تعارف پیچھے والے کو چانس دینا بھائی ! چلو بھائی پڑہتے رہو آگے بڑہتے رہو لائن لمبی ہے ہر بندہ خود خیال کرے

کیا مجھے محفل میں خوش آمدید کہا جائے گا ؟

  • Total voters
    24
ہم تو پھر ہم ہی ہیں نہ !
ہمارے دوست ہزار - دشمنی کسی سے نہیں
شاعری - اداب بچپن کے ساتھی
دیکھنے میں چونٹی - سوچنے میں ہاتھی
نہ نیت بری نہ ارادہ برا
اس لیے ہوتا نہیں میرے ساتھ زیادہ برا
شعروشاعری کے ساتھ ادب و اداب بھی جانتے ییں
جب تک کسی کی دشمنی ظاہر نہ ہو اسے دوست ہی مانتے ہیں
سیکھنے کا شوق ہے کیوںکہ سیکھنا بہت ہے
جو آتا ہے وہ بتا بھی دیں گے
منافق نہیں ہیں بات کھری کہیں گے
ہمیں ہر شخص یہاں دوست سمجھے
جو نہ سمجھے اسے خدا سمجھے
مسکراتے ہوئے آئے ہیں یہاں
حسنِ ظن سے کام لیتے ہیں اور ہمشہ لیں گے
بڑوں کی عزت چھوٹوں سے شفقت کریں گے تو سب بلایں لیں گے
ہمیں اروں کے رنگ میں رنگنا آتا ہے
ہم تو پا نی ہیں ہمیں تو ہر رنگ چاہتا ہے
اس محفل میں شامل اپنی پوری ذات کریں گے
چل اوکے یار !
ابھی دیر ہو رہی ہے بعد میں بات کریں گے
 
مزید برآں ، خادم برصغیر کی اکثریتی آبادی سے تعلق رکھتا ہے (یعنی حلقہِ بے روزگارانِ ہند و پاک سے) سکونت کراچی میں ہے - سکون کہیں نہیں ہے - جامعہ کراچی سے سیاسیات میں فاضل کی سند جس طرح حاصل کی ، خدا دشمن کو بھی ایسے نہ دلوائے -
 
عبد الرحمن

لائبریرین

کیسے جناب؟ تفصیل بتائیں گے؟ اگر مناسب سمجھیں تو!
 
آوازِ دوست

محفلین
ہم تو پھر ہم ہی ہیں نہ !
ہمارے دوست ہزار - دشمنی کسی سے نہیں
شاعری - اداب بچپن کے ساتھی
دیکھنے میں چونٹی - سوچنے میں ہاتھی
نہ نیت بری نہ ارادہ برا
اس لیے ہوتا نہیں میرے ساتھ زیادہ برا
شعروشاعری کے ساتھ ادب و اداب بھی جانتے ییں
جب تک کسی کی دشمنی ظاہر نہ ہو اسے دوست ہی مانتے ہیں
سیکھنے کا شوق ہے کیوںکہ سیکھنا بہت ہے
جو آتا ہے وہ بتا بھی دیں گے
منافق نہیں ہیں بات کھری کہیں گے
ہمیں ہر شخص یہاں دوست سمجھے
جو نہ سمجھے اسے خدا سمجھے
مسکراتے ہوئے آئے ہیں یہاں
حسنِ ظن سے کام لیتے ہیں اور ہمشہ لیں گے
بڑوں کی عزت چھوٹوں سے شفقت کریں گے تو سب بلایں لیں گے
ہمیں اروں کے رنگ میں رنگنا آتا ہے
ہم تو پا نی ہیں ہمیں تو ہر رنگ چاہتا ہے
اس محفل میں شامل اپنی پوری ذات کریں گے
چل اوکے یار !
ابھی دیر ہو رہی ہے بعد میں بات کریں گے
بہت خوب! آغاز اچھا ہے باقی آپ کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو ایک دوست دوست کے ساتھ کرتا ہے۔
 
