داستانِ شبِ غم گر وہ سنانے لگ جائیں ۔ فاتح الدین بشیر

فاتح الدین بشیر صاحب کی ایک خوبصورت غزل​
داستانِ شبِ غم گر وہ سنانے لگ جائیں​
سننے والوں کے تو بس ہوش ٹھکانے لگ جائیں​
ہم ہواؤں میں نہ کیوں اڑنے اڑانے لگ جائیں​
آ کے سینے سے جو کچھ یار پرانے لگ جائیں​
ہاتھ عصیاں کے بھی کچھ اور بہانے لگ جائیں​
تیری ہیبت کو جو بخشش سے ملانے لگ جائیں​
نالۂ دہر مباح، ان کو ہے تعذیب عزیز​
کیا نکیرین بھی آواز ملانے لگ جائیں​
قیسِ رم خوردہ کی لے کچھ تو خبر لیلیٰ جان​
اس کو آہوئے ختن ہی نہ رجھانے لگ جائیں​
عشقِ لیلیٰ میں ہُوا ہے سگِ لیلیٰ بھی عزیز​
ایرے غیروں کے بھی ہم ناز اٹھانے لگ جائیں​
ایک مجمع ہے ہُوا طالبِ مرہم نظری​
چارہ گر بھی نہ فقط آس دلانے لگ جائیں​
فاتح الدین بشیر​
 
باباجی

محفلین
واہ بہت خوب
فاتح بھائی آج سے آپ میرے استاد ہوئے
شاگردی میں قبول فرمائیں

ہم ہواؤں میں نہ کیوں اڑنے اڑانے لگ جائیں
آ کے سینے سے جو کچھ یار پرانے لگ جائیں
قیسِ رم خوردہ کی لے کچھ تو خبر لیلیٰ جان
اس کو آہوئے ختن ہی نہ رجھانے لگ جائیں
عشقِ لیلیٰ میں ہُوا ہے سگِ لیلیٰ بھی عزیز
ایرے غیروں کے بھی ہم ناز اٹھانے لگ جائیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
واہ بہت خوب داد قبول کیجیے فاتح

ہم ہواؤں میں نہ کیوں اڑنے اڑانے لگ جائیں
آ کے سینے سے جو کچھ یار پرانے لگ جائیں
 
فاتح

لائبریرین

ارے بھائی یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے ورنہ ہم کہاں اور استادی کا کوہِ گراں کہاں۔ آپ ہمارے بھائی ہیں اور بھائی ہی رہیے بجائے شاگرد کے۔ :
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اگر آپ کی اجازت ہو تو کیا ہم اسے فیس بک پہ کاپی کر سکتے ہیں؟
اجازت بہے بھائی۔۔ پوچھنے کی کیا ضرورت ہے بھیا۔ :)
جس کی چیز ہو اسکی اجازت بھی درکار ہوتی ہے نا۔۔
اجازت کی تو ویسے بھی ضرورت نہیں تھی لیکن جب ہماری ٹوئن بہن نے کہہ دیا ہے تو بالکل بھی ضرورت نہیں بچی۔ :)
ہماری ٹوئن ہونے کے ناتے مقدس کو اختیار حاصل ہے اجازتیں مرحمت فرمانے کا :)
 
فاتح

لائبریرین
واہ بہت خوب داد قبول کیجیے فاتح

ہم ہواؤں میں نہ کیوں اڑنے اڑانے لگ جائیں
آ کے سینے سے جو کچھ یار پرانے لگ جائیں
یہاں فاتح دادا قبول نہیں کر سکتا کیونکہ یہ تو مدیحہ گیلانی صاحبہ نے پسندیدہ کلام میں ارسال کی ہے لہٰذا وہی داد یا بے داد جو بھی ہو سمیٹیں گی۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
یہاں فاتح دادا قبول نہیں کر سکتا کیونکہ یہ تو مدیحہ گیلانی صاحبہ نے پسندیدہ کلام میں ارسال کی ہے لہٰذا وہی داد یا بے داد جو بھی ہو سمیٹیں گی۔ :)
یہ فاتح دادا کون ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟:grin:
مدیحہ شکریہ فاتح دادا کی خوبصورت تخلیق محفل میں شریک کرنے کیلیے :)
 
Top