Ye Konsa Khat Hay

ansari

محفلین
Kiya Koi Janta Hay Is Khat Kay Baray My? Aj Kal Advertising May Bohat Istimal Ho Raha Hay, Agar Ap Logo May Say Koi Is Kay Baray May Janta Hay To Zaroor Bataiyay May Muntizar Hu
[img357.imageshack.us/img357/3521/whtfnthq6.png]
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو کوئی بھی نسخ فانٹ ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے نفیس ویب نسخ ہو
لیکن آپ کو اردو لکھنے میں کیا مشکل ہے انصاری؟
خوش آمدید بھی کہہ ہی دوں
 
بھائی جان اس خط کے سلسلے میں میں بڑی دھوڑ دھوپ کرچکا ہوں‌ اسکے بعد مجھے جہاں‌تک معلومات ملی ہے وہ یہ ہے کہ یہ فانٹ نہیں‌ہے یہ ہاتھ سے لکھی ہوئی خطاطی ہے ویسے اگر کسی دوسرے دوست کوبھی پتہ ہو اسکے بارے میں تو وہ بھی مہربانی کرکے اسکے بارے میں معلومات شیئر کریں
 

جہانزیب

محفلین
whtfnthq6.png
 

باسم

محفلین
بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلیے الگ فونٹ بنواتی ہیں اتنی آسانی سے ہاتھ نہیں لگنے دیتیں
یہاں بھی یہی صورتحال لگ رہی ہے ویسے یہ اتنا خاص فونٹ نہیں عام نسخ فونٹ ہے۔
 

علوی امجد

محفلین
یہ عام نسخ فانٹ نہیں۔ میں خود بھی ایڈورٹائزنگ اور گرافک ڈیزائننگ سے وابستہ رہا ہوں۔ یہ فانٹ ہم کتابت سے کرواتے تھے۔ میرا بہت عرصے سے اس پر کام کرنے کا ارادہ تھا لیکن موقع نہ مل سکا۔

اگر کسی بھائی کے پاس اس میں لکھی ہوئی تین چار عبارتیں ہوں تو مجھے سے شئیر کریں میں اس کا فانٹ بنا دوں گا۔ یہ فانٹ‌خصوصا ھیڈ لائنز کے لئے بہت موزوں ہے۔
 
یہ عام نسخ فانٹ نہیں۔ میں خود بھی ایڈورٹائزنگ اور گرافک ڈیزائننگ سے وابستہ رہا ہوں۔ یہ فانٹ ہم کتابت سے کرواتے تھے۔ میرا بہت عرصے سے اس پر کام کرنے کا ارادہ تھا لیکن موقع نہ مل سکا۔

اگر کسی بھائی کے پاس اس میں لکھی ہوئی تین چار عبارتیں ہوں تو مجھے سے شئیر کریں میں اس کا فانٹ بنا دوں گا۔ یہ فانٹ‌خصوصا ھیڈ لائنز کے لئے بہت موزوں ہے۔

بھائی جان میں‌کوشش کرونگا کہ کہیں سے اسکی کچھ عبارتیں ڈھونڈ سکوں اسکے بعد میں آپکو اطلاع کردونگا
 

ابو کاشان

محفلین
ایک اور فونٹ کے بارے میں معلومات درکار ہیں اور وہ فونٹ یا خط آپ کو ملے گا عمران سیریز مظہر کلیم ایم،اے کے پہلے صفحہ پر۔ "یوسف برادرز" کی عبارت ہے۔ ممکن ہوا تو میں تصویر بھی لگا دوں گا۔
مجھے لگتا ہے کہ یہ گول مارکر کی لکھائی ہے مگر ہے بہت عمدہ۔ کسی بھائی نے اس کا فونٹ دیکھا ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ عام نسخ فانٹ نہیں۔ میں خود بھی ایڈورٹائزنگ اور گرافک ڈیزائننگ سے وابستہ رہا ہوں۔ یہ فانٹ ہم کتابت سے کرواتے تھے۔ میرا بہت عرصے سے اس پر کام کرنے کا ارادہ تھا لیکن موقع نہ مل سکا۔

اگر کسی بھائی کے پاس اس میں لکھی ہوئی تین چار عبارتیں ہوں تو مجھے سے شئیر کریں میں اس کا فانٹ بنا دوں گا۔ یہ فانٹ‌خصوصا ھیڈ لائنز کے لئے بہت موزوں ہے۔

جی علوی برادر، مجھے بھی یہ فونٹ اہم لگ رہا ہے۔

صرف ہیڈنگز کے لیے ہی نہیں، بلکہ "ویب" کے لیے بھی یہ فونٹ انتہائی موزوں ہے۔

"ویب" فونٹ کی خصوصیات:

