جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

اس دھاگے پر آپ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ سے متعلقہ کسی قسم کا مسئلہ بیان کر سکتے ہیں۔ میرے بس میں جو ہوا وہ کروں گا۔
آج دوست صاحب نے کشیدہ فانٹ میں ''عمو'' کا غلط لک اپ بتایا تھا جسے درست کر دیا گیا۔ مزید غلطیوں کی نشاندہی کر تے ہیں۔ شکریہ۔
 

زین

لائبریرین
علوی نستعلق کی طرح اس میں بھی لفظ ط ع ا م (طعام) لکھیں‌تو ب ع ام (بعام)نظر آتا ہے ۔
 
یہ اسلئے کہ اس میں سارے علوی نستعلیق کے لک اپس کاپی پیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس لئے غلط ہی نظر آئے گا نا!!!!!

ایک بھی لک اپ علوی نستعلیق سے نہیں اٹھایا گیا بلکہ نبیل صاحب کے لک اپس جنریٹر اطلاقیے کی مدد سے تمام لک اپس بنائے گئے ہیں۔ اوپر جو طعا اور طعا کا مسئلہ آرہا تھا وہ غلط گلفس کی وجہ سے تھا نہ کہ لک اپس کی وجہ سے!
 

شاکر

محفلین
"غلط" کی "غین" کا نقطہ درست جگہ پر سے ہٹا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ معلوم نہیں‌یہ غلطی ہے یا اسے ایسا ہی نظر آنا چاہٕے۔
 

اختر رسول

محفلین
سلام
آج فانٹ انسٹال کیا مگر جب میں نے
Indesign CS$ Middle East میں استعمال کیا تو نقتوں کا مسلہ آیا نقطے اپنی جگہ سے ہٹ گٕے ہیں اور لفظوں میں بہت زیادہ جگہ رہتی ہے، میں نے اس سے پہلے علوی لاہوری نستعلیق استعمال کیا حالانکہ اس میں بھی kerning کا مسلہ ہے مگر نقطے صحیح جگہ پہ آتے ہیں۔ میں اس لٕے Adobe Indesign CS4 Middle east version  استعمال کرتا ہوں کیونکہ مستقبل میں ڑیسک ٹاپ پبلیشنگ اس سافٹویر کے ساتھ ہیں اور دنیا کا نمبر 1 سافٹویر ہے۔
مہربانی کر اس پر توجہ فرمإیں۔

اس خوبصورت کامیابی کے لٕے مبارکبادیاں
 
سلام
آج فانٹ انسٹال کیا مگر جب میں نے
Indesign Cs$ Middle East میں استعمال کیا تو نقتوں کا مسلہ آیا نقطے اپنی جگہ سے ہٹ گٕے ہیں اور لفظوں میں بہت زیادہ جگہ رہتی ہے، میں نے اس سے پہلے علوی لاہوری نستعلیق استعمال کیا حالانکہ اس میں بھی Kerning کا مسلہ ہے مگر نقطے صحیح جگہ پہ آتے ہیں۔ میں اس لٕے Adobe Indesign Cs4 Middle East Version  استعمال کرتا ہوں کیونکہ مستقبل میں ڑیسک ٹاپ پبلیشنگ اس سافٹویر کے ساتھ ہیں اور دنیا کا نمبر 1 سافٹویر ہے۔
مہربانی کر اس پر توجہ فرمإیں۔

اس خوبصورت کامیابی کے لٕے مبارکبادیاں

یہ فانٹ انڈیزائن میں کام کرنے کیلئے نہیں بنایا گیا۔ یہ صرف مائکروسافٹ پراڈکٹس کیساتھ کمپیٹیبل ہے۔
 
جناب جوب کے لے شکریہ مگر دل کو اس طرح نہیں دُکھایا نہیں کرتے۔ آخر Indesign سے یہ بے رخی کیوں ؟

انڈیزان بلاشبہ ایک بہترین ڈیسکٹاپ پبلشنگ سافٹویر ہے۔ مگر اس پر چند گنتی کے نستعلیق فانٹس ہی کام کر سکتے ہیں۔ امید ہے آنے والے وقتوں میں ایک اردو فانٹ اس پر بھی کام کر سکے گا۔
 

Raheel Anjum

محفلین
پہلے تو اتنے خوبصورت فانٹ کی ریلیز پر مبارکباد قبول فرمإٕئیں۔ لفظ" نکال" کو جب کشیدہ کیا جائے تو ن اور ک کا جوڑ ٹھیڑا ہو جاتا ہے۔ ن اور ک کے تمام جوڑوں کے ساتھ یہ مسلہ ہے
 

