عوامی نستعلیق بنانے والی ٹیم کی مدد کریں!

arifkarim

معطل
جیسا کہ احباب جانتے ہیں کہ انٹرنیشنل ادارہ ایس آئی ایل عوامی نستعلیق کو بہتر بنانے کیلئے زور و شور سے کام کر رہے ہیں۔حال ہی میں مجھے انکے ایک ڈویلپر کی طرف سے ای میل وصول ہوئی ہے جہاں انہوں نے محبان نستعلیق سے فانٹ ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں مدد کی درخواست کی ہے۔ میں یہاں ای میل ایڈریسز حذف کر کےپوری میل من و عن پیش کر رہا ہوں:

c000063.gif
اس ضمن میں خاکسار کی اردو نستعلیق سے شغف رکھنے والوں سے خاص گزارش ہوگی کہ وہ اس ٹیم کا ساتھ دیں اورانہیں اپنی بہترین آراء سے نوازیں۔ ایس آئی ایل کا رابطہ فارم یہاں موجود ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
بھئی یہ تو بہت خوشی کی بات ہے۔
دونوں نمونہ جات میں نمونہ اے(a)بہتر ہے۔البتہ اس میں بھی ابھی خاصی بہتری کی گنجائش ہے۔خوشی ہوئی کہ وہ نستعلیق کہ اتنی اہمیت دے رہے ہیں۔
ویسے کیا اس فونٹ کے اجرا سے نستعلیق ٹیم کو کریکٹر بیسڈ کرننگ کے لیے کچھ سیکھنے کو ملے گا؟
 
اوپر موجود رابطہ فارم میں جواب دے دیں۔ یہ لوگ امریکی ہیں اسلئے نستعلیق کی باریکیوں سے واقف نہیں۔ بہرحال اچھی کوشش ہے گو کہ اوپن ٹائپ سے ہٹ کر فانٹ میں آٹو کرننگ دے رہے ہیں۔ گریفائٹ فانٹ رینڈرنگ انجن کی اسپورٹ فی الحال لیبرے آفس اور فائر فاکس کے بیٹا ورژنز تک محدود ہے۔
 
گریفائٹ فانٹ رینڈرنگ انجن کی اسپورٹ فی الحال لیبرے آفس اور فائر فاکس کے بیٹا ورژنز تک محدود ہے۔

یہ بلی کے ساتھ اونٹ فری والا معاملہ کب تک رہے گا؟ جمیل کے چکر میں ان ڈیزائن کی کلاس اٹینڈ کر رہے ہیں اور اب اس کے لیے لیبرے آفس تلاشو۔۔۔۔ :eek:
 
arifkarim

معطل
یہ بلی کے ساتھ اونٹ فری والا معاملہ کب تک رہے گا؟ جمیل کے چکر میں ان ڈیزائن کی کلاس اٹینڈ کر رہے ہیں اور اب اس کے لیے لیبرے آفس تلاشو۔۔۔۔ :eek:
انڈیزائن تو ایک انڈسٹری لیڈنگ سافٹویئر ہے اور پوری دنیا کے اخبارات، رسائل، کتب وغیرہ اسمیں تیار ہوتی ہیں۔ جبکہ گریفائٹ انجن پر چلنے والا عوامی نستعلیق تو ابھی الفا اسٹیج میں ہے۔ ہنوز فانٹ دور است!
 
زیک

مسافر
اوپر موجود رابطہ فارم میں جواب دے دیں۔ یہ لوگ امریکی ہیں اسلئے نستعلیق کی باریکیوں سے واقف نہیں۔ بہرحال اچھی کوشش ہے گو کہ اوپن ٹائپ سے ہٹ کر فانٹ میں آٹو کرننگ دے رہے ہیں۔ گریفائٹ فانٹ رینڈرنگ انجن کی اسپورٹ فی الحال لیبرے آفس اور فائر فاکس کے بیٹا ورژنز تک محدود ہے۔
ایس آئی ایل ایک عیسائی مشنری لسانیات کا ادارہ ہے جن کا زبانوں کے متعلق معلومات اکٹھی کرنے میں کافی جام ہے۔
https://www.ethnologue.com/
 
Top