خوش آمدید غزل بٹیا

احباب کو علم ہو گا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری غ۔ن۔غ بٹیا رانی ہم سے ناراض ہو کر محفل اور محفلین کو اللہ حافظ کہہ گئی تھیں۔ یہ ناراضگی کچھ ایسی نہ تھی کہ آپ لوگ سوچیں کہ ناراض کس بات پر ہوئیں، بس ان کا خیال تھا کہ ان کے بھیا جانی اب ان کو محفل میں زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ اس دوران ہم نے اپنی دلاری بٹیا کو بے انتہا یاد کیا۔ کئی دفعہ آوازیں دیں، مغزل بھائی کی معرفت پیغامات بھجوائے لیکن کچھ تو ناراضگی ایسی تھی، کچھ ان کی مصروفیات اور کچھ ان دونوں کی خرابی صحت آڑے آئی اور اب تک ان کی واپسی ممکن نہ ہو سکی۔ اب جب کہ بٹیا رانی کی ناراضگی کو تین ماہ ہونے کو آئے ہیں تو کل ہم نے جمعہ کی نماز کے بعد سوچاکہ ہماری سزا کی مدت اب مختصر ہو جانی چاہیے۔ غزل بٹیا اور مغزل بھائی کی کم آمد سے ہر محفلین کو قلق ہوا ہے اور اس سارے معاملے کی ذمہ داری ہم پر ہے اس لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ یہ لڑی اس امید میں شروع کر رہے ہیں کہ کسی طور مغزل بھائی یا غزل بٹیا کی رسائی اس لڑی تک ہو جائے گی (اگر وہ لاگن ہوئے بغیر محفل گردی کرتے ہوں) یا کوئی ان کو اس کا ربط پہونچا دے گا تو ان کی واپسی پکی سمجھیں! :) :) :)

اب جلدی سے محفل میں واپس آ جائیں دونوں لوگ، یہ بھائی کا مان، استدعا، خواہش، حکم سب کچھ ہے! :) :) :)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
احباب کو علم ہو گا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری غ۔ن۔غ بٹیا رانی ہم سے ناراض ہو کر محفل اور محفلین کو اللہ حافظ کہہ گئی تھیں۔ یہ ناراضگی کچھ ایسی نہ تھی کہ آپ لوگ سوچیں کہ ناراض کس بات پر ہوئیں، بس ان کا خیال تھا کہ ان کے بھیا جانی اب ان کو محفل میں زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ اس دوران ہم نے اپنی دلاری بٹیا کو بے انتہا یاد کیا۔ کئی دفعہ آوازیں دیں، محمود بھائی کی معرفت پیغامات بھجوائے لیکن کچھ تو ناراضگی ایسی تھی، کچھ ان کی مصروفیات اور کچھ ان دونوں کی خرابی صحت آڑے آئی اور اب تک ان کی واپسی ممکن نہ ہو سکی۔ اب جب کہ بٹیا رانی کی ناراضگی کو تین ماہ ہونے کو آئے ہیں تو کل ہم نے جمعہ کی نماز کے بعد سوچاکہ ہماری سزا کی مدت اب مختصر ہو جانی چاہیے۔ غزل بٹیا اور مغزل بھائی کی کم آمد سے ہر محفلین کو قلق ہوا ہے اور اس سارے معاملے کی ذمہ داری ہم پر ہے اس لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ یہ لڑی اس امید میں شروع کر رہے ہیں کہ کسی طور مغزل بھائی یا غزل بٹیا کی رسائی اس لڑی تک ہو جائے گی (اگر وہ لاگن ہوئے بغیر محفل گردی کرتے ہوں) یا کوئی ان کو اس کا ربط پہونچا دے گا تو ان کی واپسی پکی سمجھیں! :) :) :)

اب جلدی سے محفل میں واپس آ جائیں دونوں لوگ، یہ بھائی کا مان، استدعا، خواہش، حکم سب کچھ ہے! :) :) :)



میرے پیارے بھیا ابن سعید اور تمام محفلین کی خدمت میں سلام:)

بھیا آپ کا مان کیسے توڑ سکتی ہوں میں بھلا ۔ ۔ :angel:
آپ نے آواز دی آپ نے پکارا اور لیجیے آپ کی بہن حاضر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

گلے شکوے اپنوں ہی سے ہوتے ہیں بھیا
اور اپنے ہی یہ گلے شکوے دور بھی کرتے ہیں، پھر بہنوں بھائیوں میں تو یہ سب چلتا رہتا ہے ناں، کبھی بہن بھائی سے تو کبھی بھائی بہن سے روٹھتا ہے (ویسے زیادہ تر بہنیں ہی بھائیوں سے روٹھتی ہیں ،لاڈ اٹھواتی ہیں لاڈلی جو ہوتی ہیں اپنے بھیا کی) اور مجھے اپنے بھیا پر ناز ہے:)

مغزل محمود بھی آےگا محفل میں لیکن آج کل اس کی طبیعت بہت ناساز ہے اور ایک ہاتھ میں
ہیئر لائن فریکچر ہے۔آپ سب سے محمود کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

