام نے بس نہیں کی۔
اب علما کرام کہہ رہے ہیں کہ قادیانیت کوئی مذہب نہیں اس لئے ان کو مذہبی آزادی نہیں ملنی چاہئے۔ بلکہ ان کو اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
ارے بھئی اگر قادیانیوں کو زور زبردستی تبلیغ کرکے مسلمان بنانا ہی اصل مقصد تھا تو یہ سب پہلے بتا دیتے؟ اتنا لمبا آئینی و قانونی روٹ لینے کی کیا ضرورت تھی؟
 
یاقوت

محفلین
بھئی کسی ایک جگہ پر ٹک تو جائیں۔
علما کرام پہلے کہتے تھے کہ قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے کر اقلیت کا درجہ دیا جائے۔ ۱۹۷۴ کی آئینی ترمیم میں کر دئے گئے۔
پھر کہا کہ قادیانی شعائر اسلام استعمال کرتے ہیں ان پر پابندی لگا دی جائے۔ ۱۹۸۴ کے صدارتی آرڈیننس میں یہ پابندیاں لگا دی گئیں۔
اب جبکہ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے۔ غیر مسلم اقلیت بن چکے۔ اسلام شعائر استعمال کرنے پر جیل، قید و بند کا مستحق ٹھہر چکے۔ لیکن پھر بھی علما کرام نے بس نہیں کی۔
اب علما کرام کہہ رہے ہیں کہ قادیانیت کوئی مذہب نہیں ہے اس لئے ان کو مذہبی آزادی نہیں دی جا سکتی۔ بلکہ ان کو اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
ارے بھئی اگر قادیانیوں کو زور زبردستی تبلیغ کرکے مسلمان بنانا ہی اصل مقصد تھا تو یہ سب پہلے بتا دیتے؟ اتنا لمبا آئینی و قانونی روٹ لینے کی کیا ضرورت تھی؟
کہیں اس سادگی پر کوئی مر نہ جائے۔ارے اللہ کے بندے قادیانی غیر مسلم ہیں جو کہ یقیناََ اور حقیقتاََ ہیں تو کیوں اسلام کا نام ااستعمال کرتے ہیں اپنے لیے ۔ہندہ ،عیسائی ،سکھ کیوں نہیں کرتا اسلام کا نام اپنے مذہب کے طور پر استعمال یا یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہمارا اسلام سے تعلق ہے قادیانیوں کو ہی کیوں یہ خارش ہے کہ غیر مسلم ہوکر بھی اسلام کی دہائی دیتےپھر رہے ہیں۔کتنی سادہ سی بات ہے کہ صاف اور واضح طو پر ایک بار اعلان کر دیں کہ ہمارا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے تو کوئی پلٹ کر بھی نہ دیکھے انہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے سوچنے کی بات ہے کہ ہمارے یہاں پارسی،سکھ، ہندو،عیسائی اور بدھ مت سمیت دیگر مذاہب کے لوگ رہتے ہیں لیکن صرف مسلمان دکاندار اپنی دکانوں پر یہ کیوں لکھتے ہیں کہ "قادیانی پہلے اسلام میں داخل ہوں پھر دکان میں" کسی اور مذہب والے کے بارے میں یہ بات کیوں نہ لکھی گئی آج تک۔ غور طلب بات صرف اتنی سی ہے جسے ہم مسلسل نظر انداز کیے جارہے ہیں بات بہت واضح ہے اسلام کے"" تمام"" مکاتب فکر واضح طور پر یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ قادیانیت کا اسلام سے کسی بھی قسم کا کوئی واسطہ نہ ہے اورقادیانی اسلام کے نام پر اپنی دکان چمکاتے ہیں جبکہ دیگر مذاہب والے علی الاعلان کہتے ہیں ہمارا اسلام سے کوئی واسطہ نہ ہے قادیانی آج ہی یہ بات مان لیں تو رہیں دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی طرح آرام سے اور ہمیں بھی رہنے دیں۔
آپ نے تو وہ بات کر دی کہ کوئی کسی کو زور زبردستی کتا قرار دے۔ لیکن وہ اس کے باوجود انسانوں کی طرح رہے۔ تو غصے میں آکر کہے اب تم بھونکو بھی! :)
کیا آپ کو معلوم نہیں کہ مرزا قادیانی کا خاندان جدی پشتی فقہ حنفیہ پر چلنے ولا کٹر سنی مسلمان تھا؟ کسی بھی اسلامی جماعت کی طرح اس کے پیروکار نبوت کے دعوے سے قبل وجود میں آ چکے تھے۔ نبوت کا دعوہ کرنے کے بعد یہ مسلمان نہیں رہے لیکن انکی مذہبی رسومات تو دیگر سنی مسلمانوں والی ہی تھیں، ہیں اور رہیں گی۔
