برائے اصلاح: اب مجھے تم سے دور جانا ہے

عاطف ملک

محفلین
محترم استاد الف عین اور دیگر اساتذہ کے پیشِ نظر.......
اب مجھے تم سے دور جانا ہے
شاید اک عمر مل نہ پانا ہے
وقتِ رخصت ہے میرے دل میں جنوں
ایک اِک پل صدی بنانا ہے
بیتے لمحوں نے , تیری یادوں نے
جانے کب کب مجھے رُلانا ہے؟
تو مِری زندگی کا حاصل ہے
تجھ کو اِک بار یہ بتانا ہے
چومنا ہے تجھے نگاہوں سے
دھڑکنوں میں تجھے بسانا ہے
آنکھ جھپکی تھی, سال بِیت گئے
وقت کا بھی عجب فسانہ ہے
کچھ بھی تو ایک سا نہیں رہتا
بس یہی گردش ِزمانہ ہے
ہم پرندے ہیں موسمی عاطف
قسمتوں میں کہاں ٹھکانہ ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
کچھ اشعار اچھے ہیں ماشاء اللہ، اب پوسٹ مارٹم
اب مجھے تم سے دور جانا ہے
شاید اک عمر مل نہ پانا ہے
۔۔دو لخت محسوس ہوتا ہے۔کیا کہنا چاہ رہے ہو؟

وقتِ رخصت ہے میرے دل میں جنوں
ایک اِک پل صدی بنانا ہے
۔۔’جنوں‘ کا محل سمجھ میں نہیں آیا۔

بیتے لمحوں نے , تیری یادوں نے
جانے کب کب مجھے رُلانا ہے؟
’نے کرنا ہے‘ پنجابی محاورہ ہے، فصیح اردو نہیں۔

تو مِری زندگی کا حاصل ہے
تجھ کو اِک بار یہ بتانا ہے
کوئی خاص بات بھی نہیں۔ ٹھیک ہے۔

چومنا ہے تجھے نگاہوں سے
دھڑکنوں میں تجھے بسانا ہے
۔۔خوب ہے

آنکھ جھپکی تھی, سال بِیت گئے
وقت کا بھی عجب فسانہ ہے
یہ بھی خوب ہے۔

کچھ بھی تو ایک سا نہیں رہتا
بس یہی گردش ِزمانہ ہے
۔۔اس میں بھی خاص بات کوئی نہیں۔

ہم پرندے ہیں موسمی عاطف
قسمتوں میں کہاں ٹھکانہ ہے؟
موسمی پرندے؟ کیا مہاجر پرندوں کی طرف اشارہ ہے؟
قسمتوں‘ اچھا نہیں لگتا۔ کچھ لفظ بدل کر دیکھو۔
 

عاطف ملک

محفلین
کچھ اشعار اچھے ہیں ماشاء اللہ، اب پوسٹ مارٹم
اب مجھے تم سے دور جانا ہے
شاید اک عمر مل نہ پانا ہے
۔۔دو لخت محسوس ہوتا ہے۔کیا کہنا چاہ رہے
سر!
جدائی ایسی ہے کہ معلوم ہی نہیں کب ملاقات ہو گی؟ ہو گی بھی یا نہیں ہوگی؟
 

عاطف ملک

محفلین
کچھ اشعار اچھے ہیں ماشاء اللہ، اب پوسٹ مارٹم

وقتِ رخصت ہے میرے دل میں جنوں
ایک اِک پل صدی بنانا ہے
۔۔’جنوں‘ کا محل سمجھ میں نہیں آیا۔
جنوں کو "خیال" کے طور پہ لیا تھا.....

بیتے لمحوں نے , تیری یادوں نے
جانے کب کب مجھے رُلانا ہے؟
’نے کرنا ہے‘ پنجابی محاورہ ہے، فصیح اردو نہیں۔
[/QUOTE]
آسان کرنا چاہ رہا تھا

چومنا ہے تجھے نگاہوں سے
دھڑکنوں میں تجھے بسانا ہے
۔۔خوب ہے

آنکھ جھپکی تھی, سال بِیت گئے
وقت کا بھی عجب فسانہ ہے
یہ بھی خوب ہے۔
بہت ہی شکریہ استادِ محترم!

ہم پرندے ہیں موسمی عاطف
قسمتوں میں کہاں ٹھکانہ ہے؟
موسمی پرندے؟ کیا مہاجر پرندوں کی طرف اشارہ ہے؟
قسمتوں‘ اچھا نہیں لگتا۔ کچھ لفظ بدل کر دیکھو۔
مہاجرپرندوں کیطرف ہی اشارہ ہے......لفظ بدلتا ہوں انشااللہ
 

عاطف ملک

محفلین
سر الف عین غزل تبدیلیوں کے بعد حاضر ہے

جس کا دل میں مرے ٹھکانہ ہے
اب مجھے اس سے دور جانا ہے
وصلِ باہم کے درمیاں حائل
وقت ہے، عمر ہے، زمانہ ہے
کچھ حقیقت پسندی خُو ہے تری
کچھ مرا طرز شاعرانہ ہے
چومنا ہے تجھے نگاہوں سے
دھڑکنوں میں تجھے بسانا ہے
آنکھ جھپکی تھی, سال بِیت گئے
وقت کا بھی عجب فسانہ ہے
دشمنی آندھیوں سے ہے میری
اور تنکوں کا آشیانہ ہے
اس کے پہلو میں گزرا ہر اک پل
روحِ عاطف کو تازیانہ ہے
 
Top