زلزلہ

arifkarim

معطل
لوگوں کو اپنے اعمال پر توجہ دینی چاہیے اور گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے...
اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے
لوگوں کے اعمال کا قدرتی آفات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ زیر زمین تہیں ٹکرانے سے زلزلے آتے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 8،1 شدت کا زلزلہ تھا۔
 
لوگوں کے اعمال کا قدرتی آفات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ زیر زمین تہیں ٹکرانے سے زلزلے آتے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 8،1 شدت کا زلزلہ تھا۔
لیکن اپنے اعمال کا حساب تو رکھنا چاہیے... موت کا کوئی پتا نہیں ہوتا
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
اللہ کا کرم و رحم ہے زلزلے تو آتے رہیں گے انسان کی پیدائش قیامت تک اسی طرح چلتی رہے گی اور کچھ طبعی موت، کچھ حادثاتی موت، کچھ صدمے کی موت، کچھ خوشی کی موت مرتے رہیں گے۔
اللہ تمام مخلوقات پر رحم فرمائے،، آمین
 
DarweshPk

محفلین
ﻣﻮﺕ ﮐﻮ ﮐﺜﺮﺕ ﺳﮯ ﯾﺎﺩ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ ﻣﻮﺕ‎"‎
ﻟﺬﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﮈﮬﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﮯ.
ﺍﻟﺘﺮﻣﺬﯼ
:ﺭﻗﻢ ﺍﻟﺤﺪﯾﺚ2307:
 
آصف اثر

معطل
لوگوں کے اعمال کا قدرتی آفات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ زیر زمین تہیں ٹکرانے سے زلزلے آتے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 8،1 شدت کا زلزلہ تھا۔
خدا کے بندے زلزلہ تو زیر زمین تہیں ٹکرانے یا ہلنے سے آتا ہے لیکن امر اللہ کا ہوتا ہے۔ہر بات میں محدود عقل کام نہیں کرتی۔
 
x boy

محفلین
الحمدللہ،،، جس کے پاس زندگی ہے وہ اس کو اللہ کی رضا کے لئے جئے،، اور زندہ دلی،،
منہ کو لٹکا کر مت رکھے،،، اللہ دیکھ رہا ہے ہنسی خوشی جئے،، آمین
 
arifkarim

معطل
خدا کے بندے زلزلہ تو زیر زمین تہیں ٹکرانے یا ہلنے سے آتا ہے لیکن امر اللہ کا ہوتا ہے۔ہر بات میں محدود عقل کام نہیں کرتی۔
یہ امام غزالی کا نظریہ ہے جو ہر قدرتی آفت کو اللہ کا حکم قرار دیتے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں ہر چیز اٹل قوانین قدرت کی پابند ہے۔ خواہ وہ قحت سالی کے بعد بارش کی صورت میں رحمت بن کر نازل ہو یا زیادہ بارش کے بعد سیلاب کی صورت میں عذاب بن کر۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
اللہ ہم سب پر رحم کرے، آمین
یہاں تو انسان کے مرنے کی خبر اس طرح لگائی جارہی ہے جیسے کرکٹ کومینٹری۔
 
Top