Windows XP تفصیلی فرہنگ

A
active فعال اس دریچہ یا شبیہ کی وضاحت کرتا ہے جسے آپ حالیہ استعمال کر رہے ہیں یا متنخب کیا ہے۔ نظام عملیہ ہمیشہ اگلی کلیدی سٹروک یا حکم فعال دریچہ کے انتخاب کے لیے لگاتا ہے۔ ڈیسک ٹاپ پر وہ دریچے یا شبہیں جو منتخب نہیں کی جاتیں غیر فعال ہیں۔ دریچہ یا شبیہ کو فعال بنانے کے لیے اس پر کلک کریں۔

active content فعال مشمول یہ وہ کوائف دکھاتا ہے جو معلومات کی تازہ کاری کرتے ہیں، جیساکہ سٹاک ٹکر، موسم کا نقشہ یا خبریں۔ فعال مشمول عام طور پر World Wide Web سے تازہ کیے جاتے ہیں۔

Automatic Updates خود بخود تازہ کاریاں ایک سلامتی فیچر جو Windows کو خود بخود ڈاؤن لوڈ اور سلامتی تازہ کاریاں، سنگین تازہ کاریاں، آپ کے تعین کردہ میقات بندی کے مطابق خدمت پیک لگانے کی اجازت دیتا ہے۔ جب اہم تازہ کاریاں دستیاب ہوں تو آپ اعلان کر کے خود بخود تازہ کاریاں سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔

administrator منتظم Windows XP Professional میں ایک فرد سیٹ اپ اور عمل داری کنٹرولر یا مقامی کمپیوٹر اور ان کے صارف اور گروپ اکاؤنٹ، پاس ورڈ تفویض اور اجازتوں اور نیٹ ورک کاری مشکلات میں صارفین کی مدد کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ منتظم منتظم گروپ کے رکن ہوتے ہیں اور انھیں عمل داری اور کمپیوٹر پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔

Windows XP Home Edition میں ایک فرد جو نظام کمپیوٹر کے نظام میں تبدیلیاں، سافٹ ویئر تنصیب اور کمپیوٹر پر تمام مسلوں تک رسائی کر سکتا ہے۔ کمپیوٹر منتظم اکاؤنٹ کے ساتھ ایک فرد کو دیگر صارف اکاؤنٹ تک مکمل رسائی حاصل ہوتی ہے۔

B
background پس منظر ڈیسک ٹاپ پر دکھایا گیا نقش۔ آپ کسی بٹ نقشہ مسل (.bmp) میں ذخیرہ شدہ نمونہ یا تصویر کا انتخاب اور اسے بطور سکرین پس منظر دکھا سکتے ہیں۔

Bcc مخفی نقل مخفی کاربن نقل کا مخفف۔ اگر آپ اس خانہ میں کسی وصولندہ کا ای میل کرتے وقت اس خانہ میں ا‌ضافہ کریں، وصولندہ کو پیغام کی نقل بھیجی جاتی ہے اور دیگر وصولندگان کے لیے وصولندہ کا نام ظاہر نہیں ہوتا۔

broadband connection براڈبینڈ کنکشن ایک اعلی رفتار انٹرنیٹ کنکشن جیسا کہ DSL یا کیبل موڈیم خدمت۔

browser براؤزر سافٹ ویئر جو HTML مسلوں کو بطور ویب صفحہ وضع کرتا اور دکھاتا ہے۔ کچھ براؤزر ای میل بھیجینا اور وصول کرنا، خبریں گروپ، ویب دستاویزات میں لگائی گئی آواز اور وڈیو چلانے کی اجازت بھی دیتے ہیں۔ Internet Explorer ایک ویب براؤزر ہے۔ مزید دیکھیں۔ World Wide Web ورلڈ وائڈ ویب

C
Cc نقل برائے کاربن نقل کا ایک مخفف۔ اگر آپ ای میل کے اس خانہ میں وصولندہ کا نام ا‌ضافہ کریں، تو پیغام کی ایک نقل وصولندہ کو بھیج دی جاتی ہے اور وصولندہ کا نام دوسرے وصولندگان کے لیے مرئی ہوتا ہے۔

check box پڑتال خانہ پڑتال خانے ایک سیٹ میں سے ایک یا زائد فیچروں کو اہل یا نااہل بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جب ایک اختیار منتخب کیا جاتا ہے، خانہ میں ایک x یا پڑتال نشان ظاہر ہوتا ہے۔

clear صاف X مٹا کر اختیار یا پڑتال خانہ سے پڑتال نشان ہٹانے کے لیے۔ آپ پڑتال خانہ پر کلک کرکے اسے صاف کر سکتے ہیں اور پھرSPACEBAR دبا کر۔

click کلک کرنا ماؤس بٹن کو کسی آبجیکٹ پر پوزیشن کرنا اور پھر ابتدائی (دایاں) بٹن دبانا یا چھوڑنا۔

client گاہک ایک کمپیوٹر جو کسی دوسرے کمپیوٹر کے ذریعے مہیا کردہ حصہ داری نیٹ ورک استعمال کرتا ہے (پیش کار کہلاتا ہے)۔ مزید دیکھیں server پیش کار

command حکم کمپیوٹر پروگرام کو ایک ہدایات، جو صارف نے جاری کی ہو، کسی عمل کے ہونے کی وجہ بنتی ہے۔ احکامات عام طور پر یا تو کلیدی تختہ سے ٹائپ کیے جاتے ہیں یا مینیو سے منتخب کیے جاتے ہیں۔

command-prompt window حکم لقمیا دریچہ ایک دریچہ جو MS-DOS عملیہ نظام کا مواجہ استعمال کر کے ڈیسک ٹاپ پر دکھایا جاتا ہے۔ MS-DOS احکامات ٹائپ کیے جاتے ہیں اور اندراج مقام کی شناخت کرسر کے جھپکنے سے ہوتی ہے۔ مزید دیکھیںMicrosoft) MS-DOS ڈسک عملیہ نظام)

