’ہندوستان اور مصر میں نستعلیق کی ابتدائی موویبل ٹائپ پرنٹنگ‘

سعادت

تکنیکی معاون
برنا ایزدپناه ایک ایرانی ٹائپ ڈیزائنر ہیں، جنہوں نے پچھلے ماہ برمنگھم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے ایک مذاکرے ’عربی اور فارسی پرنٹنگ کی تاریخ اور ثقافت‘ میں ’ہندوستان اور مصر میں نستعلیق کی ابتدائی موویبل ٹائپ پرنٹنگ‘ کے موضوع پر ایک دلچسپ گفتگو پیش کی تھی۔ اس کی ویڈیو اب آنلائن دستیاب ہے، آپ بھی دیکھیے: :)

سعادت

تکنیکی معاون
(برنا نے ابھی تک دو ٹائپ فیسز شائع کیے ہیں:
  • لیدا‘، جو بنیادی طور پر خبروں کی ٹائپ سیٹنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس ٹائپ فیس کو گرانشان ۲۰۱۵ کے عالمی مقابلے میں گرینڈ پرائز، اور بہترین عربی ٹیکسٹ ٹائپ فیس کے اعزازات سے نوازا گیا تھا۔
  • لالہ‌زار‘، جو ۱۹۶۰ اور ۱۹۷۰ کی دہائیوں کی ایرانی فلموں کے پوسٹرز کی لیٹرنگ سے متاثر ہے۔ یہ ٹائپ فیس آزاد مصدر ہے اور گوگل فونٹس پر دستیاب ہے۔
ان دونوں ٹائپ فیسز کے پی‌ڈی‌ایف نمونوں کو ضرور دیکھیے۔ :) )
 
arifkarim

معطل

اچھے فانٹس ہیں۔ کاش نستعلیق پر بھی ہاتھ صاف کر لیتے :)
 
Top