V-RAY انسٹالیشن پرابلم ۔ Help Me

ساقی۔

محفلین
وی رے پلگ ان کو تھری ڈی میکس میں انسٹال کیا ۔ انسٹال ہو گیا۔ مگر جب رینڈر آپشن میں جا کر V-Ray رینڈر کو سلیکٹ کرتا ہون تو V-Ray کے ٹیبز شو نہیں ہوتے۔ لائسنس کا مسئلہ سامنے آتا ہے ۔ دو کمپیوٹر پر انسٹال کر کے دیکھا یہی مسئلہ دونوںمیں آرہاہے۔کو ئی دوست مدد کرے گا؟

33c88zm.jpg

2qatoac.jpg
 

ساقی۔

محفلین
یہ ڈونگل کے ساتھ چلنے والی سافٹویر ہے
ڈونگل کا طریقہ کار یو ٹیوب سے دیکھ کر آزمایا ہے ۔ مگر مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔
عین ممکن ہے کہ یہ فائل انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ ہونی ہو؟
اللہ ہی جانے کیسے مسئلہ حل ہو گا یہ ۔ صبح سے سر پٹک پٹک کر ادھ مرا ہو چکا ہوں۔کل پیپر بھی ہے تیاری بھی نہیں کی اسی پنگے میں:(
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈونگل کا طریقہ کار یو ٹیوب سے دیکھ کر آزمایا ہے ۔ مگر مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔

اللہ ہی جانے کیسے مسئلہ حل ہو گا یہ ۔ صبح سے سر پٹک پٹک کر ادھ مرا ہو چکا ہوں۔
اگر ممکن ہو تو مختصر سا خلاصہ لکھ دیں کہ انسٹالیشن کیسے کی ہے۔ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ کہاں غلطی کا امکان ہے
 

الکبیر

محفلین
وی رے تو بآسانی انسٹال ہو جاتا ہے۔
آپ نے ئوٹیوب سے مدد نہیں لی؟
تھری ڈی کےورژن ، بٹ کے مطابق وی رے ڈاؤن لوڈ کرلیں اور انسٹالیشن کا طریقہ یو ٹیوب سے دیکھ لیں۔۔۔ پھر بتائیں کہاں دقت ہو رہی ہے؟
پریشان نہ ہوں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔
 

ساقی۔

محفلین
وی رے تو بآسانی انسٹال ہو جاتا ہے۔
آپ نے ئوٹیوب سے مدد نہیں لی؟
تھری ڈی کےورژن ، بٹ کے مطابق وی رے ڈاؤن لوڈ کرلیں اور انسٹالیشن کا طریقہ یو ٹیوب سے دیکھ لیں۔۔۔ پھر بتائیں کہاں دقت ہو رہی ہے؟
پریشان نہ ہوں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

2iih5id.jpg

یوٹیوب سے بھی مدد لی تھی۔
وی رے یہاں سے داون لوڈ کیا تھا۔
ایک اور جگہ سے بھی ڈاون لوڈ کر کے دیکھا ۔ انسٹال بھی کیا مگر مسئلہ وہی لائسنس والا آتا ہے۔
 

الکبیر

محفلین
مجھے اپنا ای میل ایڈریس پی-ایم کر دیں۔۔۔ یا میرا ای میل میری ویب سائٹ سے لے کر رابطہ کریں۔
3ڈی میکس 2009 سے 2012 تک وی رے کا مسئلہ تو امیدِ واثق ہے حل ہو جائے گا۔
3ڈی میکس 9 کی بجائے 2009 انسٹال کرلیں اور پھر بتائیں۔
وی رے والی سائٹ سے نہیں، ایک اور سائٹ سے یہ سب ٹھیک ٹھاک حالت میں بآسانی مل جائے گا۔
:)
 

arifkarim

معطل
یہ پتا نہیں کونسے زمانے میں رہ رہے ہیں۔ میں نے یہ سب 2007 میں کیا تھا۔ بہت بور فیلڈ ہے اسلئے چھوڑ دیا۔
 
Top