تلمیذ

لائبریرین
ایسا عمل جس میں آپ مادی چیزوں کو بغیر کسی مادی واسطے کے، حرکت دیتے ہیں۔ جیسے یہاں گلاس رکھا ہے اور کوئی انسان سے چھوئے بناء اتنی حرکت دے سکے جو عام حالات میں چھوئے بغیر ممکن نہ ہو
آخر یہ قوت بھی تو آپ کے دوستوں کے پاس موجود ہے (چاہے یہ کسبی ہو یا وہبی)۔ کیاآپ کے خیال میں اس کی کوئی عقلی توجیہہ ہے؟
 
قیصرانی

اسے کوئی بھی انسان جو آس پاس موجود ہو، دیکھ سکتا ہے کہ یہ کام ہو رہا ہے۔ اس میں یہ بھی کوئی پابندی نہیں کہ میں کیا کروں تو دکھائی دے ورنہ نہیں دکھائی دے گا۔ اسی طرح کوئی بھی انسان یہ چیز دیکھنے آنا چاہے تو اس پر بھی کوئی پابندی نہیں :)
عقلی طور پر میں اس کی وضاحت نہیں کر پایا، اسی وجہ سے میں نے شروع میں عرض کیا تھا کہ ذاتی مشاہدات کو بعد میں رکھ لیں گے، ورنہ بحث کا رخ بدل جائے گا :)
 
اپنی ایک بات کہنے کے بات کچھ سوال کروں گا۔
دین اسلام کا اور سائنس کا طالب علم ہوتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ جن شعاعوں جیسے انفرا ریڈ وغیرہ اور آوازوں کو عام انسان دیکھ نہیں سکتا اور سن نہیں سکتا کو اگر عام انسان تکنیکی آلات کے ذریعے دیکھ لے تو ایسے شعاعوں اور آوازوں کو غیر مرئی نہیں کہا جاسکتا۔
میرا محمود احمد غزنوی ، نایاب ، قیصرانی اور زیک و ظفری صاحبان سے یہ سوال ہے کہ آپ غیر مرئی شے کی کیا تعریف کرتے ہیں؟
کیا آپ سب کی تعریف ایک ہے؟ اس کے بعد یہ دیکھا جائے کہ
میں تو غیر مرئی اس چیز کو کہتا ہوں جسے حواس خمسہ کے ذریعے محسوس نا کیا جا سکے۔ لیکن جب انفرا ریڈ کو ایک ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے میں اپنی آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں تو یہ غیر مرئی نا رہی۔ ایسے ہی دوسری شعاعیں اور آوازیں وغیرہ ۔ یقیناً ایسی بوئیں بھی ہونگی اور ذائقے اور لمس بھی جنہیں ہم آلات کے ذریعے محسوس کر سکیں یا جان سکیں!
اب تک جو میں سمجھ سکا ہوں، جن حضرات نے جنات کو دیکھا ہے یا تو جن نے خود اپنے آپ کو ظاہر کیا یا انہوں نے اپنی روح کو اس قدر طاقتور کیا کہ جن کو دیکھ سکے۔
اس سلسلے میں صاحب علم حضرات میری رہنمائی کر سکیں تو عنایت ہوگی۔ میرے سوالات تحقیق کے لئے ہیں ورنہ جن یا ہمزاد قابو کرنے کی میری کوئی خواہش نہیں :)
آپس کی بات ہے کہ جن یا ہمزاد کو قابو کرنے کی خواہش رکھنی بھی نہیں چاہئے۔
 
غیر مرئی کی آپکی تعریف درست ہے کہ جسے حواسِ خمسہ کے ساتھ محسوس نہ کیا جاسکے۔۔۔۔اب آواز کو محسوس کرنے کیلئے کان درکار ہیں، اگر آپ اس اواز کو سن نہیں سکتے لیکن اوسیلو سکوپ پر اسکی wave form دیکھ لیتے ہیں تب بھی وہ آواز آپکے کانوں کیلئے غیر مرئی کی حیثیت ہی رکھے گی۔ پیدائشہ طور پر نابینا افراد بھی خواب دیکھتے ہیں ، لیکن انکے خوابوں میں آوازیں، ذائقے، لمس اور سونگھنے کی حسیات ا ہی کی reflection ملے گی، کبھی کوئی رنگ دکھائی نہیں دے گا، چنانچہ رنگ انکے لئے غیر مرئی ہی رہیں گے۔۔۔۔
 