۔ کچھ فونٹز کتابت کے لیے ہوتے ہیں۔ اس کی مثال انگلش میں Times New Roman ہے

۔ اور کچھ فونٹز "ویب" کے لیے ہوتے ہیں جیسا کہ انگلش میں Verdena

سوال: ان دونوں میں کیا فرق ہے جو ایک کو کتابت اور دوسرے کو "ویب" کے لیے موزوں بنا رہا ہے؟

جواب: "ویب" کے لیے وہ فونٹ موزوں ہوتا ہے جس میں یہ خوصیات ہوں:

1۔ اس میں دو لائنوں کے درمیان فاصلہ بہت کم ہو [تاکہ سکرین پر زیادہ سے زیادہ مواد سما سکے اور بار بار سکرول نہ کرنا پڑے۔ یہ ویب کے لیے بہت اہم ضرورت ہے]
2۔ اس میں دو الفاظ کے درمیان فاصلہ انتہائی کم ہے، جو کہ ویب کے لیے بہترین ہے اور اسطرح بھی زیادہ مواد سکرین پر سما سکتا ہے۔
whtfnthq6.png


دیکھئیے کہ "ج" کی کسطرح آدھی شکل استعمال کی گئی ہے تاکہ دو لائنوں کے درمیان فاصلہ کم ہو سکے۔ "ل" اور"م" کی اشکال بھی ایسی ہیں کہ بیس لائن کے بہت نیچے تک نہ جائیں۔۔۔۔ [امید ہے کہ احباب سمجھ چکے ہوں گے]

//////////////////////////////

علوی صاحب،
میں یہ فونٹ عربی زبان کے لیے دیکھ چکی ہوں [اور اتنے سال پہلے دیکھا تھا کہ اب یاد نہیں کہ کہاں دیکھا تھا:)

اس میں "بڑی ے" کے لیے وولٹ ورک کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ چیز ہمارے "محفل" فونٹ میں بھی موجود تھی۔

/////////////////////////////////

علوی صاحب،
مزید یہ کہ میں نے آپ سے درخواست کی تھی کہ خط رعنا ڈاونلوڈ کرنے کے لیے فاروق صاحب نے جو لنک دیا تھا وہ اب کام نہیں کرتا۔
کیا آپ کے لیے یہ ممکن ہے کہ خط رعنا میں لکھا گیا ایک صفحے کا ٹیکسٹ امیج میں آپ یہاں پوسٹ کر سکیں۔ میں نستعلیق کے حوالے خط رعنا اور ویب کا آپس میں تعلق دیکھنا چاہ رہی ہوں۔
ابتک نستعلیق میں یہ کریڈٹ صرف نوری نستعلیق کو جاتا ہے کہ وہ ویب کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے، اور اس میں کم سے کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ ٹیکسٹ لکھا جا سکتا ہے۔ میں یہ تصور نہیں کر سکتی کہ نوری نستعلیق سے زیادہ کسی اور نستعلیق فونٹ میں یہ خوبی موجود ہو۔
 

باسم

محفلین
3۔ یہ کہ حروف شروع سے آخر تک یکساں موٹائی میں لکھے گئے ہوں جیسے تاہوما اور میر عماد کا تحریری نستعلیق یا کم از کم حروف کہیں جاکر بالکل پتلے نہ ہوجاتے ہوں جیسے نفیس ویب نسخ
 

arifkarim

معطل
میں نستعلیق کے حوالے خط رعنا اور ویب کا آپس میں تعلق دیکھنا چاہ رہی ہوں۔
ابتک نستعلیق میں یہ کریڈٹ صرف نوری نستعلیق کو جاتا ہے کہ وہ ویب کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے، اور اس میں کم سے کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ ٹیکسٹ لکھا جا سکتا ہے۔ میں یہ تصور نہیں کر سکتی کہ نوری نستعلیق سے زیادہ کسی اور نستعلیق فونٹ میں یہ خوبی موجود ہو۔
انپیج 3 کے فیض نستعلیق میں بھی یہ خوبی موجود ہے۔ ہو سکتا ہے جس فانٹ کا صاحب نے ذکر کیا ہے وہ انپیج 3 کیساتھ ہی ملتا ہو :rolleyes:
 

