ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

نایاب

لائبریرین
اٹارنی جنرل ،حکومت کا وکیل جو قانونی معاملات پر حکومت کی معاونت کرتا ہے۔
بہت شکریہ
محترم بھائی مزید کچھ تفصیل سے سمجھائیں گے ۔؟
یہ " معاونت " کس قسم کی ہوتی ہے ۔؟
کیا یہ " وکیل صفائی " جیسا کردار ادا کرتا ہے ۔؟
 
نایاب

لائبریرین
بس کر دیں ، اب پھٹے غبارے کی کوکنی تو بن سکتی اسے دوبارہ پھلایا نہیں جا سکتا۔ اتنا وقت تو عدالت نے بھی نہیں دیا "شیخ الاسلام" کو ، جتنا محفلین دے رہے ہیں۔
محترم بھائی یہ تو اک الگ بحث کہ " غبارہ پھٹا کہ مزید پھول کر نمایاں ہوا "
یہ جس عدالت کا ذکر ہے ۔ اس عدالت سے کب کسی کو انصاف ملا ۔ ؟
حقیقت تو یہ ہے کہ کہیں دور سے کسی بھی مقدمے میں ڈوری کااک سرا کھنچا اور فیصلہ سامنے آ گیا ۔
کوئی ایسا مقدمہ جس میں انصاف ہوا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
محترم دوستو یہ " اٹارنی جنرل " کیا عہدہ ہوتا ہے ۔ اور اس کے فرائض کیا ہوتے ہیں ۔ یہ کسی مقدمے میں کس کی نمائندگی کرتا ہے ۔؟
کوئی آگہی سے نوازتے دعائیں پائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اٹارنی جنرل آئین پاکستان میں دیا گیا ایک عہدہ ہے۔ اس پر متمکن شخص ریاست پاکستان کا نمایئندہ وکیل ہوتا ہے۔اس کے فرائض میں متعلقہ کیسز میں ریاستِ پاکستان کی نمائندگی کرنا اور عدالت کی معاونت کرنا ہوتا ہے۔ اس کا ادارہ کافی بڑا ہے اور مختلف حکومتی قانونی معاملات میں اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔
 
بہت شکریہ محترم بھائی
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے آمین
یعنی کہ یہ " اٹارنی جنرل " آئین پاکستان کو سامنے رکھتے عدالت کو آئین کے مطابق راہ دکھاتا ہے ۔ ؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اٹارنی جنرل کی آئینی ذمہ داریوں کچھ بھی ہوں لیکن روایت یہی رہی ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان عدالتِ عظمیٰ میں حکومت کا موقف ہی بیان کرتا ہے ۔۔۔ طاہر القادری صاحب کے کیس میں اٹارنی جنرل کے مکالمات سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے علامہ صاحب کی رٹ کی حمایت کرنا چاہی تھی لیکن ججوں کے تیور دیکھتے ہوئے ایک حد سے آگے نہ بڑھے ۔۔۔ اور شاید ان کو اس حد سے آگے بڑھنا بھی نہیں چاہیے تھا ۔۔۔
 
یہی الجھاوا ہے میرے لیئے ۔۔۔۔
ڈاکٹر صاحب کی " رٹ " اک طرح سے حکومت کے خلاف ہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
اور " اٹارنی جنرل " کے مکالمات اس " رٹ " کے حق میں محسوس ہوئے ۔
آپ کے تجزیئے نے " تیور و شاید " کی حد بندی کرتے کسی حد تک اس الجھاوے کو سلجھا دیا ۔
بہت شکریہ
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
بہت شکریہ محترم بھائی
یہی الجھاوا ہے میرے لیئے ۔۔۔ ۔
ڈاکٹر صاحب کی " رٹ " اک طرح سے حکومت کے خلاف ہی تھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اور " اٹارنی جنرل " کے مکالمات اس " رٹ " کے حق میں محسوس ہوئے ۔
آپ کے تجزیئے نے " تیور و شاید " کی حد بندی کرتے کسی حد تک اس الجھاوے کو سلجھا دیا ۔
بہت شکریہ