ظفری

لائبریرین
متفق ۔۔۔ انسانی حواس جس شے کا براہِ راست مشاہدہ نہ کرسکیں ۔ وہ غیر مرئی شے کہلاتی ہے۔ یہ اردو زبان کی اصطلاح ہے ۔ اگر کسی " غیر مرئی شے " کو کسی اور ذرائع سے دیکھا جاسکے اس کے لیئے کوئی اور لفظ ایجاد کرلیا جائے ۔ ( ہوسکتا ہے اس کا کوئی متبادل لفظ بھی ہو ) ۔یہ تو صرف زبانی اسلوب میں اظہار کا طریقہ ہے ۔ جس کا تعلق انسانی حواس کے براہِ راست کسی شے کو نہ دیکھنے سے متعلق ہے ۔
 
زیک

مسافر
اپنی ایک بات کہنے کے بات کچھ سوال کروں گا۔
دین اسلام کا اور سائنس کا طالب علم ہوتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ جن شعاعوں جیسے انفرا ریڈ وغیرہ اور آوازوں کو عام انسان دیکھ نہیں سکتا اور سن نہیں سکتا کو اگر عام انسان تکنیکی آلات کے ذریعے دیکھ لے تو ایسے شعاعوں اور آوازوں کو غیر مرئی نہیں کہا جاسکتا۔
میرا محمود احمد غزنوی ، نایاب ، قیصرانی اور زیک و ظفری صاحبان سے یہ سوال ہے کہ آپ غیر مرئی شے کی کیا تعریف کرتے ہیں؟
کیا آپ سب کی تعریف ایک ہے؟ اس کے بعد یہ دیکھا جائے کہ
میں تو غیر مرئی اس چیز کو کہتا ہوں جسے حواس خمسہ کے ذریعے محسوس نا کیا جا سکے۔ لیکن جب انفرا ریڈ کو ایک ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے میں اپنی آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں تو یہ غیر مرئی نا رہی۔ ایسے ہی دوسری شعاعیں اور آوازیں وغیرہ ۔ یقیناً ایسی بوئیں بھی ہونگی اور ذائقے اور لمس بھی جنہیں ہم آلات کے ذریعے محسوس کر سکیں یا جان سکیں!
اب تک جو میں سمجھ سکا ہوں، جن حضرات نے جنات کو دیکھا ہے یا تو جن نے خود اپنے آپ کو ظاہر کیا یا انہوں نے اپنی روح کو اس قدر طاقتور کیا کہ جن کو دیکھ سکے۔
اس سلسلے میں صاحب علم حضرات میری رہنمائی کر سکیں تو عنایت ہوگی۔ میرے سوالات تحقیق کے لئے ہیں ورنہ جن یا ہمزاد قابو کرنے کی میری کوئی خواہش نہیں :)
آپس کی بات ہے کہ جن یا ہمزاد کو قابو کرنے کی خواہش رکھنی بھی نہیں چاہئے۔
میں تبھی کچھ کہہ سکتا ہوں جب کوئی غیرمرئی کا ترجمہ بتائے
 