علوی امجد

محفلین
میں نے آپ سے درخواست کی تھی کہ خط رعنا ڈاونلوڈ کرنے کے لیے فاروق صاحب نے جو لنک دیا تھا وہ اب کام نہیں کرتا۔
کیا آپ کے لیے یہ ممکن ہے کہ خط رعنا میں لکھا گیا ایک صفحے کا ٹیکسٹ امیج میں آپ یہاں پوسٹ کر سکیں۔ میں نستعلیق کے حوالے خط رعنا اور ویب کا آپس میں تعلق دیکھنا چاہ رہی ہوں۔
ابتک نستعلیق میں یہ کریڈٹ صرف نوری نستعلیق کو جاتا ہے کہ وہ ویب کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے، اور اس میں کم سے کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ ٹیکسٹ لکھا جا سکتا ہے۔ میں یہ تصور نہیں کر سکتی کہ نوری نستعلیق سے زیادہ کسی اور نستعلیق فونٹ میں یہ خوبی موجود ہو۔

خط رعنا میں میں لکھی ہوئی ایک عبارت حاضر ہے۔

sample.gif


آُپ اس کو جس طرح نوری نستعلیق کے ساتھ موازنہ کرنا چاہتی ہیں اس لحاظ سے تو یہ شائد اتنا بہتر نہیں ھے۔ لیکن میں اس فانٹ کو اپنے نوری نستعلیق کے لئے ایک بنیاد کے طور پر کام لے رہا ہوں۔ جو لیگیچرز کی عدم دستیابی کی صورت میں الفاظ کو کیریکٹرز بیسڈ لکھ سکے۔ مکمل ہوا تو انشاء اللہ استفادہ خاص و عام کے لئے اسی فورم پر لے کر آئیں گے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بہت شکریہ علوی برادر۔ اللہ تعالی آپ کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے آپ بہت نیک کام کر رہے ہیں۔ امین۔

بھائی جی، خط رعنا میں لکھی گئی اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپکا فونٹ اپنی انتہائی حالت میں پہنچنے والا ہے۔ اس فونٹ کے میدان میں آنے سے انشاء اللہ بہت سے میدان کھل جائیں گے۔

میں خواہش یہ ہے کہ آپ اور شاکر القادری برادران مزید رابطے میں آئیں اور مشترکہ کاوشوں سے اس فونٹ کو مزید نکھاریں۔ اور پھر اس فونٹ کی بنیاد پر اس میں گلائفز شامل کر کے اسے اردو کے لیے پرفیکٹ کر دیا جائے۔

/////////////////////////////

بہرحال گلائفز کے بغیر موجودہ فونٹ پر کچھ تبصرہ:
۔۔۔۔۔ بلکہ یہ تبصرہ کچھ لمبا ہو جائے گا۔

ویب کے حوالے سے میں اپنی گذارشات پیش کر چکی ہوں۔ اور اس حوالے سے نوری نستعلیق آئیڈیل فونٹ نظر آتا ہے کیونکہ اس میں اردو کے وہ تمام حروف جو بیس لائن کے نیچے ختم ہوتے ہیں [م، ن، ی، ل وغیرہ] انکی لبائی بہت کم ہے۔ اسطرح یہ بیس لائن سے زیادہ نیچے نہیں جاتے اور یوں دو لائنوں میں فاصلہ زیادہ نہیں ہوتا۔ اس کا سب سے زیادہ استعمال اور فائدہ ویب پر چھوٹے چھوٹے ان پٹ باکسز میں ہوتا ہے۔ مثلا لاگ ان کرنے کا ان پٹ باکس ایک چھوٹا سا ایک لائن کا Rectangle Editor Box ہوتا ہے۔ اگر اردو فانٹ میں حروف بیس لائن سے بہت زیادہ نیچے یا بہت زیادہ اوپر ہوں گے تو بہت سے ایسے ایڈیٹر باکسز میں الفاظ کٹ جاتے ہیں۔

۔ اسی طرح وہ تمام الفاظ جو کہ بیس لائن سے عمودی خط کے متوازی اوپر کو جاتے ہیں، انکی اونچائی کم سے کم ہونی چاہیے [مثلا ا، آ، ک، ل، وغیرہ]

۔ اگلی بات یہ ہے کہ اردو زبان میں الفاظ میں بتدریچ "ترچھائی" آتی ہے۔ یعنی ایک لفظ میں پہلا حرف زیادہ اونچائی پر ہوتا ہے، پھر اسی لفظ میں اگلا حرف ذرا نیچے ہوتا ہے اور پھر یہ سلسلہ تمام حروف کے لیے چلتا چلا جاتا ہے۔ اسکا نتیجہ آخر میں نکلتا ہے کہ ایک حرف میں ایک 5 یا 6 حروف ہوں تو ایسا لفظ بہت اونچائی پر پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے دو لائنوں میں اضافہ زیادہ رکھنا بہت ضروری ہو جاتا ہے تاکہ مکمل لفظ کٹ نہ جائے۔
مثلا
[FONT=Urdu_Emad_Nastaliq]کھلبلی ، نستعلیقی وغیرہ [/FONT]