D
desktop ڈیسک ٹاپ آن سکرین کام کرنے کا علاقہ جسے حقیقی ڈیسک کی طرح سیٹ اپ کیا جاتا ہے۔ اس پر آپ پر آپ کو اشیا ملیں گی جیسا کہ شبیہیں، مینیو اور دریچے جو آپ ایک پروگرام کو کھولنے اور مجموعہ کار مکمل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ Windows ڈیسک ٹاپ آپ کو ان آبجیکٹ کو بڑھانے اور ترتیب دینے اور شروع اور روکنے کی اجازت دیتا ہے جیسا کہ آپ اصل ڈیسک ٹاپ پر کام کر رہے ہوں۔ مزید دیکھیں graphical user interface گرافی صارف مواجہ

device آلہ ساز و سامان کا ایک حصہ جو نیٹ ورک یا کمپیوٹر سے منسلک کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ کمپیوٹر، پرنٹر، جائے سٹک، اڈاپٹر یا موڈیم کارڈ یا دیگر گرافی ساز و سامان۔ آلات کو اکثر Windows کے ساتھ کام کرنے کے لیے آلہ ڈرائیور کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزید دیکھیںdevice driver; peripheral آلہ ڈرائیور؛ لوازمات

device driver آلہ ڈرائیور ایک سافٹ ویئر پروگرام جو کسی خاص آلہ (جیسا کہ موڈیم، نیٹ ورک آڈاپٹر یا پرنٹر) کو عملیہ نظام سے مواصلت کی اجازت دیتا ہے۔ ہو سکتا ہے آلہ آپ کے کمپیوٹر میں نصب شدہ ہو، Windows آلہ کو اس وقت استعمال نہیں کرتی جب تک آپ مخصوص ڈرائیور تنصیب اور تشکیل نہیں دیتے۔ آلہ کمپیوٹر شروع ہونے پر خود بخود ڈرائیور سیٹ اپ اور عملیہ لوڈ کرتے ہیں اور غیر مرئی طور پر چلتے ہیں۔ جب آپ کو ایک تازہ ترین ڈرائیور حاصل کرنے کی ضرورت ہو، یہ اکثر آلہ مصنوعہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتا ہے۔

dial-up connection ڈائل اپ کنکشن آپ کے نیٹ ورک کے لیے کنکنشن اگر آپ ایک ایسا آلہ استعمال کر رہے ہیں جو ٹیلی فون نیٹ ورک استعمال کرتا ہے۔

dialog box مکالمہ خانہ ایک پروگرام کی طرف سے دکھایا گیا خصوصی دریچہ، جو صارف کو احکامات اور مجموعہ کار بروئے کار لانے کے لیے بٹنوں اور مختلف اختیارات کا حامل ہوتا ہے۔

disk ڈسک ایک ذخیرہ آلہ جو ایک کمپیوٹر کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔ مثلا، فلاپی ڈسک (نقل پذیر) یا ہارڈ ڈسک (اندرونی اور کمپیوٹر کا ایک مستقل حصہ)۔

double-click دہرا کلک ماؤس کے بڑھائے بغیر ماؤس بٹن کو دو مرتبہ دبانا اور چھوڑنا۔ دہرے کلک کا مطلب تیزی سے ایک پروگرام یا پروگرام فیچر کو منتخب اور فعال بنانا ہے۔ مزید دیکھیں click, drag کلک، گھسیٹیں

download ڈاؤن لوڈ انٹرنیٹ سے آپ کے کمپیوٹر پر موڈیم یا نیٹ ورک استعمال کر کے نقل منتقل کرنا۔

drag گھسیٹنا کسی شے کو منتخب کر کے سکرین پر بڑھانا اور ماؤس کو بڑھانے کے دوران ماؤس بٹن کو دبانا اور تھامے رکھنا۔ مثلا، آپ کسی دریچہ کو اس کے عنوان بار سے گھسیٹ پر سکرین پر دوسرے محل وقوع پر لے جا سکتے ہیں۔

drag-and-drop گھسیٹنا اور چھوڑنا ماؤس کے ذریعے سکرین پر آبجیکٹ گھسیٹ کر عملیے سرانجام دینا۔ مثلا، دستاویز حذف کرنے کے لیے، ایک صارف ایک دستاویز شبیہ کو سکرین پر گھسیٹ کر ردی ٹوکری میں چھوڑ سکتا ہے۔ ردی ٹوکری پر اشارہ کرتے ہوئے یہاں تک کی ردی ٹوکری نمایاں ہو جائے، جب ماؤس آزاد کیا جاتا ہے تو دستاویز ردی ٹوکری پوشہ کے اندر چلی جاتی ہے۔ مزید دیکھیںdrag, graphical user interface- گھسیٹیں، گرافی صارف مواجہ

drive, drive letter ڈرائیو، ڈرائیو حرف ذخیرہ کا ایک علاقہ جو نظام مسل سے وضع کیا جاتا ہے اور ڈرائیو حرف رکھتا ہے۔ ذخیرہ گاہ فلاپی ڈسک، CD، ہارڈ ڈسک، ڈسک کی دوسری قسم ہو سکتی ہے۔ ڈرائیو کے نام حرفوں سے دیے جاتے ہیں A سے آغاز اور کولن سے پیروی کرتے ہوئے۔ آپ Windows Explorer یا میرا کمپیوٹر پر کلک کر کے ڈرائیو کے مشمولات منظر کر سکتے ہیں۔ مزید دیکھیں file system نظام مسل

drop-down menu ڈراپ ڈاؤن مینیو ایک مینیو جو مینیو بار سے اس وقت ڈراپ ہوتا ہے جب صارف اس پر کلک کرے اور اگلے عمل تک کھلا رہتا ہے، صارف دوبارہ ماؤس کلک کرتا ہے یا مینیو شے انتخاب کرتا ہے۔

E
embedded object شامل آبجیکٹ دوسرے پروگرام میں بنائی گئیں معلومات جو آپ کی دستاویز میں جوڑی جائیں۔ جب معلومات شامل کی جاتی ہیں، تو آپ نئی دستاویز میں اصل پروگرام کے ٹول بار اور مینیو استعمال کر کے تدوین کر سکتے ہیں۔ شامل معلومات تدوین کرنے کے لیے، اس پر دہرا کلک کریں تو جس پروگرام میں یہ معلومات بنائی گئی ہیں، اس کے ٹول بار اور مینیو ظاہر ہوتے ہیں۔ شامل معلومات اصل ماخذ سے مربوط نہیں ہوتیں۔ اگر آپ ایک جگہ پر معلومات تبدیل کریں تو یہ دیگر جگہ پر تازہ نہیں ہوتیں۔