غیر مرئی کی آپکی تعریف درست ہے کہ جسے حواسِ خمسہ کے ساتھ محسوس نہ کیا جاسکے۔۔۔ ۔اب آواز کو محسوس کرنے کیلئے کان درکار ہیں، اگر آپ اس اواز کو سن نہیں سکتے لیکن اوسیلو سکوپ پر اسکی wave form دیکھ لیتے ہیں تب بھی وہ آواز آپکے کانوں کیلئے غیر مرئی کی حیثیت ہی رکھے گی۔ پیدائشہ طور پر نابینا افراد بھی خواب دیکھتے ہیں ، لیکن انکے خوابوں میں آوازیں، ذائقے، لمس اور سونگھنے کی حسیات ا ہی کی reflection ملے گی، کبھی کوئی رنگ دکھائی نہیں دے گا، چنانچہ رنگ انکے لئے غیر مرئی ہی رہیں گے۔۔۔ ۔
متفق ۔۔۔ انسانی حواس جس شے کا براہِ راست مشاہدہ نہ کرسکیں ۔ وہ غیر مرئی شے کہلاتی ہے۔ یہ اردو زبان کی اصطلاح ہے ۔ اگر کسی " غیر مرئی شے " کو کسی اور ذرائع سے دیکھا جاسکے اس کے لیئے کوئی اور لفظ ایجاد کرلیا جائے ۔ ( ہوسکتا ہے اس کا کوئی متبادل لفظ بھی ہو ) ۔یہ تو صرف زبانی اسلوب میں اظہار کا طریقہ ہے ۔ جس کا تعلق انسانی حواس کے براہِ راست کسی شے کو نہ دیکھنے سے متعلق ہے ۔
اب یہاں ایک سوال کھڑا ہو رہا ہے میری معلومات کے حوالے سے۔ کیونکہ یہ تعریف مجھے ہضم نہیں ہورہی۔
اس تعریف کا اگر پہلے ہم شرعی حوالے سے جائزہ لے لیں۔
مفتی احمد یار خان نعیمی کے مطابق علم غیب اس علم کو کہتے ہیں جسے حواس خمسہ کے ذریعے حاصل نا کیا جاسکے۔
تو اس کا مطلب جب کچھ جانور ایسی آوازیں سن سکتے ہیں جن کو عام انسان نہیں سن سکتے تو اسکا مطلب ان کو عام انسان کے مقابلے میں کچھ علم غیب حاصل ہوسکتا ہے یا ہوتا ہے؟
لیکن میں تو عام انسان کو اشرف المخلوقات سمجھتا ہوں!
میری رائے میں اگر تکنیکی آلات کی مدد سے انسان ایسی آوازوں وغیرہ جان سکتا ہے تو اسکو غیر مرئی کی کیٹگری میں نہیں رکھنا چاہئے ۔ ( بہرحال میری رائے طالب علمانہ ہے اور حتمی نہیں :)
میں اپنے نکتے پر آپ حضرات کی رائے کا منتظر ہوں :)
 
میں تبھی کچھ کہہ سکتا ہوں جب کوئی غیرمرئی کا ترجمہ بتائے
مرئی روئیت سے نکلا ہے جسکا مطلب ہے د یکھنا۔ (روئیت ھلال کمیٹی سے کچھ یاد آیا؟) ۔:)۔۔۔غیر مرئی کا ترجمہ ہوا Something which cant be seen ۔۔۔۔ یہاں کچھ دوست اسے غیر موجود کے معنی میں استعمال کر رہے ہیں جس سے اشتباہ پیدا ہوتا ہے۔۔ غیر موجود (Non Exixting) اور چیز ہے اور غیر مرئی اور چیز۔۔ضروری نہیں کہ ہر غیر مرئی غیر موجود ہو۔۔۔
 
روئیت ھلال کمیٹی کی مثال ہی دیکھ لیں۔۔۔ اسٹرانومی والے کہتے ہیں کہ چاند موجود ہے لیکن چونکہ روئیت ھلال کمیٹی والوں کو نظر نہیں آیا اسلئیے کل عید نہیں ہوگی بلکہ روزہ ہی رکھنا ہوگا۔۔۔۔
 
آئینے میں اپنا آپ نظر آتا ہے اور آئینے کو عربی میں مرآۃ کہتے ہیں، یعنی ریا کاری، روئیت ، مرآۃ رویائے صالحہ مرئی غیر مرئی۔۔۔ان سب میں دیکھنے کا مفہوم پایا جاتا ہے ۔۔۔مادہ انکا ایک ہی ہے
 
غزنوی جی بڑا دماغ پایا ہے آپ نے ۔۔۔۔۔ ویسے مان گئے آپ کو آپ حوصلہ اور برداشت بہت ہے میرا سامنے اگر کوئی ایسی باتیں کرے یعنی جیسے کہ اوپر ہورہی ہیں تو کم از کم گالیاں کھا کھا کر بدمزہ نہ ہوگا۔
اوہ بھائی سیدھی سیدھی بات ہے غیر مرئی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے پردہ ڈالا ہوا ہے جب انسان کسی ذکر اذکار، جاپ، مخصوص غذا، کسی عامل کی توجہ سے اس کے دیکھنے کی جوصلاحیت ہے وہ تھوڑی سی بدل جاتی ہے یعنی فریکوئنسی تبدیل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ غیرمرئی یعنی نادیدہ اشیاء کو دیکھ لیتا ہے۔
جیسا کہ اوپر قیصرانی نے بیان کیا کہ چیزیں حرکت کرتی ہیں اللہ کی قسم میرے لیئے یہ ایک بہت ہی معمولی بات ہے اور اس میں ایک علمی رمز ہے جو اگر سمجھ میں آجائے تو ہربندہ جو کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو آسانی سے یہ سب کرسکتا ہے یعنی چیزوں کو ادھر ادھر کرسکتا ہے
 