آپ کسی پر زور زبردستی کر کے اس کے مذہب کا خانہ تو تبدیل کروا سکتے ہیں۔ لیکن اسے پابند نہیں کر سکتے کہ وہ آپ کی مرضی کے مطابق اپنے مذہبی رسومات و عقائد بھی تبدیل کر لے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کہیں اس سادگی پر کوئی مر نہ جائے۔ارے اللہ کے بندے قادیانی غیر مسلم ہیں جو کہ یقیناََ اور حقیقتاََ ہیں تو کیوں اسلام کا نام ااستعمال کرتے ہیں اپنے لیے ۔ہندہ ،عیسائی ،سکھ کیوں نہیں کرتا اسلام کا نام اپنے مذہب کے طور پر استعمال یا یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہمارا اسلام سے تعلق ہے قادیانیوں کو ہی کیوں یہ خارش ہے کہ غیر مسلم ہوکر بھی اسلام کی دہائی دیتےپھر رہے ہیں۔کتنی سادہ سی بات ہے کہ صاف اور واضح طو پر ایک بار اعلان کر دیں کہ ہمارا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے تو کوئی پلٹ کر بھی نہ دیکھے انہیں۔
یہ آپ کا دعوی ہے۔ قادیانی تو خود کو غیرمسلم نہیں سمجھتے۔ جیسے آپ مسیحیوں، یہودیوں، ہندوؤں وغیرہ کو کافر اور گمراہ سمجھتے ہیں۔ لیکن وہ اپنے ایمان کے مطابق حق پر قائم ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
آپ کسی پر زور زبردستی کر کے اس کے مذہب کا خانہ تو تبدیل کروا سکتے ہیں۔ لیکن اسے پابند نہیں کر سکتے کہ وہ آپ کی مرضی کے مطابق اپنے مذہبی رسومات و عقائد بھی تبدیل کر لے۔
اگر کوئی اپنی مذہبی رسومات کے ماتحت عبادت کرے تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے البتہ اگر کوئی گروہ اسلام کا نام استعمال کر کے ان کے مطابق اذان دے، ان کی طرح صلوٰۃ کا اہتمام کرے، تاہم، وہ بوجوہ، آئین اور اسلامی شریعت دونوں کے لحاظ سےکسی ریاست میں غیر مسلم قرار دیے جا چکے ہوں، تو کیا یہ مناسب طریق ہے کہ وہ اقلیت شعائر اسلامی کا کھلے عام اہتمام کرے؟ کیا اس سے فتنہ فساد پھیلنے کا امکان نہ ہے؟ یہ بتلائیے کہ ایک ریاست اٹھانوے فی صد مسلم آبادی کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا اہتمام کیوں کرے؟ ریاست کا انتظام چلانے کے لیے ایسے اختصاصی معاملات پر مناسب قانون سازی کی جاتی ہے اور آئین میں ترامیم تک کر دی جاتی ہیں جیسا کہ قادیانیوں کے معاملے میں آپ کو دکھائی دیتا ہے۔ ایسا نہ کیا جائے تو وہ سر پھٹول ہو گی کہ خدا کی پناہ!
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اگر کوئی اپنے مذہبی رسومات کے ماتحت عبادت کرے تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے البتہ اگر کوئی اسلام کا نام استعمال کر کے ان کے مطابق اذان دے، ان کی طرح صلوٰۃ کا اہتمام کرے، تاہم، وہ بوجوہ، آئین اور اسلامی شریعت دونوں کے لحاظ سےکسی ریاست میں غیر مسلم قرار دیے جا چکے ہوں، تو کیا یہ مناسب طریق ہے کہ وہ اقلیت شعائر اسلامی کا کھلے عام اہتمام کرے؟ کیا اس سے فتنہ فساد پھیلنے کا امکان نہ ہے؟ یہ بتلائیے کہ ایک ریاست اٹھانوے فی صد مسلم آبادی کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا اہتمام کیوں کرے؟ ریاست کا انتظام چلانے کے لیے ایسے اختصاصی معاملات پر مناسب قانون سازی کی جاتی ہے اور آئین میں ترامیم تک کر دی جاتی ہیں جیسا کہ قادیانیوں کے معاملے میں آپ کو دکھائی دیتا ہے۔ ایسا نہ کیا جائے تو وہ سر پھٹول ہو گی کہ خدا کی پناہ!
کھلے عام سے کیا مراد ہے؟ صدارتی آرڈیننس ۲۰ کے لاگو ہونے کے بعد سے قادیانی اپنی عبادت گاہ کو مسجد نہیں کہہ سکتے۔ اپنی عبادت کو نماز نہیں کہہ سکتے۔ کسی مسلمان کو سلام نہیں کر سکتے۔ اپنی عبادت گاہ میں بلانے کیلیے آذان نہیں دے سکتے۔ اپنے مذہب کا لٹریچر نہیں چھاپ سکتے۔ اسکی تبلیغ نہیں کر سکتے۔
اتنی سخت قانونی پابندیوں کے باوجود اگر قادیانی چھپ چھپا کر اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں تو علما کرام کو اس پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ اور اسے اسلام اور ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہیں :)
 