F
file مسل ایک مسل ذخیرہ کی بنیادی اکائی ہوتی ہے، جو کمپیوٹر کو ایک قسم مسل کی معلومات کو دوسری قسم کی معلومات سے امتیاز کرنے کا اہل بناتی ہے۔ کاغذی دستاویز کے مماثل جو متن اور تصاویر کی حامل ہو سکتی ہے، ایک مسل کوائف کا ایسا مجموعہ ہوتی ہے جسے صارف بازگیر، تبدیل، حذف، محفوظ کر سکتا ہے یا کسی آؤٹ پٹ آلہ پر جیسے پرنٹر یا ای میل پروگرام، بھیج سکتا ہے۔ مسلیں ایک پروگرام، پروگرام کے استعمال کردہ کوائف یا صارف کی بنائی ہوئی دستاویز کی حامل ہو سکتی ہیں۔

file name extension نام توسیع مسل Windows نام مسلوں میں ہمیشہ سہ حرفی مسل توسیعات شامل ہوتی ہیں۔ توسیعات مسل میں پوائنٹ کے بعد آتی ہیں اور مسل میں ذخیرہ کردہ معلومات کی قسم ظاہر کرتی ہیں۔ مثلا، یہ توسیع نام مسل Example.txtہے، .txt یہ توسیع ظاہر کرتی ہے کہ یہ مسل ایک متن مسل ہے۔ مسل استعمال کرتے ہوئے آپ کو توسیع داخل کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ پروگرام توسیع خود بخود داخل کر لے گا۔

file type مسل قسم کسی مسل کے خواص کا تعین۔ قسم مسل اس پروگرام کی شناخت کرتی ہے جس میں یہ مسل کھولی جا سکتی ہے جیسا کہ Microsoft Word۔ مسل قسمیں نام مسل توسیع کے ساتھ وابستہ ہوتی ہیں۔ مثلا، مسل جو .txt یا .log توسیع کی حامل ہے متن دستاویز قسم ہے اور کوئی متن تدوین کار استعمال کر کے کھولی جا سکتی ہے، جیسا کہ Notepad یا WordPad ۔ (شروع مینیو پر لوازمات پوشہ میں دستیاب)

firewall فصیل ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا مجموعہ جو سلامتی نظام مہیا کرتا ہے، عام طور پر اندرونی نیٹ ورک یا انٹرانیٹ سے باہر سے غیر مجاز رسائی کو روکتی ہے۔ فصیل نیٹ ورک سے باہر پراکسی پیش کار کے ذریعے نیٹ ورک اور بیرونی کمپیوٹروں کو براہ راست فصیل سے بچاتی ہے۔ پراکسی پیش کار اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا مسل کو گزرنے دینا محفوظ ہے۔ فصیل کو سلامتی کنارہ گیٹ وے بھی کہتے ہیں۔

floppy disk فلاپی ڈسک ایک دوبارہ قابل استعمال بے لچک 3.5-انچ کوائف ذخیرہ کرنے کا ذریعہ، اسے فلاپی اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ابتدائی اقسام خم پذیر جیکٹوں میں رکھی جاتی تھیں۔

folder پوشہ پروگراموں اور مسلوں کے رکھنے کی جگہ جسے سکرین پر ایک مسل پوشہ کی شبیہ (چھوٹی تصویر) کے ذریعے علامت میں دکھایا جاتا ہے۔ ایک پوشہ ڈسک پر پروگراموں اور دستاویز کو منظم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

font فانٹ ٹائپوگرافی کریکٹروں کا ایک سیٹ جو حروف، اعداد اور علامات دکھاتا ہے۔ نیز دیکھیں typeface ٹائپ شکل

fragmentation پارہ سازی- ایک ہی مسل کے حصوں کو ہارڈ ڈسک کے مختلف حصوں میں بکھیرنا۔ پارہ سازی اس وقت ہوتی ہے جب ایک ڈسک پر مسلیں حذف کی جاتی ہیں اور نئی مسلوں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس سے ڈسک تک رسائی سست ہو جاتی ہے اور ڈسک عملیوں کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اس مسئلہ کے حل کے لیے ڈسک پارہ ربا ٹول ڈیزائن کیا گیا ہے۔

G
game port گیم دہانہ کمپیوٹر پر ایک رابط جس سے آپ اپنے کمپیوٹر کی جوائے سٹک یا کوئی اور گیم آلہ منسلک کرتے ہیں۔ نیز دیکھیں serial port سلسلہ دہانہ

GB gigabyte گیگا بائٹ کوائف کی پیمائش, 1,024 میگابائٹ. نیز دیکھیں kilobyte KB; کلوبائٹ megabyte MB میگا بائٹ

graphical user interface GUI گرافی صارف مواجہ ایک وڈیو کمپیوٹر ماحول جو کمپیوٹر سکرین پر پروگراموں، مسلوں اور اختیارات کو چھوٹی تصاویر میں ظاہر کرتا ہے۔ اشیاء میں شبیہیں، مینیو اور مکالمہ خانے شامل ہیں۔ صارف ان اختیارات کو ماؤس یا کلیدی تختے کے ذریعے کلک کر کے منتخب کرسکتا اور عمل میں لا سکتا ہے۔ بہت سی گشت اشیاء (جیسے طومار بار) تمام پروگراموں میں صارف کے لیے ایک ہی طرح کام کرتی ہیں۔

H
hard disk ہارڈ ڈسک ایک آلہ (جوہارڈ ڈسک ڈرائیو بھی کہلاتا ہے) جو کوائف ریکارڈ اور ذخیرہ کرتا ہے۔ ہارڈ ڈسک عام طور پر آپ کے کمپیوٹر کے اندر واقع ہوتی ہے۔

hardware ہارڈ ویئر کمپیوٹر نظام کے طبعی اجزاء۔ آلات جیسے پرنٹر، موڈیم اور ماؤس کی درجہ بندی بھی بطور ہارڈ ویئر کے کی جاتی ہے۔

highlight نمایاں سکرین پر اختصاصی کوائف یا متن کو نشان زد کرنے کے لیے کلیدی تختہ یا ماؤس استعمال کرنا، اس توجہ کے ساتھ کہ اس پر کوئی عمل سرانجام دینا ہے۔

hyperlink بالا ربط رنگین اور خط کشیدہ متن یا ایک گرافی جو آپ ایک مسل پر جانے کے لیے کلک کرتے ہیں۔ مسل میں ایک محل وقوع یا ورلڈ وائڈ ویب پر ایک ویب صفحہ۔

I
icon شبیہ سکرین پر دکھایا جانے والا ایک چھوٹا نقش جسے کسی بھی آبجیکٹ کی نمائندگی کے لیے صارف سلیقہ سے استعمال کر سکتا ہے، ۔ شبیہیں، احکام یاد رکھے بغیر یا انھیں کلیدی تختہ پر ٹائپ کیے بغیر بہت سے کمپیوٹرکے عمل کے کنٹرول کی اجازت دیتی ہیں۔

input language ان پٹ زبان زبان اور کلیدی تختہ پر زبان کی امتیازی صفت جس میں آپ ٹائپ کرنا چاہتے ہیں۔

insertion point مقام شمول وہ جگہ جہاں متن ٹائپ کیے جانے کے بعد داخل کیا جائے گا۔ مقام شمول عموما ایپلی کیشن کے دریچے یا مکالمہ خانہ میں بطور فلیش کرتا ہوا عمودی بار میں ظاہر ہوتا ہے۔

install تنصیب پہلی مرتبہ اپنے کمپیوٹر میں پروگرام مسلوں اور پوشوں کا اضافہ کرنا۔ تنصیب ایک پروگرام کو درجہ افزوں کرنے سے مختلف ہے، جو موجود پروگرام مسلوں اور پوشوں کی زیادہ حالیہ ورژن میں تازہ کاری کرتی ہے۔