زبیر حسین

محفلین
غزنوی جی بڑا دماغ پایا ہے آپ نے ۔۔۔ ۔۔ ویسے مان گئے آپ کو آپ حوصلہ اور برداشت بہت ہے میرا سامنے اگر کوئی ایسی باتیں کرے یعنی جیسے کہ اوپر ہورہی ہیں تو کم از کم گالیاں کھا کھا کر بدمزہ نہ ہوگا۔

چیزوں کو ادھر ادھر کرنا خیالات کے زور پر یا کسی اور صلاحیت کے زور پر ہوتا ہے۔
 
اب یہاں ایک سوال کھڑا ہو رہا ہے میری معلومات کے حوالے سے۔ کیونکہ یہ تعریف مجھے ہضم نہیں ہورہی۔
اس تعریف کا اگر پہلے ہم شرعی حوالے سے جائزہ لے لیں۔
مفتی احمد یار خان نعیمی کے مطابق علم غیب اس علم کو کہتے ہیں جسے حواس خمسہ کے ذریعے حاصل نا کیا جاسکے۔
تو اس کا مطلب جب کچھ جانور ایسی آوازیں سن سکتے ہیں جن کو عام انسان نہیں سن سکتے تو اسکا مطلب ان کو عام انسان کے مقابلے میں کچھ علم غیب حاصل ہوسکتا ہے یا ہوتا ہے؟
لیکن میں تو عام انسان کو اشرف المخلوقات سمجھتا ہوں!
میری رائے میں اگر تکنیکی آلات کی مدد سے انسان ایسی آوازوں وغیرہ جان سکتا ہے تو اسکو غیر مرئی کی کیٹگری میں نہیں رکھنا چاہئے ۔ ( بہرحال میری رائے طالب علمانہ ہے اور حتمی نہیں :)
میں اپنے نکتے پر آپ حضرات کی رائے کا منتظر ہوں :)
علمِ غیب ایک الگ بحث ہے۔۔۔مختصراّ یہ کہ :
1- ہر بندے کیلئے ایک غیب ہے ۔ ایمان بالغیب کا تقاضا ہر مسلمان سے ہے۔
2- ضروری نہیں کہ ایک بندے کیلئے جو غیب ہے ، وہی دوسرے کیلئے بھی ہو۔ بسا اوقات کسی کا غیب کسی دوسرے کیلئے شہود کی حیثیت رکھتا ہے۔
 
غزنوی جی بڑا دماغ پایا ہے آپ نے ۔۔۔ ۔۔ ویسے مان گئے آپ کو آپ حوصلہ اور برداشت بہت ہے میرا سامنے اگر کوئی ایسی باتیں کرے یعنی جیسے کہ اوپر ہورہی ہیں تو کم از کم گالیاں کھا کھا کر بدمزہ نہ ہوگا۔
اوہ بھائی سیدھی سیدھی بات ہے غیر مرئی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے پردہ ڈالا ہوا ہے جب انسان کسی ذکر اذکار، جاپ، مخصوص غذا، کسی عامل کی توجہ سے اس کے دیکھنے کی جوصلاحیت ہے وہ تھوڑی سی بدل جاتی ہے یعنی فریکوئنسی تبدیل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ غیرمرئی یعنی نادیدہ اشیاء کو دیکھ لیتا ہے۔
جیسا کہ اوپر قیصرانی نے بیان کیا کہ چیزیں حرکت کرتی ہیں اللہ کی قسم میرے لیئے یہ ایک بہت ہی معمولی بات ہے اور اس میں ایک علمی رمز ہے جو اگر سمجھ میں آجائے تو ہربندہ جو کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو آسانی سے یہ سب کرسکتا ہے یعنی چیزوں کو ادھر ادھر کرسکتا ہے
سر جی میرے سیکھنے کی خواہش کی لاج رکھتے ہوئے کچھ سوالات آپ سے اور برادرم محمود احمد غزنوی سے۔
آپ کے بتائے ہوئے اعمال سے کیا انسان کے جسمانی حواس خمسہ اتنے طاقتور ہوجاتے ہیں کہ وہ نا دیدہ چیزوں کو دیکھ لیتا ہے یا اسکی روح دیکھتی ہے؟
یا روح طاقتور ہو کر اسکے حواس خمسہ کو طاقتور کر دیتی ہے؟
 
