نسیم ہدایت کے جھونکے

ابن جمال

محفلین
مولاناکلیم صدیقی ہندوستان کے ان خاموش مبلغین میں سے ہیں جوبڑی خاموشی اورشوروشغب اورکسی سے مناظرہ کئے اورالجھے بغیرخاموشی سے برادران وطن تک توحید کا پیغام پہنچارہے ہیں۔
مولانا کلیم صدیقی پھلت(حضرت شاہ ولی اللہ کے ننیہال)کے رہنے والے ہیں۔عالم باعمل ہیں اوربیعت وارشاد میں حضرت مولانا علی میاں کے مرید ہیں۔
نسیم ہدایت کے جھونکے چارجلدوں میں ان نومسلمین کی مختصر سرگزشت ہے جن کے سینے نورایمان سے منور ہوچکے ہیں اورجنہوں فضل الہی کے بعد مولاناکلیم صدیقی صاحب کی تحریک اورکوشش سے اسلام قبول کیا۔یہ اولامولاناکلیم صدیقی صاحب کے ادارہ سے نکلنے والے ماہنامہ ارمغان سے جمع کیاگیاہے۔
تولیجئے آپ بھی پڑھئے اورپھر بتایئے اپنے تاثرات اپنی رائے اوریہ کہ آنجناب میں خود بھی دوسروں تک دین کی دعوت پہنچانے کی یہی تڑپ اورفکر بیدار ہوئی یانہیں۔

نسیم ہدایت کے جھونکے

دوسراربط یہ ہے
http://www.4shared.com/document/5se5VGUg/Nasim-e-hidayat-4inOne.html
 

ابن عادل

محفلین
میں نے ابھی ابھی ہندوستان کی ایک کھلاڑی کے مولانا کلیم اللہ صدیقی صاحب کے ہاتھوں قبول اسلام کا مواقعہ پڑھا ہے ۔ واقعی ایمان افروز ہے ۔ اللہ مولانا کے کام میں برکت اور اخلاص پیدا فرمائے ۔آمین
 
Top