Watch Live TV Channel

پاکستانی

محفلین
ایمرجنسی کے طوفان نے جس طرح نجی ٹیلی ویثرن چینلز کے چراغ گل کئے ہیں اس کا اثر پورے ملک کی ذہنی اور سماجی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ ہر طرف تشویش، بے یقینی اور افسردگی کا سماں ہے۔ وہی حکمراں جو سینہ پھلا کر میڈیا کو بے مثال آزادی دینے کا دعویٰ کرتے نہ تھکتے تھے اب عوام کو معلومات حاصل کرنے اور اظہارِ آزادی کے بنیادی، انسانی اور آئینی حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں میڈیا کی آزادی کو کبھی اس طرح سلب نہیں کیا گیا کیوں کہ اس دفعہ غیر ملکی نیوز چینلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی چینل حتٰی کہ اسپورٹس چینلز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس پریشان کن اور اضطرابی صورتحال میں، میں نے لائیو ٹی وی چینل کی سائٹ ترتیب دی ہے تاکہ اپنا حصے کا پانی ڈال کر اس بھڑکی آگ کو بجھانے کی کوشش میں شامل ہوا جائے۔
ایڈریس یہ رہا ۔ http://tv.pakiez.com
 
Top