آپ کا پسندیدہ یا نا پسندیدہ اشتہار

محمداحمد

لائبریرین
میں بهی بتا دوں کچه؟
زونگ ایک چائنیز موبائل سروس کی پاکستانی شاخ ہے. اور انہوں نے بهی دیگر چائنیز اشیاء کی طرح یہاں اپنی مارکیٹ بنا لی ہے. ان کی پنچ لائن ہے "سب کہہ دو". اور اسکے بعد ترغیب کہ زونگ کی سم اور پیکیج استعمال کرتے ہوئے کہو. :).
یہ جو تصویر ہے یہ انہوں نے غالبا "سب کہہ دو دن" منایا تها. لکهی گئی باتوں میں ربط اس لیے نہیں ہے کہ ہر کوئی جو بهی کہنا چاہتا تها. لکه دیا.

غالباً 7 اپریل کو "سب کہہ دو - ڈے" منایا جاتا ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں بهی بتا دوں کچه؟
زونگ ایک چائنیز موبائل سروس کی پاکستانی شاخ ہے. اور انہوں نے بهی دیگر چائنیز اشیاء کی طرح یہاں اپنی مارکیٹ بنا لی ہے. ان کی پنچ لائن ہے "سب کہہ دو". اور اسکے بعد ترغیب کہ زونگ کی سم اور پیکیج استعمال کرتے ہوئے کہو. :).
یہ جو تصویر ہے یہ انہوں نے غالبا "سب کہہ دو دن" منایا تها. لکهی گئی باتوں میں ربط اس لیے نہیں ہے کہ ہر کوئی جو بهی کہنا چاہتا تها. لکه دیا.
معلوماتی :)
اشتہار ٹاک ٹائم سے زیادہ ایس ایم ایس کا لگ رہا ہے کہ تقریباً ہر فقرہ ہی مختصر ہے :)
 
فرحت کیانی

ہو بهی سکتا ہے.
یہ تو ٹی وی بار بار ایک ہی چیز دیکه کر کچه علم تها تو لکه دیا. ورنہ مجهے فون سروس پروائڈرز کے اشتہارات یا پیکجز کبهی سمجه ہی نہیں آئے. :idontknow:
 
محمداحمد

لائبریرین
اچها. چلیں اس بار میں نے بهی جسے جسے کچه کہنا ہے وہ سات اپریل کو سنا دوں گی. زونگ پر نہ سہی. یونہی سہی. :openmouthed:

:)

اگر سات اپریل کو محفل میں "سب کہہ دو" کے نام سے دھاگہ کھول لیا تو حشر برپا ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔ :):p
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے یوفون کے اشہتارات بھی بڑے شوق سے دیکھے جاتے ہیں کہ یہ ٹیم ہر پان سات دن بعد کوئی نئی کہانی سنا رہی ہوتی ہے۔
 
مجهے بهی ان کے اشتہارات بہت دلچسپ لگتے ہیں. خصوصا مین اشتہار ختم ہونے کے بعد آخری ایک سین. ہر بار ایک مزے کی بات ہوتی ہے.
ٹیم اچهی ہے ان کی.
 
سعادت

تکنیکی معاون
(یہ اشتہار تو نہیں ہے، لیکن) ٹپال کی حالیہ اشتہاری مہم میں ان کی ٹیگ لائن—”اب دِل کی سنو!“—کی lettering مجھے بہت پسند ہے۔

tapal_zpsf1455c1c.png
 
میں بهی بتا دوں کچه؟
زونگ ایک چائنیز موبائل سروس کی پاکستانی شاخ ہے. اور انہوں نے بهی دیگر چائنیز اشیاء کی طرح یہاں اپنی مارکیٹ بنا لی ہے. ان کی پنچ لائن ہے "سب کہہ دو". اور اسکے بعد ترغیب کہ زونگ کی سم اور پیکیج استعمال کرتے ہوئے کہو. :).
یہ جو تصویر ہے یہ انہوں نے غالبا "سب کہہ دو دن" منایا تها. لکهی گئی باتوں میں ربط اس لیے نہیں ہے کہ ہر کوئی جو بهی کہنا چاہتا تها. لکه دیا.
معلوماتی۔۔۔بہت شکریہ اپو ۔
 
حال ہی میں میرا پسندیدہ بننے والا جیگوئر کا سپر باؤل اشتہار۔ :)

محمدعلم اللہ اصلاحی ، شاید آپ کے لیے اس اشتہار سے متعلق ان دو مضامین کا مطالعہ بھی دلچسپ ہو:
ویڈیو تو ابھی چل نہیں رہی ۔مضمون بھی پڑھوں گا آپ نے جب نشاندہی کی ہے تو ضرور پڑھوں گا ۔لیکن فی الحال آپ کا بلاگ پڑھ رہا ہوں ۔ایک اور بات آپ اپنی ساری تحریریں بلاگ میں کیوں نہیں لگاتے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جی۔ :) رمیز راجہ کی کمنٹری پر ویسے تو کوئی کتاب لکھی جانی چاہیے، :D لیکن ٹپال کی مارکیٹنگ ٹیم نے اس کا کافی tongue-in-cheek اور چست استعمال کیا ہے۔

آپ کا دیا ہوا ربط بہت دلچسپ ہے۔ :)

تو اس کا کوئی نمونہ پیش کیجئے ۔

کوشش کرتا ہوں اگر کہیں سے مل سکا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
[...]لیکن فی الحال آپ کا بلاگ پڑھ رہا ہوں ۔ایک اور بات آپ اپنی ساری تحریریں بلاگ میں کیوں نہیں لگاتے ۔

نیا بلاگ تو حال ہی میں شروع کیا ہے، لیکن اس سے پہلے کی تحریریں میرے پرانے بلاگ پر موجود ہیں۔ (یہ اور بات ہے کہ ان تحریروں کی اکثریت محض بچگانہ لفاظی پر مشتمل ہے۔ :) )
 
فرحت کیانی

لائبریرین
نیا بلاگ تو حال ہی میں شروع کیا ہے، لیکن اس سے پہلے کی تحریریں میرے پرانے بلاگ پر موجود ہیں۔ (یہ اور بات ہے کہ ان تحریروں کی اکثریت محض بچگانہ لفاظی پر مشتمل ہے۔ :) )
میں آپ کا پرانا بلاگ بہت باقاعدگی سے پڑھا کرتی تھی۔ الٹا سیدھا والا اور یہ میرے پسندیدہ بلاگز میں تھا۔ یہ اور بات ہے کہ تبصرہ کرنا بہت مشکل لگتا تھا ۔ :)
 
شکریہ، فرحت۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی میرا بلاگ پڑھا کرتی تھیں۔ (خود آپ کا بلاگ ’دریچہ‘ بھی میرے فِیڈ ریڈر میں شامل ہے۔) :)
 
Top