Internet انٹرنیٹ کمپیوٹر پیش کاروں کا ایک ورلڈ وائڈ نیٹ ورک۔ اکر آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے تو آپ لاکھوں ماخذوں سے معلومات بازگیر کر سکتے ہیں۔ بشمول سکول، حکومتیں، کاروبار اور افراد۔ نیز دیکھیں World Wide Web ورلڈ وائڈ ویب

Internet service provider (ISP) انٹرنیٹ خدمت مہیا کار ایک کمپنی جو انٹرنیٹ اور ورلڈ وائڈ ویب تک رسائی مہیا کرتی ہے۔ ایک ISP ٹیلی فون نمبر، نام صارف، پاس ورڈ اور دیگر کنکشن معلومات مہیا کرتی ہے۔ لہذا صارفین اپنے کمپیوٹر کو ISP کے کمپیوٹروں سے جوڑ سکتے ہیں۔ عموما ایک ISP ماہانہ یا گھنٹوں کی بنیاد پر فیس وصول کرتی ہے۔ نیز دیکھیں۔ Web server- ویب پیش کار

Intranet انٹرا نیٹ کسی تنظیم کے اندر نیٹ ورک جو انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور پروٹوکول استعمال کرتا ہے لیکن یہ متعلقہ لوگوں کو دستیاب ہوتی ہے جیسا کہ کمپنی کا ملازم۔ انٹرانیٹ کو پرائیویٹ نیٹ ورک بھی کہتے ہیں۔

K
keyboard language کلیدی تختہ زبان وہ زبان جو آپ ٹائپ کرنا چاہتے ہیں، Windows پلیٹ فارم پر کے لیے ڈیزائن کیے جانے والے کچھ پروگرام اس سیٹنگ کو پہچانتے ہیں۔ جب آپ ایک نئی کلیدی تختہ زبان کا اضافہ کرتے ہیں۔ اس زبان کے لیے ایک کلیدی تختہ لے آؤٹ کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

keyboard layout کلیدی تختہ لے آؤٹ مختلف زبانوں کے استعمال کردہ کریکٹر اور علامات کے محل وقوع کی ترتیب۔ جب آپ اپنے کلیدی تختہ پر کلیدیں دباتے ہیں تو کلیدی تختہ لے آؤٹ تعین کرتا ہے کہ کون سے کریکٹر ظاہر ہوں۔

kilobyte (KB) کلو بائٹ کوائف کی پیمایش, 1,024 بائٹ. مزید دیکھیں gigabyte (GB); megabyte (MB) گیگا بائٹ، میگا بائٹ

L
linked object مربوط آبجیکٹ ایک آبجیکٹ جو دستاویز میں داخل کیا جاتا ہے مگر پھر بھی اصل ماخذ میں موجود رہتا ہے۔ جب معلومات مربوط کی جاتی ہیں۔ اگر اصل دستاویز میں معلومات تبدیل ہوتی ہیں تو نئی دستاویز کی خود بخود تازہ کاری ہو جاتی ہے۔ مربوط معلومات کی تدوین کے لیے آبجیکٹ پر دہرا کلک کریں۔ اصل پروگرام سے ٹول بار اور مینیو ظاہر ہوں گے۔ اگر اصل دستاویز آپ کے کمپیوٹر پر ہے تو مربوط معلومات میں کی جانے والی تبدیلیاں اصل دستاویز میں ظاہر ہوں گی۔ نیز دیکھیں source document ماخذ دستاویز

M
maximize بڑا کریں بٹن (بار کے دائیں طرف) پر کلک کر کے ایک دریچہ کو اس کے سب سے بڑے سائز میں بڑا کرتا ہے۔ نیز دیکھیں minimize; title bar چھوٹا کریں، عنوان بار

media میڈیا کوئی بھی پیوست یا ہٹائے جا سکنے والے آبجیکٹ جو کمپیوٹر کوائف کا ذخیرہ کرتے ہیں۔ میڈیا کی مثالوں میں ہارڈ ڈسکیں، فلاپی ڈسک، ٹیپ، کمپیکٹ ڈسک شامل ہیں۔

megabyte (MB) میگا بائٹ کوائف کی پیمایش, 1,048,576 بائٹ. نیز دیکھیں gigabyte (GB); kilobyte (KB) گیگا بائٹ، کلو بائٹ

menu مینیو اختیارات کی ایک فہرست جہاں سے ایک صارف انتخاب کر سکتا ہے اور مطلوبہ عمل انجام دیتا ہے، جیسے دستاویز کے حصے پر حکم کا انتخاب کرنا یا مخصوص وضع لگانا۔

menu bar مینیو بار ایک مستطیل بار جو پروگرام کے دریچے کے بالا پر دکھایا جاتا ہے جو صارف اعمال کے لیے مینیو دکھاتا ہے۔ دستیاب ناموں کو مینیو بار میں دکھایا جاتا ہے؛ اس کو کلیدی تختے یا ماؤس سے انتخاب کرنے سے اس مینیو میں فہرست اختیارات دکھا ئے جانے کا باعث بنتی ہے۔

minimize چھوٹا کریں بٹن (عنوان بار کے دائیں طرف) پر کلک کر کے ایک دریچہ کو ٹاسک بار پر بٹن میں گھٹاتا ہے۔ نیز دیکھیں maximize; title bar بڑا کریں، عنوان بار

modem موڈیم ایک الہ جو کمپیوٹر معلومات کو ٹیلی فون لائن میں نشر کرنے اور وصول کرنے دیتا ہے۔

motherboard مدر بورڈ ایک کمپیوٹر کا بنیادی سرکٹ بورڈ۔ اضافی بورڈ منسلک کرنے کے لیے مدر بورڈ رابط کا حامل ہوتا ہے۔