الف نظامی

لائبریرین
مرزا قادیانی علیہ ما علیہ نے کرشن ہونے کا دعوی بھی کیا ہوا ہے۔ اب ہندو کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
"ہر ایک نبی کا مجھے نام دیا گیا ہے چنانچہ جو ملک ہند میں کرشن نام ایک نبی گزرا ہے جس کو ردر گوپال بھی کہتے ہیں (یعنی فنا کرنے والا اور پرورش کرنے والا) اس کا نام بھی مجھے دیا گیا ہے پس جیسا کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا ان دنوں میں انتظار کرتے ہیں وہ کرشن میں ہی ہوں اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے آریوں کا بادشاہ۔‘‘
(حقیقت الوحی ص86 روحانی خزائن جلد 22 ص 521، 522 از مرزا قادیانی)
 
الف نظامی

لائبریرین
مرزا قادیانی کہتا ہے:
میں آدم ہوں، میں احمد ہوں، میں مریم ہوں،میں موسیٰ ہوں، میں عیسیٰ ہوں، میں دائود ہوں
'یَا اٰدَمُ اسْکُنْ اَنْتَ وَزَوْجُکَ الْجَنَّةَ یَامَرْیَمُ اسْکُنْ
مرزا قادیانی اس الہام کی تشریح کرتے ہوئے کہتا ہے۔ ''مریم سے مریم ام عیسیٰ مراد نہیں اور نہ آدم سے آدم ابوالبشر مراد ہے اور نہ احمد سے اس جگہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اﷲ علیہ وسلم مراد ہیں، اور ایسا ہی ان الہامات کے تمام مقامات میں کہ جو موسیٰ اور عیسیٰ اور دائود وغیرہ نام بیان کیے گئے ہیں، ان ناموں سے بھی وہ انبیاء مراد نہیں ہے بلکہ ہر ایک جگہ یہی عاجزمراد ہے '' (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 55، 56 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
 