انشاءاللہ محفل پہ ہمارا آنا جانا لگا رہے گا۔ :)
 
ویلکم ویلکم اپیا آپ آئیں بہار آیا ۔۔۔۔۔
آپ لائے ہیں یہاں تشریف ہم مشکور ہیں
کیا کہیں ہم آپ سے کس قدر مسرور ہیں
مغزل بھیا کے لئے بھی بہت دعائیں اللہ انھیں جلد صحت یابی عطا فرمائے -----
واقعی میں وہ بھائی کتنے خوش نصیب ہونگے جن کی بہنیں ان کی بات مان لے ----آپی اس سے صرف ابن سعید بھائی جان کو نہیں ہم سب کو بے حد خوشی ہوئی ہے ----
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اب بتائیں بچو جی، کیا کرتے رہے اتنا سارا عرصہ؟ ہم نے اُس لڑی میں آواز دی اتنی دفعہ تب کیوں نہ آئے، ہاں؟ :) :) :)

بھیا بس ادھر آنا ہی نہیں ہوا ورنہ کب رہا جاتا کہ آپ اتنے مان سے بلاتے اور ہم نہ آتے:)
کچھ ڈیوٹیوں کی مصروفیات اور کچھ طبیعت کی ناسازی (کچھ دل بھی خفا) پر مس تو ہم نے بھی بہت کیا آپ سب کو بھیا
 
بھیا بس ادھر آنا ہی نہیں ہوا ورنہ کب رہا جاتا کہ آپ اتنے مان سے بلاتے اور ہم نہ آتے:)
کچھ ڈیوٹیوں کی مصروفیات اور کچھ طبیعت کی ناسازی (کچھ دل بھی خفا) پر مس تو ہم نے بھی بہت کیا آپ سب کو بھیا
اچھا بتائیں رشوت میں کیا چاہیے بھیا سے؟ چاکلیٹ، آئس کریم، مناظر کی تصاویر یا پھر یہ تک بندی؟ :) :) :)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ویلکم ویلکم اپیا آپ آئیں بہار آیا ۔۔۔ ۔۔
آپ لائے ہیں یہاں تشریف ہم مشکور ہیں
کیا کہیں ہم آپ سے کس قدر مسرور ہیں
مغزل بھیا کے لئے بھی بہت دعائیں اللہ انھیں جلد صحت یابی عطا فرمائے -----
واقعی میں وہ بھائی کتنے خوش نصیب ہونگے جن کی بہنیں ان کی بات مان لے ----آپی اس سے صرف ابن سعید بھائی جان کو نہیں ہم سب کو بے حد خوشی ہوئی ہے ----

بہت بہت شکریہ میرے بھائی
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین

اللہ آپ کی دعا کو قبول فرماے آمین

جی بھیا، بھائی بہن تو ایک دوسرے کا مان ہوتے ہیں اور بہنیں بھلا کب اپنے بھائیوں کا مان ٹوٹنے دیتی ہیں۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
خوش آمدید آپی:)
ہم سب نے آپ کو بہت یاد کیا
بھیا کو بھی کہیں جلدی سے آ جائیں

ارے یہ تو ہماری پیاری سی گڑیا آئی ہیں ہمیں خوش آمدید کہنے۔ ۔ ۔ ۔۔:)
بہت بہت شکریہ عائشہ عزیز بہنا
ہم نے بھی بہت مس کیا آپ سب کو
انشاءاللہ جلد آئینگے آپ دعا کیجیے گا محمود کے لیے
 

غ۔ن۔غ

محفلین

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے یہ تو ہماری پیاری سی گڑیا آئی ہیں ہمیں خوش آمدید کہنے۔ ۔ ۔ ۔۔:)
بہت بہت شکریہ عائشہ عزیز بہنا
ہم نے بھی بہت مس کیا آپ سب کو
انشاءاللہ جلد آئینگے آپ دعا کیجیے گا محمود کے لیے
:)
اچھاا جی ۔۔ شکریہ کس بات کا؟
اب میں بھی آپ کا شکریہ ادا کروں کیا۔۔ کہ ہمارے کہنے پر نہ سہی چلو بھیا کے کہنے پر ہی آگئیں :)
مغزل بھیا آپ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔۔ میں ضرور دعا کروں گی انشاء اللہ !
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو تو یہ دونوں ماشاء اللہ واپس آ گئے ہیں۔

بھئی پھر تو بہت خوشی کی بات ہے۔ گلے شکوے تو ہوتے رہیں گے اور شکوے شکائیتیں بھی بعد میں دیکھ لیں گے۔ فی الحال تو آپ دونوں کو خوش آمدید۔
 
وہ تو ہم ساری بہنیں ہیں ہی:heehee:
آمین اپنے بھیا سمیت:)
بھیا محفل کا سیٹ اپ کچھ بدلا سا ہے مجھے لاگ آؤٹ کا بٹن نہیں نظر آ رہا، کہاں پہ ہے بھیا؟
بائیں جانب اوپر جہاں نام لکھا ہے آپ کا، اس پر کرسر لائیں تو ایک مینو نمودار ہوگا، اس میں خروج کا ربط موجود ہے۔ :) :) :)
 
Top