mouse ماؤس ایک عام نشان کار آلہ۔ ماؤس کے بنیادی فیچر یہ ہیں: فلیٹ پایان کیسنگ، جسے ایک ہاتھ سے گرفت میں لیا جاتا ہے۔ بالا پر ایک یا زائد بٹن۔ پایان پر ایک کثیر سمتی کھوج لگانے والا آلہ (عموما ایک بال) اور ایک کیبل جو ماؤس کو کمپیوٹر سے جوڑتی ہے۔ ماؤس کو گردا گرد بڑھانے سے صارف آن سکرین کرسر کنٹرول کرتا ہے۔ سکرین پر اشیاء منتخب کرنے یا احکامات کا انتخاب کرنے کے لیے صارف ماؤس کے بٹنوں میں سے ایک کو دباتا ہے۔ اس سے ماؤس کلک پیدا ہوتی ہے۔

mouse pad ماؤس پیڈ ایک سطح جس پر ایک ماؤس کو بڑھایا جا سکتا ہے، عموما ایک مستطیل ربڑ پیڈ جو کپڑے وغیرہ سے لپٹا ہوتا ہے، یہ لکڑی یا شیشے کے ڈیسک ٹاپ پر بالا میز کی نسبت زیادہ رگڑ دیتا ہے۔

mouse pointer ماؤس نشان کار ایک آن سکرین عنصر جس کا محل وقوع ماؤس کو حرکت دینے سے تبدیل ہو جاتا ہے۔ ماؤس نشان کار کے محل وقوع اور اس پر پروگرام کا عملیہ جس کے ساتھ یہ کام کر رہا ہے اس پر انحصار کرتے ہوئے، سکرین کا علاقہ جہاں ماؤس نشان کار ظاہر ہوتا ہے، صارف کے کسی ماؤس بٹن کو دبانے پر ایک عمل کے لیے بطور ہدف کام کرتا ہے۔

MS-DOS (Microsoft Disk Operating System) (Microsoft ڈسک عملیہ نظام) ایک عمل کاری نظام جسے تمام ذاتی کمپیوٹروں اور موازن کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ MS-DOS صارف کلیدی تختہ ان پٹ ان عملیوں میں منتقل کرتا ہے، جو کمپیوٹر انجام دے سکتا ہے۔ حکم لقمیا استعمال کر کے MS-DOS تک بآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ڈیسک ٹاپ پر تیز راہوں کے استعمال سے۔ MS-DOS پر مبنی پروگراموں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ نیز دیکھیں command prompt window; MS-DOS-based program حکم لقمیہ دریچہ؛ MS-DOS پروگرام پر مبنی

MS-DOS-based program مبنی بر MS-DOS پروگرام ایک پروگرام جسے MS-DOS کے ساتھ چلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لہذا یا Windows کے تمام فیچروں سے پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ نیز دیکھیں MS-DOS (Microsoft Disk Operating System); program information file (PIF) پروگرام معلومات مسل (PIF)

My Computer میرا کمپیوٹر ایک پوشہ جو آپ کی ہارڈ ڈسک، فلاپی ڈسک، CD-ROM ڈرائیو، منسلکہ ساز و سامان کے مشمولات دکھاتا ہے، آپ اس پوشہ تکشروع پر اور پھر میرا کمپیوٹرپر کلک کرکے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

My Documents میری دستاویزات ایک پوشہ جو آپ کو دستاویزات، گرافی اور دیگر مسلیں، جس تک آپ بسرعت رسائی چاہتے ہیں، رکھنے کے لیے سہل جگہ فراہم کرتا ہے۔ جب آپ ایک پروگرام میں مسل محفوظ کرتے ہیں، جیسے WordPad یا Paint تو مسل میری دستاویزات میں خود بخود محفوظ ہو جاتی ہے۔ بشرطیکہ آپ نے کسی مختلف پوشہ کا انتخاب نہ کیا ہو۔ آپ اس پوشہ تک شروع پر اور پھر میری دستاویزات پر کلک کر کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

My Music میری موسیقی ایک پوشہ جو آپ کو موسیقی مسلیں رکھنے کے لیے مناسب مسلیں مہیا کرتا ہے اور ان مسلوں کے اختصاصی مجموعہ کار انجام دیتا ہے۔ آپ پوشہ تک شروع پر اور پھر میری موسیقیپر کلک کر کے اختصاص کر سکتے ہیں۔

My Pictures میری تصاویر ایک پوشہ جو آپ کو موسیقی تصویر اور گرافی مسلیں رکھنے کے لیے مناسب مسلیں مہیا کرتا ہے اور ان مسلوں کے اختصاصی مجموعہ کار انجام دیتا ہے۔ آپ پوشہ تک شروعپر اور پھر میری تصاویرپر کلک کر کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

N
network نیٹ ورک کمپیوٹروں کا ایک گروپ ( اور دیگر آلات کا جیسے پرنٹر اور سکینر) جو مواصلاتی ربط سے جڑا ہوا ہو۔ اس میں تمام آلات سے تعامل کرتے ہیں۔ نیٹ ورک چھوٹے یا بڑے تاروں اور کیبل سے جڑے ہوئے یا فون لائنوں اور لاسلکی ٹرانسمشن سے عارضی جڑے ہو سکتے ہیں۔ سب سے بڑا نیٹ ورک انٹرنیٹ ہے جو کہ نیٹ ورکوں کا ورلڈ وائڈ گروپ ہے۔ نیز دیکھیںnetwork adapter نیٹ ورک اڈاپٹر

notification area اعلان علاقہ ٹاسک بار بٹنوں کے دائیں طرف ٹاسک بار پر علاقہ۔ اعلان علاقہ وقت دکھاتا ہے اور ان تیز راہوں کا بھی حامل ہو سکتا ہے جو پروگراموں تک سریع رسائی مہیا کرتی ہیں۔ جیسے صوت کنٹرول اور بجلی اختیارات، دیگر تیز راہیں عارضی طور پر ظاہر ہو سکتی ہیں جو سرگرمیوں کی حالت کے متعلق معلومات مہیا کرتی ہیں۔ مثلا پرنٹر تیز راہ شبیہ ایک دستاویز کے پرنٹر کو بھیجے جانے کے بعد ظاہر ہوتی ہے اور چھپائی مکمل ہونے کے بعد یہ غائب ہو جاتی ہے۔

O
object آبجیکٹ کوئی وجود، جیسے ایک مسل، پوشہ، حصہ دارانہ پوشہ یا پرنٹر جسے اختصاصی اوصاف نے بیان کیا ہو۔ مثلا ایک مسل آبجیکٹ کے اوصاف میں اس کا نام محل وقوع اور سائز شامل ہیں۔ نیز دیکھیں printer permissions پرنٹر اجازتیں

