22000 لگچرز کے لک اپس

arifkarim

معطل
نبیل بھائی سے ڈسکشن کے دوران ایک سوال یہ اٹھا کہ جو 22000 لک اپس جنریٹ ہونگے، کیا وہ کیریکٹر بیس فانٹ مثلا جوہر نستعلیق یا پاک نستعلیق پر ڈیپنڈنٹ ہونگے یا انڈیپنڈنٹ؟
اگر انڈیپینڈنٹ ہونگے تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ ہمیں ٹائم ضائع کئے بغیر کسی بھی ایسے فانٹ میں جسکا سورس موجود ہے، لگچرز شامل کر دینے چاہئیں تاکہ ایک سانچہ تیار ہوجائے۔ بعد میں اس کیریکٹر بیس فانٹ میں رد و بدل کا اثر، پہلے سے شامل لگچرز پر نہیں پڑنا چاہئے!
اور اگر ڈیپینڈنٹ ہونگے تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ ہمیں پہلے تین چار موجودہ نستعلیق فانٹس کو ملا کر ایک بہترین کیریکٹر بیس فانٹ تشکیل دینا پڑے گا۔ خواہ اس میں کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے، اگر محنت کرنی ہی ہے تو گزارے لائق کیوں۔ ایک ہی بار زور لگا کر ہی کیوں نہ مکمل محنت کی جائے؟ جہاں اس فانٹ کیلئے اتنے سال انتظار کیا، تھوڑا سا انتظار اور کر لیں گے۔ مگر صبر کا پھل میٹھا بھی ہونا چاہئے۔
پلیز میری اس پوسٹ کو غلط رنگ میں نہ لیجئے گا۔ میرا کہنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ ایک بار کی بہترین محنت، بار بار کی ناقص محنت سے بہتر ہے!
براہ کرم محسن حجازی اور جواد بھائی اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں۔
 
Top