: CL T20 Qualifying Round:واریئرزبمقابلہ سن رائزرز

سری لنکا کی ٹیم کندورتا وارئیرز کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انڈین ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کا مقابلہ کرے گی۔
یہ دونوں ٹیمیں کافی متوازن ہیں چونکہ کندورتا سری لنکا کے نسبتاؐ منجھے ہوئے اور بہترین پلئیرز پر مشتمل ٹیم ہے جبکہ سن رائزرز کے پاس ناصرف تجربہ کار بلکہ انٹرنیشل کھلاڑیوں کی خدمات بھی ہیں۔
یوں یہ میچ بھی کافی حد تک دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔
 
دلچسپ بات یہ ہے دونوں ٹیمز کے کپتان کمارا سنگاکارا ہیں۔
لیکن اس نے اپنے مُلک کی لوکل ٹیم کو ترجیح دی۔ اس مد میں انہیں ایک لاکھ اڑتیس ہزار ڈالرز کا نقصان اٹھانا ہوگا۔ جو کہ انہیں انکی آئی پی ایل فرنچائز حیدرآباد سے میچ فیس اور دوسرے الاؤنسز کی صورت میں ملنے تھے۔
اور عین ممکن ہے کہ وہ حیدر آباد کی جانب سے صرف 2 میچز ہی کھیلتے اور شائد کندورتا کی جانب سے بھی ۔ لیکن اس صورت میں انہیں کندورتا کی جانب سے اس رقم کا چوتھا حصہ بھی شائد نہ ملے۔
 
Top