MAYA 7کو انسٹال کیسے کریں

ظفر احمد

محفلین
کسی دوست کو اگر گرافکس سوفٹویئر مایا 7 کی کی جنریشن کے بارے میں معلوم ہو تو مہر بانی ہوگی۔

سوفٹ ویئر انسٹال تو ہو گیا ہے۔ پر لائیسینس کی نہیں مل رہی۔ سی ڈی پر جو ہدایات دی گئ تھی وہ سب میں نے کر کے دیکھ لی پر کی جنریٹ نہیں ہو رہی میر ی مدد کریں
 
قیصرانی

لائبریرین
مایا کے موجودہ تمام ایڈیشن جو ہیں، وہ سب کے سب فری آرہے ہیں۔ یعنی ذاتی استعمال کے لئے مفت، کمرشل استعمال کے لئے خریدنا ہوں گے

جب مایا کے پرانے ورژن کو انسٹال کریں تو وہ flexlm کے فولڈر کی بات کرتا ہے اور کافی پیچیدہ عمل ہوتا ہے

میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ مایا کی اپنی سائٹ سے اس کا مفت ذاتی استعمال والا ورژن اتار لیں
 
ظفر احمد

محفلین
قیصرانی نے کہا:

میرے پاس بھی flexlmکے فولڈر کا مسئلہ ہے۔ پر میں سائٹ سے ڈائونلوڈ نہیں کرسکتا کچھ پروبلم ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
zafar نے کہا:
میرے پاس بھی flexlmکے فولڈر کا مسئلہ ہے۔ پر میں سائٹ سے ڈائونلوڈ نہیں کرسکتا کچھ پروبلم ہے۔
یہ وہ مسئلہ ہے جو چھکے چھڑا دیتا ہے۔ ایک بار ایک ہی طریقے سے جو انسٹالیشن ہوئی ہے، اگلی بار وہی طریقہ کام نہیں‌کرے گا۔ اس سے اگلی بار پھر نیا طریقہ۔۔۔

بہتر یہی رہے گا کہ یا تو آپ بازار سے مایا کی کتاب خرید لیں، جس کے ساتھ اس کی سی ڈی مفت ہوگی اور اس کے ساتھ فری انٹر نیٹ رجسٹریشن مہیا کی گئی ہوگی۔ سو روپے تک مل جائے گی کتاب
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستان میں‌ ہی میں نے جب مایا کی کتاب خریدی تھی تو تب کا نیا ورژن جو کہ 5۔4 ورژن تھا، اس کی سی ڈی مفت ملی تھی اور کتاب بھی شاید 100 یا 120 روپے کی تھی۔ اوریجنل کتاب، سیکنڈ ہینڈ بک سٹور سے
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ رہا لنک۔ لیکن یہ بات یاد رہے کہ یہ سافٹ وئیر صرف سیکھنے کے لئے مفت ہے۔ اگر کاروباری لحاظ سے استمعال کرنا ہے تو اس کے لئے خریدنا ہوگا۔ سیکھنے کے لئے بنائی جانے والی تمام وڈیوز اور گرافکس پر لکھا ہوا ہوگا کہ یہ مایا کا فری ایڈیشن ہے جو سیکھنے کے لئے بنایا گیا ہے

مایا کا ڈاؤن لوڈ لنک
 
Top