فرقان احمد

محفلین
کھلے عام سے کیا مراد ہے؟ صدارتی آرڈیننس ۲۰ کے لاگو ہونے کے بعد سے قادیانی اپنی عبادت گاہ کو مسجد نہیں کہہ سکتے۔ اپنی عبادت کو نماز نہیں کہہ سکتے۔ کسی مسلمان کو سلام نہیں کر سکتے۔ اپنی عبادت گاہ میں بلانے کیلیے آذان نہیں دے سکتے۔ اپنے مذہب کا لٹریچر نہیں چھاپ سکتے۔ اسکی تبلیغ نہیں کر سکتے۔
اتنی سخت قانونی پابندیوں کے باوجود اگر قادیانی چھپ چھپا کر اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں تو علما کرام کو اس پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ اور اسے اسلام اور ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہیں :)
مسلمانوں کی عبادت گاہ کا نام مسجد ہوتا ہے تو قادیانی یہ نام کیسے رکھ سکتے ہیں؟ وہ اپنی عبادت کو کھلے عام نماز قرار نہیں دے سکتے کیونکہ یہ ایسا تو صرف مسلمان کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ وہ عبادت کے لیے پکارنے کو اذان نہیں کہہ سکتے کہ شعائر اسلام سے ان کا کیا تعلق؟ وہ پاکستان کے آئین و قانون کے لحاظ سے غیر مسلم ہیں۔ تاہم ان کا مذہبی لٹریچر چھپتا ہے اور ہم خود بارہا ان کی کتب و رسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ انٹرنیٹ پر بھی وہ سرگرم ہیں اور دیگر ممالک میں بھی۔ تاہم، ریاست پاکستان میں آئین و قانون کے مطابق وہ خود کو مسلم تصور نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر انہیں اس آئین و قانون پر نہیں چلنا ہے تو پھر انہیں اس میں تبدیلی کے لیے اکثریتی آبادی کو اپنا ہم نوا بنانا ہو گا۔ یہی ریاستوں کا چلانے کا دستور ہوا کرتا ہے۔ آپ امریکا اور کسی مغربی ملک میں اپنی مرضی کے مطابق ہر قانون تبدیل نہیں کر سکتے۔ ریاستیں اکثریتی آبادی کی خواہشات کا احترام کریں گی تو زندہ رہیں گی۔ یہاں کی مسلم اکثریتی آبادی نے ریاست سے یہ بات تسلیم کروا لی ہے کہ قادیانی غیر مسلم ہیں اور شعائر اسلام کے استعمال کا کوئی حق ان کے پاس نہ ہے۔ اب آپ کو اسے بدلنا ہے تو یہی روٹ اختیار کیجیے۔ :)
 
آخری تدوین:

یاقوت

محفلین
یہ آپ کا دعوی ہے۔ قادیانی تو خود کو غیرمسلم نہیں سمجھتے۔ جیسے آپ مسیحیوں، یہودیوں، ہندوؤں وغیرہ کو کافر اور گمراہ سمجھتے ہیں۔ لیکن وہ اپنے ایمان کے مطابق حق پر قائم ہیں۔
تو آپ کا کیا خیال ہے کہ یہودی اور ہندو وغیرہ بھی خود کو اپنے ایمان کے مطابق حق پر نہیں سمجھتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
یاقوت

محفلین
آپ نے تو وہ بات کر دی کہ کوئی کسی کو زور زبردستی کتا قرار دے۔ لیکن وہ اس کے باوجود انسانوں کی طرح رہے۔ تو غصے میں آکر کہے اب تم بھونکو بھی! :)
کیا آپ کو معلوم نہیں کہ مرزا قادیانی کا خاندان جدی پشتی فقہ حنفیہ پر چلنے ولا کٹر سنی مسلمان تھا؟ کسی بھی اسلامی جماعت کی طرح اس کے پیروکار نبوت کے دعوے سے قبل وجود میں آ چکے تھے۔ نبوت کا دعوہ کرنے کے بعد یہ مسلمان نہیں رہے لیکن انکی مذہبی رسومات تو دیگر سنی مسلمانوں والی ہی تھیں، ہیں اور رہیں گی۔
آپ کسی پر زور زبردستی کر کے اس کے مذہب کا خانہ تو تبدیل کروا سکتے ہیں۔ لیکن اسے پابند نہیں کر سکتے کہ وہ آپ کی مرضی کے مطابق اپنے مذہبی رسومات و عقائد بھی تبدیل کر لے۔
یہ بھی خوب کہی بھونکنے کا کس نے کہا ہم نے بس اتنا کہا ہے کہ جو تم ہو نہیں وہ بننے کی اداکاری مت کرو چوری والے مجنوں۔
 
Top