رٹ دراصل حکومت کے خلاف نہیں تھی محترم ۔۔۔ رٹ اس پارلیمانی طریقہء کار کے خلاف تھی جس کے تحت الیکشن کمیشن کے ممبران کا چناؤ کیا گیا ۔۔۔ اس پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف کے اراکین شامل تھے ۔۔۔ جہاں تک اٹارنی جنرل کے مکالمات کا تعلق ہے، وہ اسی حد تک اس رٹ کی حمایت کرتے رہے جس حد تک وہ جا سکتے تھے ۔۔۔ یعنی کنٹینر مذاکرات کے بعد حکومتی اتحادیوں کے وفد اور علامہ صاحب کے درمیان جو معائدہ طے پایا تھا، اس معائدے کے تناظر میں ہی وہ لب کشائی کرتے رہے ۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی آپ کا یہ قیاس قابل بحث ہے ۔۔۔۔۔
اگر " رٹ " سنی جاتی اور کامیاب ہوجاتی تو نقصان تو براہ راست حکومت وقت کا ہی ہوتا ۔

محترم بھائی آپ کا یہ قیاس قابل بحث ہے ۔۔۔ ۔۔
اگر " رٹ " سنی جاتی اور کامیاب ہوجاتی تو نقصان تو براہ راست حکومت وقت کا ہی ہوتا ۔

ویسے بعضوں کا خیال ہے کہ حکومتِ وقت کی یہی خواہش تھی کہ یہ رٹ سنی جاتی اور اس پر جو فیصلہ آتا وہ بھی علامہ صاحب کے حق میں آتا ۔۔۔ اس طرح عام انتخابات کے التواء کی ایک صورت نکلنے کا امکان تھا ۔۔۔ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی بھلا کیوں چاہیں گے کہ عام انتخابات بروقت ہو جائیں ۔۔۔ عوام کا سامنا کرنا آسان نہ ہو گا الیکشن مہم میں ۔۔۔ ہاں، کافی وقت گزرنے کے بعد انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی قوم کے بھلکڑ پنے کا فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔۔۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
بہت شکریہ محترم بھائی
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے آمین
یعنی کہ یہ " اٹارنی جنرل " آئین پاکستان کو سامنے رکھتے عدالت کو آئین کے مطابق راہ دکھاتا ہے ۔ ؟

راہ دکھانا درست نہیں۔ معاونت کرتا یا دلائل دیتا یا کیس لڑتا ہے۔ دوسرا صرف آئین نہیں بلکہ قانون کے بھی مطابق۔
 
زرقا مفتی

محفلین
179878_31181396.jpg
 
حسان خان

لائبریرین
بے شک! جس کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی گھر نہیں، اُسے ہی اپنے گھر کی زیادہ فکر ہو گی۔
مہذب طرز کا حامل اچھا کالم ہے۔ :)
شکریہ عاطف بھائی۔
 
عسکری

معطل
اور اب کہا جائے گا کیونکہ مشرق وسطی شہریت نہیں دیتا اس لیے ۔ پر جو بھی ہے بات تو یہی سچ ہے نا کہ یہ خلیج کے محنت کشوں کا خون پسینہ ہے نا کہ شیخ مداریت کا جو کہ خؤد دھرتی پر بوجھ ہیں
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
دہری شہریت رکھنے سے وفاداری ضرور بالضرور منقسم ہوتی ہے ۔۔۔ بھلا اس میں شک ہے!
 
چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا۔۔۔
مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
(از دانائے راز، حکیم الامت، شاعرِ مشرق ، سر، ڈاکٹر محمد اقبال سیالکوٹی ثم لاہوری رحمۃ اللہ علیہ)
;):p:D
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا۔۔۔
مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
(از دانائے راز، حکیم الامت، شاعرِ مشرق ، سر، ڈاکٹر محمد اقبال سیالکوٹی ثم لاہوری رحمۃ اللہ علیہ)
;):p:D

غزنوی صاحب! "سارا جہاں" یہ بات ماننے سے انکاری ہے ۔۔۔ :)
 
Top