P
parallel port متوازی دہانہ ایک متوازی مواجہ آلہ کے لیے ان پٹ/ آؤٹ پٹ رابط۔ پرنٹروں کا پلگ عموما ایک متوازی دہانہ میں لگتا ہے۔ نیز دیکھیں serial port سلسلہ دہانہ

password پاس ورڈ سلامتی کے لیے ایک قدم جو کمپیوٹر نظاموں اور صارف اکاؤنٹوں تک رسائی روکتا ہے۔ پاس ورڈ کریکٹروں کی ایک لڑی ہوتی ہے۔ جسے رسائی ملنے سے قبل فراہم کیا جانا چاہیئے۔ ایک پاس ورڈ حروف، اعداد اور علامات سے بنایا جا سکتا ہے اور حرفی شکل شناس ہوتا ہے۔

peripheral کمپیوٹر لوازمات ایک آلہ، جیسے ڈسک ڈرائیو، پرنٹر، موڈیم یا جوائے سٹک جسے کمپیوٹر سے جوڑا جاتا ہے اور اسے کمپیوٹر کا مائیکرو پراسیسر کنٹرول کرتا ہے۔ نیز دیکھیں device آلہ

Permission اجازت کسی آبجیکٹ کے ساتھ وابستہ قاعدہ جو باقاعدہ بناتا ہے کہ کون سا صارف آبجیکٹ تک رسائی کس انداز کر سکتا ہے۔ اجازتیں آبجیکٹ کے مالک سے طرف سے عطا کا انکار کی جاتی ہیں۔

pixel دانہ ایک دانہ وہ سب سے چھوٹا عنصر ہے جسے سافٹ ویئر اور ڈسپلے یا چھاپیں ہارڈ ویئر حروف، اعداد یا گرافی بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ دانہ تصویر عنصر کا مختصر نام ہے۔ دانہ ایک منقسم گرڈ میں ایک نشان ہوتا ہے اور اس طرح کے ہزاروں نشانات ایک نقش بناتے ہیں جو سکرین پر کمپیوٹر اور کاغذ پر پرنٹر کے ذریعے بنتے ہیں۔ نیز دیکھیں screen resolution سکرین جزیات کاری

port دہانہ آپ کے کمپیوٹر پر ایک کنکشن دہانہ جہاں پر آپ کمپیوٹر اندر اور باہر کوائف گزارنے کے لیے آلات جوڑتے ہیں۔ مثلا، پرنٹر مکمل طور پر ایک دہانہ سے جڑا ہوتا ہے (اسےLPT دہانہ کہتے ہیں) اور موڈیم ایک خاص سلسلہ دہانہ سے جڑی ہوتی ہے (جسے COM دہانہ کہتے ہیں)۔ دیگر قسم کے دہانوں میں سلسلہ دہانہ (کوائف ٹرانسمشن کے لیے) اور USB دہانہ، جو کمپیوٹر آلات جوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک USB دہانہ آپ کے کمپیوٹر پر سلسلہ دہانہ یا متوازی دہانہ کے نزدیک سامنے یا پیچھے واقع ہوتا ہے۔

primary mouse button ابتدائی ماؤس بٹن وہ بٹن جو آپ اکثر کلک کرنے اور دہرا کلک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ماؤس اور ٹریک بال آلات ابتدائی ماؤس بٹن پایان بٹن ہوتا ہے اور کچھ ٹریک بال آلات پر یہ نچلا بٹن ہوتا ہے مگر آپ کنٹرول پینل میں ماؤس پوشہ پر جا کر اور صحیح پڑتال خانے کلک کر کے بٹنوں کی فعلیت سوئچ کر سکتے ہیں۔

print spooler چھپائی سپولر سافٹ ویئر جو پرنٹر کو بھیجی گئی دستاویز قبول کرتا ہے اور پرنٹر کے لیے تیار ہو جانے تک ڈسک یا میموری میں ذخیرہ کرتا ہے۔

printer پرنٹر ایک آلہ متن یا نقوش کو کاغذ (یا دیگر چھپائی میڈیا) پر لاتا ہے۔

printer driver پرنٹر ڈرائیور وہ ڈیزائن شدہ پروگرام جو دیگر پروگراموں کا ایک مخصوص پرنٹر کے ساتھ پرنٹر کی مخصوص ہارڈ ویئر اور داخلی زبان سے تعلق کے بغیر کام کرنے کی اچازت دیتا ہے۔ وہ پرنٹر ڈرائیور استعمال کر کے جس کا واسطہ ہر پرنٹر کی خصوصیات سے ہے، پروگرام بہت سے پرنٹروں کے ساتھ ٹھیک سے مواصلت کر سکتے ہیں۔ نیز دیکھیں device driver آلہ ڈرائیور

Printer window پرنٹر دریچہ پرنٹر دریچہ لائن میں چھپائی جاب کے متعلق معلومات دکھاتا ہے جو پرنٹر کے انتظار میں ہیں۔ ہر نصب کیے جانے والے پرنٹر کے لیے یا جس سے آپ جڑے ہوئے ہیں، آپ یہ معلومات دیکھ سکتے ہیں کہ کتنی دستاویزات چھپائی کے انتظار میں ہیں، ان کا مالک کون ہے اور وہ کتنی بڑی تعداد میں ہیں۔

Printers and Faxes پرنٹر اور فیکس پوشہ جو شروع مینیو پر کنٹرول پینل میں ظاہر ہوتا ہے، جو اضافہ پرنٹر مددگار کا حامل ہے اور آپ کے کمپیوٹر پر تنصیب شدہ تمام پرنٹر کی شبیہیں۔

program پروگرام ایک پروگرام آپ کو کام کرنے میں مدد دیتا ہے جیسے لفظ کاری ، اکاؤنٹنگ یا کوائف بندوبست۔ پروگراموں کو ایپلی کیشن بھی کہا جاتا ہے۔ پروگرامایپلی کیشن بھی کہلاتا ہے۔

Q
queue قطار پروگراموں یا مجموعہ کار کی فہرست جو صارف کے درخواست کردہ عمل کی سر انجام دہی کے سلسلہ انتظار میں ہیں۔ چھپائی کے لیے قطار کا مطلب ہے کہ دستاویزات کا ایک گروپ چھپائی کے انتظار میں ہے۔ نیز دیکھیں printer پرنٹر

R
RAM (random access memory) ریم کمپیوٹر حسابی عمل کاریوں کے لیے، جو سافٹ ویئر پروگرام چلاتے ہیں RAM استعمال کرتا ہے۔ عارضی طور پر اس معلومات کا ذخیرہ بھی کرتی ہے جو کمپیوٹر سکرین پر کوائف دکھاتا ہے۔ کمپیوٹر پر RAM کی مقدار بڑھانے سے یہ طاقتور ہو جاتی ہے۔ پیچیدہ پروگراموں کو چلانے اور بڑی مسلوں کے ساتھ کام کرنے کے قابل۔ جب کمپیوٹر آف کیا جاتا ہے تو RAM میں ذخیرہ شدہ تمام معلومات ضائع ہو جاتی ہیں۔