اختر رسول

محفلین
انڈیزان بلاشبہ ایک بہترین ڈیسکٹاپ پبلشنگ سافٹویر ہے۔ مگر اس پر چند گنتی کے نستعلیق فانٹس ہی کام کر سکتے ہیں۔ امید ہے آنے والے وقتوں میں ایک اردو فانٹ اس پر بھی کام کر سکے گا۔

شکریہ
ہلکاسا مسلہ ہے کیا کچھ نہیں ہو سکتا اگر میری مدد چاہے تو مہربانی کر کے حکم کریں۔
 

Raheel Anjum

محفلین
ایک عمومی مسئلہ یہ ہے کہ کوئی ٹیکسٹ جو علوی نستعلیق میں ٹإئپ کی گئی ہو اس پر اگریہ فانٹ اپلائی کریں تو لائنیں بڑھ جاتی ہیں۔ خاص طور پر وہ ٹیکسٹ جس میں نمبرنگ کی گٕئی ہو۔ اس کی ایک وجہ توغالبا ً یہ ہے کہ انگریزی نمبرز کا سائز زیادہ بڑا ہے۔
اسی طرح گول بریکٹ کا سإئز بھی زیادہ بڑا ہے اسے چھوٹا ہونا چاہئے جیسے علوی فانٹ کے نٕئے ورژن میں کیا گیا ہے
 

مکی

معطل
جمیل نوری نستعلیق میں اوپن آفس میں لفظ گلیلیو گلیلی لکھنے پر یوں نظر آتا ہے:

01zn8.jpg


اور علوی نستعلیق میں یوں:

02ez8.jpg
 
پہلے تو اتنے خوبصورت فانٹ کی ریلیز پر مبارکباد قبول فرمإٕئیں۔ لفظ نکال کو جب کشیدہ کیا جائے تو ن اور ک کا جوڑ ٹھیڑا ہو جاتا ہے۔ ن اور ک کے تمام جوڑوں کے ساتھ یہ مسلہ ہے
جی جناب اسمیں فانٹ کا قصور نہیں۔ بلکہ انپیج تھری کو ملامت کریں۔ وہاں بھی کشیدہ کرنے پر یہی رزلٹ آتا ہے:
b060.gif
 
ایک عمومی مسئلہ یہ ہے کہ کوئی ٹیکسٹ جو علوی نستعلیق میں ٹإئپ کی گئی ہو اس پر اگریہ فانٹ اپلائی کریں تو لائنیں بڑھ جاتی ہیں۔ خاص طور پر وہ ٹیکسٹ جس میں نمبرنگ کی گٕئی ہو۔ اس کی ایک وجہ توغالبا ً یہ ہے کہ انگریزی نمبرز کا سائز زیادہ بڑا ہے۔
اسی طرح گول بریکٹ کا سإئز بھی زیادہ بڑا ہے اسے چھوٹا ہونا چاہئے جیسے علوی فانٹ کے نٕئے ورژن میں کیا گیا ہے

کوئی اسنیپ پوسٹ کر دیں، میں دیکھتا ہوں!
 
جمیل نوری نستعلیق میں اوپن آفس میں لفظ گلیلیو گلیلی لکھنے پر یوں نظر آتا ہے:

01zn8.jpg


اور علوی نستعلیق میں یوں:

02ez8.jpg

یہ فانٹ لینکس سسٹم کے رینڈر انجن کیلئے آپٹومائزڈ نہیں ہے۔ البتہ ونڈوز کے یونی اسکرائب پر کوئی مسئلہ نہیں:
b061.gif
 

مکی

معطل
یہ فانٹ لینکس سسٹم کے رینڈر انجن کیلئے آپٹومائزڈ نہیں ہے۔ البتہ ونڈوز کے یونی اسکرائب پر کوئی مسئلہ نہیں:
b061.gif

اگرچہ بقول آپ کے یہ لینکس کے لیے آپٹومائزڈ نہیں ہے لیکن پھر بھی لینکس و خصوصاً اوپن آفس میں اس کا رزلٹ حیران کن ہے.. جہاں تک اس مسئلے کی بات ہے تو علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں کے آہنگ سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے..

ویسے آپ کے خیال میں اوپن آفس میں جمیل نوری نستعلیق کے رزلٹ اور علوی نستعلیق کے رزلٹ میں فرق کیوں ہے..!؟ پہلے اوپن آفس کے رینڈر انجن جو غالباً آئی سی یو ہے کو الزام دیا گیا لیکن جمیل نوری نستعلیق کے رزلٹ کو دیکھ کر ایک سوالیہ نشان ابھر آیا ہے کہ آخر خلل کہاں ہے..؟!
 
Top