روحانی بابا اسکا جواب بہتر طور پر دے سکیں گے۔ کیونکہ میرا اس سلسلے میں کوئی عملی تجربہ نہیں ہے۔
 
x boy

محفلین
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (تم میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے مگر اسکے ساتھ ایک جنوں میں سے ہم نشین لگایا گیا ہے تو صحابہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول کیا آپ کے ساتھ بھی؟ تو آپ نے فرمایا میرے ساتھ بھی لیکن یہ اللہ تعالی نے اس پر میری مدد کی ہے تو وہ مسلمان ہوگیا ہے اور مجھے صرف نیکی کا حکم کرتا ہے۔

اور ایک روایت میں ہے کہ اس کے ساتھ ایک ہم نشین جنوں میں سے اور ایک فرشتوں میں سے۔

اسے مسلم نے (2814) روایت کیا ہے۔

اور امام نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث پر باب یہ باندھا ہے (باب تحریش الشیطان وبعثہ سرایاہ لفتنۃ الناس وان مع کل انسان قرینا) باب ہے شیطان کے برانگیختہ کرنےاور دھوکہ دینے اور اپنے لشکر کو لوگوں میں فتنہ میں ڈالنے کے لئے روانہ کرنا اور ہر انسان کے ساتھ ایک ہم نشین (قرین) ہے۔

امام نووی کہتے ہیں کہ (فاسلم) میم کو فتح اور ضمہ کے ساتھ اور یہ دونوں روایتیں مشہور ہیں تو جو رفع پڑھے گا اسکا معنی ہوگا کہ میں اس کے فتنہ اور شر سے محفوظ ہوگیا ہوں۔ اور جو فتح کے ساتھ پڑھتا ہے تو اسکا معنی یہ ہوگا کہ وہ قرین مسلمان اور مومن ہوگیا تو مجھے خیر کے علاوہ کوئی حکم نہیں دیتا۔
 
x boy

محفلین
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اگر کوئی آپ میں نماز پڑھ رہا ہو تو کسی کو آگے سے نہ گزرنے دے اگر وہ انکار کرے تو اس سے لڑائی کرے کیونکہ اسکے ساتھ قرین ہے۔ اسے مسلم نے (506) روایت کیا ہے۔ شوکانی کا قول ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ اسکے ساتھ قرین ہے۔ اور قاموس میں ہے کہ القرین۔ المقارن ساتھ ملے ہوئے۔ الصاحب ہم نشین کو کہتے ہیں اور شیطان انسان کے ساتھ ملا ہوا ہے اور اس سے جدا نہیں ہوتا اور یہاں سے مراد بھی یہی ہے
 
سعادت

تکنیکی معاون
آخری تدوین:
سر جی میرے سیکھنے کی خواہش کی لاج رکھتے ہوئے کچھ سوالات آپ سے اور برادرم محمود احمد غزنوی سے۔
آپ کے بتائے ہوئے اعمال سے کیا انسان کے جسمانی حواس خمسہ اتنے طاقتور ہوجاتے ہیں کہ وہ نا دیدہ چیزوں کو دیکھ لیتا ہے یا اسکی روح دیکھتی ہے؟
یا روح طاقتور ہو کر اسکے حواس خمسہ کو طاقتور کر دیتی ہے؟
اعمالوں والی سرکار تو نایاب ہیں محمود غزنوی کا مجھے پتہ نہیں اور میں نے ایسا کوئی عمل ابھی تک پیش نہیں کیا آپ غالبا میرے مراسلوں کو سرسری طور پر پڑھ کر آگے نکل جاتے ہیں اسی ناسمجھی کی وجہ سے فضول سوالات کرتے ہیں
 
Top