Recycle Bin ردی ٹوکری ردی ٹوکری Windows ڈیسک ٹاپ پر ہوتا ہے۔ آپ مسلوں کو حذف کرنے کے لیے انھیں گھسیٹ کر ردی ٹوکری میں لا سکتے ہیں۔ آپ ردی ٹوکری کو کھول کر غلطی سے حذف کردہ مسلوں کو باز گیر بھی کر سکتے ہیں۔ ردی ٹوکری خالی کرنے اور زیادہ ڈسک جگہ بنانے کے لیے شبیہ پر دائیں کلک کریں، پھر ردی ٹوکری خالی کریںپر کلک کریں۔ نیز دیکھیں right-click دایاں کلک

resource وسیلہ عموما کمپیوٹر نظام یا نیٹ ورک کا کوئی حصہ (جیسے ڈسک ڈرائیو، پرنٹر یا میموری) جسے کوئی چلتا ہوا پروگرام یا پراسیس استعمال کر سکتا ہے۔

right-click دایاں کلک ماؤس کو ایک آبجیکٹ پر پوزیشن کرنا اور پھر ثانوی (دائیں) ماؤس بٹن کو دبانا اور چھوڑنا۔ دائیں کلک کرنے سے ایک تیز راہ مینیو کھلتا ہے جو کارآمد احکامات کا حامل ہوتا ہے۔ اس کی تبدیلی کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کہاں کلک کرتے ہیں۔

ROM (Read-Only Memory) روم یہ ROM کا سرنامیہ ہے جس میں مصنوعہ پراسیس کی جانب سے کوڈ یا کوائف کو مستقل طور پر نصب کر دیا جاتا ہے۔ ROM ہدایات یا کوائف کی حامل ہے جس کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے مگر ان میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔

S
screen resolution سکرین جزیات کاری سیٹنگ جو اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آپ کی سکرین پر کتنی معلومات ظاہر ہوں، دانوں میں پیمایش کی جاتی ہے۔ پست جزیات کاری جیسا کہ 480 x 640 سکرین پر اشیاء کر بڑا کر دیتی ہے اگرچہ سکرین علاقہ چھوٹا ہو۔ اعلی جزیات کاری جیسا کہ 1024 x 768 دانے تمام سکرین علاقہ کو بڑا کر دیتی ہے اگرچہ انفرادی اشیاء چھوٹی ظاہر ہوں۔

Security Center سلامتی مرکز سلامتی مرکز آپ کو اپنے کمپیوٹر کی سلامتی حالت کی نمایش کرتا ہے اور آپ کے کمپیوٹر پر مزید ماخذ بنانے کے لیے سفارش کردہ عوامل کا اعلان کرتا ہے۔ سلامتی مرکز آپ کے کمپیوٹر کو تین ضروری اشیاء، فصیل کون سی ہے، تحفظ از وائرس سافٹ ویئر اور خود تازہ کاریاں کی پڑتال کرتا ہے۔

select منتخب کریں سکرین پر متن یا کوائف کے بلاک کو نمایاں کر کے اختصاص کرنا۔ اس کا مقصد نمایاں کردہ مواد پر کچھ عمل کرنا ہے۔ نمایاں کرنے کے لیے کرسر کو متن یا کوائف کے آغاز پر رکھیں، پھر ماؤس کو مواد پر گھسیٹیں، پھر ماؤس بٹن چھوڑیں۔

serial port سلسلہ دہانہ ایک رابط جسے عموما پرنٹر استعمال کرتے ہیں اور کمپیوٹر کے عقب میں واقع ہوتا ہے۔

server پیش کار عمومی طور پر کمپیوٹر جو نیٹ ورک صارفین کو حصہ دارانہ کوائف جیسے مسلیں، پوشے، کمپیوٹر کوائف اور ای میل خدمات مہیا کرتا ہے۔ نیز دیکھیں client گاہک

shortcut تیز راہ کسی شے کا ربط جو آپ کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر قابل رسائی ہو، جیسے پروگرام مسل، پوشہ، ڈسک ڈرائیو، ویب صفحہ، پرنٹر یا کوئی اور کمپیوٹر۔ آپ بہت سے علاقوں میں جیسے ڈیسک ٹاپ پر شروع مینیو پر یا اختصاصی پوشوں میں تیز راہیں رکھ سکتے ہیں۔ نیز دیکھیں desktop; icon ڈیسک ٹاپ؛ شبیہ

Sound card آواز کار کمپیوٹر کے لیے ایک لوازمہ جو ریکارڈنگ اور آواز چلانے کی اجازت دیتا ہے۔

sound file آواز مسل ایک آواز مسل ایسی معلومات کی حامل ہوتی ہے جوWindows آپ کے کمپیوٹر پر آوازیں چلانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ Windows آپ کے کمپیوٹر پر آوازیں چلانے کے لیے آواز مسلوں کی توسیع نام مسل .wav ہے۔

source document ماخذ دستاویز دستاویز جہاں ایک مربوط یا شامل آبجیکٹ اصل میں بنایا گیا تھا۔ نیز دیکھیں embedded object; linked object شامل آبجیکٹ، مربوط آبجیکٹ

standby پیش تیار ایسی حالت جس میں کمپیوٹر اس وقت کم بجلی استعمال کرتا ہے جب یہ مصروف عمل نہ ہو۔ مگر یہ فوری طور پر استعمال کے لیے دستیاب رہتا ہے۔ جب کمپیوٹر پیش تیار ہو تو کمپیوٹر میموری پر معلومات آپ کی ہارڈ ڈسک پر محفوظ نہیں ہوتیں۔ اگر بجلی میں مداخلت ہے تو میموری میں معلومات ضائع ہو جاتی ہیں۔

