معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
پاکستان میں مغل بادشاہ جہانگیر کی قبر کے علاوہ اور کس مغل بادشاہ کی قبر ہے؟

مغل بادشاہ ہی بتانا ہے یا کوئی بھی مسلمان بادشاہ۔
کیونکہ مغل کے علاوہ قطب الدین ایبک اور شہاب الدین غوری کے مقبرہ جات تو پاکستان میں ہی ہیں۔
 
مغل بادشاہ ہی بتانا ہے یا کوئی بھی مسلمان بادشاہ۔
کیونکہ مغل کے علاوہ قطب الدین ایبک اور شہاب الدین غوری کے مقبرہ جات تو پاکستان میں ہی ہیں۔
صرف مغل بادشاہوں کی بات ہے
قطب الدین ایبک اور شہاب الدین غوری مغل نہیں تھے
 
یاز

محفلین
مغل بادشاہ ہی بتانا ہے یا کوئی بھی مسلمان بادشاہ۔
کیونکہ مغل کے علاوہ قطب الدین ایبک اور شہاب الدین غوری کے مقبرہ جات تو پاکستان میں ہی ہیں۔

مل گیا شاید۔
شہنشاہ جہانگیر کا بیٹا شہریار جس نے فقط چند ہفتوں کے لئے بادشاہ کا عہدہ سنبھالا تھا کہ شاہ جہان اینڈ پارٹی کے ہاتھوں شکست کھائی اور قتل کر کے لاہور میں ہی دفنایا گیا۔
 
اگر شہریار صاحب کو شہنشاہ تسلیم نہ کیا جائے تو میرے ناقص خیال میں جہانگیر کے علاوہ کسی اور مغل شہنشاہ کی قبر پاکستان میں نہیں ہے۔
آپ کا جواب درست ہے جہانگیر کے علاوہ اور کسی مغل بادشاہ کی قبر پاکستان میں نہیں ہے
 
اگر شہریار صاحب کو شہنشاہ تسلیم نہ کیا جائے تو میرے ناقص خیال میں جہانگیر کے علاوہ کسی اور مغل شہنشاہ کی قبر پاکستان میں نہیں ہے۔

ہائیں یہ کیسا سوال تھا جی؟؟؟

آپ کا جواب درست ہے جہانگیر کے علاوہ اور کسی مغل بادشاہ کی قبر پاکستان میں نہیں ہے
 
اگلا سوال
پاکستان ریلوے کی کون کون سی ٹرین کا روٹ چاروں صوبوں سے گزرتا ہے؟

زیک بھائی! یہ تو روٹ ہوا ٹرین کا۔ اب ٹرین یا ٹرینوں کا کوئی نام بھی تو ہو گا۔

نام تو نہیں آتا۔ اسی لئے پہلے جواب نہیں دیا تھا۔ اور پاکستان ریلوے کا ویب سائٹ ہی غائب ہے۔

روٹ کا اندازہ تو آسان تھا کہ بلوچستان اور سرحد کے درمیان ٹرین کا کوئی روٹ نہیں ہے۔

ریلوے کی گزارہ ٹائپ ویب سائٹ تو موجود ہی ہے۔ یہ ربط ملاحظہ کیجئے۔

اس سائٹ کے مطابق تو کوئٹہ سے پشاور کوئی ٹرین ہی نہیں۔

یہ بھی خوب کہی اس ویب سائٹ نے۔
ویسے واحد ٹرین جو پشاور سے کوئٹہ جایا کرتی تھی (یا شاید اب بھی جاتی ہے) وہ کوئٹہ ایکسپریس ہے۔ وکی پیڈیا اور دیگر انٹرنیٹ اب اس کو کوئٹہ سے راولپنڈی دکھا رہے ہیں۔ واللہ اعلم۔
اباسین ایکسپریس
ایک ہی ٹرین چلا کرتی تهی، جو غالباً بلور صاحب کی وزارت کے دوران بند کر دی گئی۔ متعدد بار اس پر سفر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

اباسین سے متعلقہ ایک لطیفہ بهی یاد آ گیا۔

کوئٹہ کے بارے میں کہا جاتا تها کہ یہاں کوئی بهی ٹرین وقت پر نہیں پہنچ پاتی۔ ایک بار شہر میں یہ خبر گردش کرنے لگی کہ آج اباسین ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر پہنچ رہی ہے۔ عوام کی ایک کثیر تعداد اور میڈیا کے لوگ اس انہونے واقعے کے چشم دید گواہ بننے کے لیے سٹیشن پر جمع ہو گئے اور ٹرین سچ مچ اپنے وقت پر سٹیشن پہنچ گئی۔ بعد میں یہ عقدہ کهلا کہ جو اباسین گزرے ہوئے کل اس وقت پہنچنی تهی وہ آج 24 گهنٹے بعد مقررہ وقت پر پہنچی ہے:p
 
1.شیطان کا اصلی نام کیا ہے؟
2.انارکلی کا اصلی نام کیا ہے؟
3.ملکہ نورجہاں کا اصلی نام کیا ہے؟
4.ماہر القادری کا اصلی نام کیا ہے؟
5. لال شہباز قلندر کا اصلی نام کیا ہے؟
6. ساغر صدیقی کا اصلی نام کیا ہے؟
 
آخری تدوین:
1.شیطان کا اصلی نام کیا ہے؟
2.انارکلی کا اصلی نام کیا ہے؟
3.نورجہاں کا اصلی نام کیا ہے؟
4.ماہر القادری کا اصلی نام کیا ہے؟
5. لال شہباز قلندر کا اصلی نام کیا ہے؟
6. ساغر صدیقی کا اصلی نام کیا ہے؟
1۔ عزازیل
2۔ شرف النساء
3۔ اللہ رکهی
4۔ منظور حسین
5۔ حضرت عثمان مروندی
6۔ اختر حسین
 
Top