مخفی نہ رہے ، خدا وندِ عالم نے ہر انسان کو ابتدائی طور پر بے روزگار ہی پیدا فرمایا ہے ، راقم القصور اسی ابتدائی حالت کو گزشتہ کئی ماہ سے اپنے لیے سرمایہِ افتخار سمجھتا ہے - جہاں تک سندِ فاضلِ سیاسیات کا تعلق ہے تو اس قصے میں فقط بدنامی کچھ ہاتھ آنے کی توقع نہیں - نہ بھتہ نہ پرچی نہ بوری نہ گولی - جامعہ کو کوئےِ یار یا کوچہِ دلدار بھی نہیں کہہ سکتے مباداء جامعہ میں اگلے سال داخلے کے لئے لمبی لمبی قطاریں نظر آنے لگیں - دوسرا اور اہم خوف یہ ہے کہ کہیں جامعہ کی انتظامیہ ہمارے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغازنہ کردے بدلے میں یہ سند بھی جاتی رہے -
 
آخری تدوین:
گزراوقات اس طرح ہے کے صبح اٹھنے کے بعد کچھ دیر آرام فرمایا جاتا ہے ، پھر باورچی خانے کے چکر لگائے جاتے ہیں کہ کوئی ناشتے کی سبیل ہو - عموماََ ناشتہ مل ہی جاتا ہے - ناشتہ کرنے سے جو تھکاوٹ ہوتی ہے تو اس سے نجات کا واحد ذریعہ آرام ہے تا آنکہ قیلولے کا وقت ہو جائے - تین پہر میں قیلولہ سے فراغت کے بعد کچھ دیر سستا لیتے ہیں کیونکہ سنا ہے بعض وقتوں کا سستانا بھی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے الغرض شام کی چائے آذانِ مغرب سے متصل دستیاب ہو جاتی ہے - مغرب کے بعد گھر سے باہر نکلنے کو درست نہیں سمجھا جاتا لہٰذا ذرا دیر کمر سیدھی کر لیتے ہیں - محاورے کے دو وقت کا کھانا جو ابتداءِ جوانی میں فقط محاورے تک محدود تھا اب زندگی میں داخل ہوچکا ہے تو اس طرح رات کا کھانا کھانے کے بعد مقدور بھر آرام کر لیتے ہیں کہ اسکے بعد رات بھر کا سونا ہے آرام کی کوئی صورت نہیں -
تو صاحب یہ ہے بے روزگاری کی گزر اوقات
 
علاوہ اس کے ادب سے جو علاقہ ہے توکبھی شاعری سے دل بھلا لیا ، کبھی نثر سے شغل فرما لیا - کبھی خود بھی طبع آزمائی کی ، یعنی غزل ہوئی تو غزل نہیں تو نظم وہ بھی ہر قبیل کی ، مخمس کیا مسدس کیا مثنوی کیا - علاوہ اس کے ، نثر میں بھی ہاتھ صاف کیا ، افسانہ کیا ، خاکہ کیا ، مضامین اور افسانچوں تک کو نہیں بخشتے - نہ کہیں چھپتے ہیں نہ کوئی سنتا ہے تو مجھے کس بات کا ڈر ہو ؟ جو دل میں آئے کر گزرتا ہوں
 
محفل پر شریک کیجیے
 
چوہدری صاحب پسٹل سامنے رکھ کربھی پیپر دیے جاتے ہیں اپنے روشنیوں کے شہر میں تو۔
بات تو ٹھیک ہے۔۔۔ لیکن سند کے حصول میں ایسی مشکلات کا شائبہ ظاہر کیا جو خدا دشمن کو بھی نا دکھائے، سو ان کی بابت بتائے دیں تو بہت سے دشمنوں کا بھی بھلا ہو جائے
 
لیکن سند کے حصول میں ایسی مشکلات کا شائبہ ظاہر کیا جو خدا دشمن کو بھی نا دکھائے، سو ان کی بابت بتائے دیں تو بہت سے دشمنوں کا بھی بھلا ہو جائے

عبدالقیوم چوہدری صاحب ، آپ پوچھ کر ہی دم لیں گے
کیوں ہمیں گنہگار کرتے ہیں ، جھوٹ ہی بولنا پڑے گا
 
Top