T
tab جدول مکالمہ خانہ کا ایک حصہ جو ایک نوٹ بک یا مسل ڈرائیور کا مشابہ ہے اور مکالمہ خانہ میں معلومات کے مختلف صیغوں کے مابین گشت مہیا کرتا ہے۔

taskbar ٹاسک بار وہ بار جو شروع مینیو بٹن کا حامل ہے اور ڈیسک ٹاپ کے پایان پر طے شدہ ظاہر ہوتا ہے۔ آپ پروگراموں کے درمیان سوئچ کرنے کے لیے ٹاسک بار پر کلک کر سکتے ہیں۔ اسے ڈیسک ٹاپ کی اطراف یا بالا پر بڑھا سکتے ہیں اور دیگر طریقوں سے اسے مخصوص کر سکتے ہیں۔ نیز دیکھیں desktop; taskbar button; notification area ڈیسک ٹاپ، ٹاسک بار بٹن، اعلان علاقہ

text box متن خانہ آن سکرین مستطیلی خانہ جس میں آپ ایک حکم پر عمل درآمد کے لیے معلومات ٹائپ کرتے ہیں۔

thumbnail پورنہ ایک نقش کا تصویرچہ ورژن جسے اکثر کثیر نقوش سے سرعت سے براؤز کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

title bar عنوان بار دریچہ کے بالا پر افقی بار جو دریچہ نام کا حامل ہوتا ہے۔ بہت سے دریچوں پر عنوان بار پروگرام شبیہ کے ساتھ ساتھ بڑا کریں، چھوٹا کریں اور بند کریں بٹنوں کا حامل بھی ہوتا ہے۔ نیز دیکھیںmaximize; minimize بڑا کریں، چھوٹا کریں

toolbar ٹول بار ایک سافٹ ویئر پروگرام میں آن سکرین بٹنوں یا شبیہوں کی صف، کالم یا بلاک۔ جب انھیں کلک کیا جاتا ہے تو پروگرام کے کچھ فعل یا مجموعہ کار زیر عمل ہو جاتے ہیں۔ مثلا Microsoft Word میں ٹول بار اعمال کی سرانجام دہی، جیسے متن کو اٹالک یا جلی کرنے اور کسی دستاویز کو محفوظ کرنے اور کھولنے کے لیے بٹنوں کا حامل ہوتا ہے۔ صارفین ٹول بار کو مخصوص بنا سکتے ہیں اور انھیں سکرین پر ارد گرد بڑھا سکتے ہیں۔

typeface ٹائپ شکل کریکٹروں کا ایک ایسا سیٹ جو ایک جیسی خصوصیت کی حصہ داری کرتا ہے، جیسے سٹروک چوڑائی اور چھوٹے خطوط کی موجودگی یا ناموجودگی۔ نیز دیکھیں font فانٹ

U
uninstall ناتنصیب کریں پروگرام مسلوں اور پوشوں کو اپنی ہارڈ ڈسک سے ہٹانا اور متعلقہ کوائف کو اپنے کمپیوٹر سے ہٹانا تاکہ سافٹ ویئر مزید دستیاب نہ ہو۔

URL (Uniform Resource Locator) یونیفارم وسیلہ مقام شناس ایک پتا جو انٹرنیٹ پر ایک محل وقوع کی پہچان کرتا ہے، ایک ورلڈ وائڈ ویب کے لیے URL کے آغاز میں http://, جیسا کہ فرضی URL ہے http://www.example.microsoft.com/.

user صارف وہ شخص جو کمپیوٹر استعمال کرتا ہے۔

user account صارف اکاؤنٹ ایک ریکارڈ جو Windows کے صارف کی معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ لاگ آن ہونے کے لیے درکار صارف نام اور پاس ورڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔

user name صارف نام Windows کے لیے ایک انفرادی نام جو صارف اکاؤنٹ کی شناخت کرتا ہے۔ ایک صارف اکاؤنٹ نام اس کی اپنی عمل داری اور کام گروپ میں دیگر گروپ ناموں اور صارف ناموں کے درمیان منفرد ہونا چاہیئے۔

user password صارف پاس ورڈ ہر صارف اکاؤنٹ میں پاس ورڈ محفوظ کیا جاتا ہے۔ عام طور پر ہر صارف کا ایک منفرد پاس ورڈ ہوتا ہے اور لاگ ہونے یا پیش کار تک رسائی کے لیے ٹائپ کیا جانا چاہیئے۔

user profile صارف پروفائل مسل جو کسی اختصاصی صارف کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہو جیسا کہ ڈیسک ٹاپ سیٹنگیں، موجود نیٹ ورک کنکشن، اور ایپلی کیشن سیٹنگیں۔ پروفائل محفوظ کرنے کے لیے ہر صارف کی ترجیحات محفوظ کی جاتی ہیں جو Windows ہر مرتبہ صارف کے لاگ آن ہونے پے تشکیل کرتی ہے۔

V
video adapter وڈیو اڈاپٹر ایک توسیع بورڈ جس کا پلگ کمپیوٹر میں لگتا ہے، تاکہ یہ کوائف دکھا سکے۔ کمپیوٹر کی دکھاوٹ کی صلاحیت کا انحصار وڈیو اڈاپٹر اور مانیٹر دونوں پر ہے۔

virus protection software تحفظ از وائرس سافٹ ویئر پروگرام جو آپ کے کمپیوٹر پر ای میل اور دوسری مسلوں کو وائرس، وورم اور ٹارجن ہارس کے لیے سکین کرتا ہے۔ اگر وائرس، وورم یا ٹارجن ہارس ملے تو وائرس مخالف پروگرام اسے ختم کرتا ہے یا اس سے قبل کہ وہ آپ کے کمپیوٹر پر مسلوں کو نقصان پہنچائے مکمل طور پر حذف کرتا ہے۔

W
window دریچہ سکرین کا وہ حصہ جہاں پروگرام یا عمل کاریوں کی چلت کی جا سکتی ہے۔ آپ بیک وقت کئی دریچے کھول سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ ایک دریچے میں اپنی ای میل کھول سکتے ہیں، دوسرے میں گوشوارے میں بجٹ پر کام کر سکتے ہیں اور کسی اور دریچے میں ویب پر معلومات کی تلاش کر سکتے ہیں۔ Windows کو بند کیا، نیا سائز بنایا، بڑھایا، ٹاسک بار پر بٹن میں چھوٹا کیا یا پوری سکرین لینے کے لیے بڑا کیا جا سکتا ہے۔

wizard مددگار ایک آلہ جو سوالات کا ایک سلسلہ پوچھ کر اختیارات پیش کر کے عمل کاری پر کام کے مراحل کے ذریعے صارف کی رہنمائی کرتا ہے۔ مثلا لفظ کاری دستاویز شروع کرنے، سافٹ ویئر کی تنصیب کرنے یا پہلی مرتبہ کوائفیہ مسل تیار کرنے میں مددگار آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

World Wide Web ورلڈ وائڈ ویب بالا روابط استعمال کر کے انٹرنیٹ دریافت کرنے کا ایک نظام۔ جب آپ ایک ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو ویب بطور، متن، تصاویر، آوازوں اور عددی فلموں کے مجموعے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ نیز دیکھیںInternet- انٹرنیٹ
 
Top