اسکا بہترین حل یہ ہو سکتا ہے کہ اردو کے خطاط ماہرین New Innovation کریں اور اس میں یہ "ترچھا پن" کم سے کم کر کے دکھائیں۔ [یہ اردو خطاط کے لیے نیا چیلنچ ہونا چاہیے]۔ اس سلسلے میں حروف کو بے شک خط افقی کے متوازی زیادہ کھینچ لیا جائے [بلکہ نقاط کی پلیسمنٹ کے حوالے سے انہیں خط افقی کے متوازی زیادہ کھینچنا بہتر ہے] مگر خط عمودی کے متوازی کھینچنا ویب کے لیے ہرگز صحیح نہیں۔

۔ اردو کی خطاطی کے ماہرین کے لیے اگلا چیلنچ یہ ہے کہ وہ اردو نستعلیق کا ایک ایسا خط تیار کریں جس میں "کم سے کم" ابتدائی، درمیانی اور آخری اشکال استعمال کر کے خوبصورت فونٹ حاصل کیا جا سکے۔

اگر آپ لوگوں کی پہنچ ایسے خطاط حضرات تک ہے، تو انہیں اردو کے حوالے سے یہ چیلنج کیا جائے کہ وہ کاغذ پر ایسے تحریر لکھ کر دیں کہ جس میں یہ چیزیں ہوں:

۱۔ کم سے کم ابتدائی، درمیانی و آخری اشکال استعمال ہوئی ہوں۔
۲۔ حروف بیس لائن سے اوپر اور نیچے کم سے کم فاصلے تک جائیں [نوری نستعلیق میں یہ چیز بہت آئیڈیل ہے]
۳۔ الفاظ کا ترچھا پن خط عمودی کے متوازی کم سے کم ہو۔ البتہ خط افقی کے متوازی زیادہ کھینچ سکتے ہیں [اس سے نقاط کی پلیسمنٹ میں بہت آسانی ہو گی۔] خط رعنا کے اوپر والے عکس میں نقاط کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مثلا "ت" میں اوپر دو نقطے ہیں جو کہ ایک دوسرے سے فاصلے پر ہیں۔ اسکے مقابلے میں عماد نستعلیق میں "ت" کے اوپر دو نقاط تقریاب ایک دوسرے میں گھسے ہوئے ہیں۔ اس طرح یہ زیادہ جگہ نہیں لیتے اور دیگر حروف کے نیچے آسانی سے فٹ ہو جاتے ہیں۔

اگر کوئی نستعلیق فونٹ ان تین چیزوں کا احاطہ کر سکے تو ایسا فونٹ نیٹ پر کامیاب ہو سکتا ہے۔

ایک ٹپ:
پاک ڈاٹا والوں کا اردو 98 والا اردو فونٹ اگرچہ کہ زیادہ خوبصورت نہیں تھا، مگر اس میں کم از کم آخری دو خوبیاں بہت اچھی طریقے سے موجود تھیں۔ میری رائے یہ ہے کہ اس فونٹ سے مدد لی جا سکتی ہے۔
پاک نستعلیق چونکہ نوری نستعلیق کے کافی قریب تھا، اس لیے اس میں ویب کے حوالے سے کافی خوبیاں تھیں، مگر پھر بھی بہت سے الفاظ میں حروف غلط تھے جس کا میں نے محسن سے ذکر بھی کیا تھا اور انہیں میری suggestions بالکل صحیح طریقے سے سمجھ بھی آئیں تھیں اور پاک نستعلیق کے اگلے ورژن میں ان کا اعادہ بھی کرنا چاہتے تھے، مگر افسوس کہ اگلا ورژن آ ہی نہ سکا اور آخری اطلاعات کے مطابق سولنگی برادر کے حوالے یہ فونٹ کر کے محسن کچھ فارغ تھے اور اس لیے نئے پراجیکٹز میں انہیں مصروف کر دیا گیا۔
 
اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق سولنگی صاحب کو فارغ بھی کردیا گیا کافی عرصہ پہلے اور محسن صاحب کی اللہ تعالیٰ نے لاج رکھ لی ورنہ اس کا بھی سولنگی والا حشر ہونا تھا۔
 
Top