ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر بن گئے!

ٹرمپ کا تو مجھے نہیں پتہ لیکن عمران خان ۔۔
کرپٹ طرز حکومت کے خلاف ہے
کرپٹ طر زِ حکومت کے خلاف ہیں اور اپنے ساتھ دنیا کے کر پٹ ترین لوگوں کو اکٹھا کیا ہوا ہے ۔:D
اپنے ملک کو عظیم بنانا چاہتے ہیں
لیکن ملک کو عظیم بنانے کے لیے پوری زندگی نہ کوئی نظام متعارف کروایا اور نہ کوئی اصطلاحات۔ صرف زبانی جمع خرچ۔۔:messed:
چوروں لٹیروں ڈاکووں پر مبنی نظام کا خاتمہ مقصود ہے
چوروں لٹیروں اور ڈا کووں کے ساتھ مل کے ان کا خاتمہ عجیب سی بات لگتی ہے ۔۔ اے ٹی ایم جو ہو ئے :D
انتخابات کو دھاندلی اور فکسڈ سمجھتے ہیں
صرف تب جب فیصلہ اپنے خلاف آئے :D
یہ واحد خوبی ہے
 

ربیع م

محفلین
اسی سے ایک چیز یہ بھی پتا چلتی ہے کہ ہمارا میڈیا کتنا نااہل اور حماقت خیز ہے۔ پاکستان میں ایسی تصویر پینٹ کئے رکھی جیسے ٹرمپ کا کوئی چانس ہی نہیں۔
جبکہ امریکہ میں حالات مختلف تھے۔ یعنی الیکشن کے نتائج سے کوئی خاص اپ سیٹ نہیں ہوا۔
صرف پاکستانی میڈیا ہی نہیں بلکہ امریکی میڈیا بھی اور محفلین میڈیا بھی!
جس کی بنیاد یقینا بہت سی خوش فہمیاں تھیں!
 
جوڑ بنتا ہے۔ دونوں
  • رائٹ ونگ پاپولسٹ ہیں
  • کرپٹ طرز حکومت کے خلاف ہے
  • اپنے ملک کو عظیم بنانا چاہتے ہیں
  • کو چوروں لٹیروں ڈاکووں پر مبنی نظام کا خاتمہ مقصود ہے
  • انتخابات کو دھاندلی اور فکسڈ سمجھتے ہیں
  • میڈیا ہاؤسز کو مخالف جماعت کا میڈیا سیل کہتے ہیں
  • طلاق یافتہ ہیں
  • کی عم قریب قریب ہے
کاغذوں پر لکھنے کی حد تک ٹھیک ہے
اور آپ نے ایک خاص موازنہ تو کیا ہی نہیں;)
 

کعنان

محفلین

ویکی لیکس نے حال ہی میں سابق سیکرٹیری آف اسٹیٹ ہلری کلنٹن کی دو ہزار ای میل جاری کی ہیں


وکی لیکس، ای میل لیکس اور پتا نہیں کیا کیا لیکس ہونے کے باوجود ہیلری کلنٹن جیت کی طرف گامزن۔ وہ دن گئے جب چھوٹے موٹے سکینڈلز حکومتیں گرا دیا کرتے تھے۔ اب تو بڑے سے بڑا سکینڈل بھی انتخابات پر کوئی اثر نہیں ڈالتے۔ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے
سمائل!

وکی لیکس کی اس رپورٹ کے بعد اس کا گراف گر گیا ہے، اب فوکس ڈونیلڈ ٹرمپ پر ہے جیتنے کے چانس اسی کے ہیں، باقی جو ہو گا سامنے آ ہی جائے گا۔

 

arifkarim

معطل
اسی سے ایک چیز یہ بھی پتا چلتی ہے کہ ہمارا میڈیا کتنا نااہل اور حماقت خیز ہے۔ پاکستان میں ایسی تصویر پینٹ کئے رکھی جیسے ٹرمپ کا کوئی چانس ہی نہیں۔
جبکہ امریکہ میں حالات مختلف تھے۔ یعنی الیکشن کے نتائج سے کوئی خاص اپ سیٹ نہیں ہوا۔
اگر ہمارے میڈیا سے مراد امریکی میڈیا ہے تب بھی آپکی بات درست ہے۔ اکثریت میڈیا پولز اور سرویز ہیلری کلنٹن کو جتوا رہے تھے جنہیں زیک کے تھریڈ میں دیکھا جا سکتا ہے
 

arifkarim

معطل
امریکی میڈیا میں آنے والے جائزے وہی تھے۔ جو بعد میں غلط ثابت ہوئے۔
آپ یہاں یقیناً مین اسٹریم کارپروٹ میڈیا کی بات کر رہے ہیں جو اوّل دن سے ٹرمپ کیخلاف لکھ رہی ہے۔ اسکے باوجود ٹرمپ کی جیت متبادل میڈیا، سوشل میڈیا اور عوامی شعور کی بیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے
 

arifkarim

معطل
25BB4C62-1D69-4078-AE1C-F2E73B2E87E8.jpg
 
جی اسی لئے اب تماشہ دیکھ رہے ہیں
ٹرمپ اگر اپنے انتخابی مہم والی باتوں، وعدوں پر قائم رہا تو دو میں سے ایک بات تو ضرور ہو گی یا تو امریکہ واقعی ایک عظیم امریکہ بنے گا یا پھر یہ گورباچوف کا امریکی ورژن بن جائے گا۔
روسی شاید اسی تناظر میں اسے سپورٹ کر رہے تھے
 

arifkarim

معطل
ٹرمپ اگر اپنے انتخابی مہم والی باتوں، وعدوں پر قائم رہا تو دو میں سے ایک بات تو ضرور ہو گی یا تو امریکہ واقعی ایک عظیم امریکہ بنے گا یا پھر یہ گورباچوف کا امریکی ورژن بن جائے گا۔
روسی شاید اسی تناظر میں اسے سپورٹ کر رہے تھے
حالات حاضرہ کے تناظر میں امریکہ اب بھی کوئی کم عظیم ملک نہیں ہے۔ بس اسکی بنیادیں یعنی مڈل کلاس کی اکثریت سابقہ حکومتوں کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہیں۔ اگر ٹرمپ انہیں تقویت دیتا ہے تو امریکہ اپنے آپ اٹھ جائے گا اور اسکا پلان بھی یہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
اس وقت کی اسٹبلیشمنٹ 2013 الیکشن میں عمران کے ساتھ تھی، بلکہ دھرنے کے اختتام تک اس کی فل سپورٹر تھی۔
تاریخ مسخ نا کریں
امریکہ میں اسٹیبلشمنٹ سے مراد افواج نہیں بگ بزنس یعنی کارپوریٹ میڈیا، داخلی و خارجی لابی گروپس اور اشرافیہ کے مفادات کی حفاظت کرنے والی تنظیمیں ہوتی ہیں
 
Top