’برف کے تاج میں موتی‘

arifkarim

معطل
چین کے شہر ہربن میں آئس اینڈ سنو نامی 32ویں سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد کی آمد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پہلی بار اس تقریب کا آغاز 1963 میں کیا گیا تھا، چند سالوں کے وقفے کے بعد اسے 1985 میں منعقد کیا گیا جس کے بعد سے یہ آج تک جاری ہے.

فیسٹیول میں دنیا بھر سے آرٹسٹ جمع ہوکر برف کے شاندار مجسمے تیار کرتے ہیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ساڑھے سات لاکھ اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے آئس اینڈ اسنو ورلڈ رات میں خاص طور پر زبردست نظر آتا ہے جب مجمسمے جگمگا اٹھتے ہیں۔

فروری کے آخر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کا موضوع ’برف کے تاج میں موتی‘ رکھا گیا ہے۔

568d6d8ff1748.jpg
چین میں برف سے تیار کیا گیا یہ محل لوگوں کی توجہ کو مرکز بنا ہوا ہے — رائٹرز
568d6dbcee9a3.jpg
ان نمونوں کو مختلف قسم کی روشنیوں سے منور کیا گیا ہے اور اسے دیکھنے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں — اے ایف پی
568d6d9639ef6.jpg
برف سے تیار کیے جانے والے مجسموں کا فیسٹیول چین کے شہر ہربن میں جاری ہے — رائٹرز
568d6da40c94c.jpg
پہلی بار اس تقریب کا آغاز 1963 میں کیا گیا تھا، چند سالوں کے وقفے کے بعد اسے 1985 میں منعقد کیا گیا جس کے بعد سے یہ آج تک جاری ہے — رائٹرز
568d6db3012d0.jpg
شائقین اس تقریب میں برف کا لطف اٹھا رہے ہیں — اے ایف پی
568d6df820ebb.jpg
ان نمونوں کو مختلف قسم کی روشنیوں سے منور کیا گیا ہے اور اسے دیکھنے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں — اے ایف پی
568d6dffbf766.jpg
ایک بچہ اس فیسٹیول میں برف سے بنے ایک نمونے کے سامنے سے گزر کر رہا ہے — اے ایف پی
ماخذ

عباس اعوان آپکو یورپ دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ آپ چین میں ہی رہیں۔
 

عباس اعوان

محفلین
ایک کولیگ نے اس پر کہیں سے خبر پڑھی اور ہمیں یہاں جانے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی۔لیکن ہم صاف دامن بچا گئے، حالانکہ ہم دونوں کے پاس چین کے ویزے بھی لگے ہوئے ہیں، بس ٹکٹ کروانے کی دیر ہے۔ تب کولیگ کا کہنا تھا کہ آپ جب راضی ہوں گے تب تک یہ پگھل بھی چکی ہو گی۔ ساتھ میں انہوں نے ناردرن چائنہ جانے کا لالچ بھی دیا، لیکن فی الحال کوئی ارادہ نہیں بنا۔
عباس اعوان آپکو یورپ دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ آپ چین میں ہی رہیں۔
یورپ کا اتنا زیادہ بھی کریز نہیں ہے مجھے کہ محض برف دیکھنے کے لیے وہاں جا پہنچیں۔ اور ویسے بھی یورپ میں میری اولین ترجیح ان مقامات کو دیکھنے کی ہے جو انڈر ریٹڈ ہیں، جہاں سیاح زیادہ نہیں جاتے۔
 

عباس اعوان

محفلین
یورپ میں میری پہلی ترجیح قفقاز اور بلقان کے ممالک دیکھنے کی ہے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/World_Tourism_rankings
http://newsroom.mastercard.com/wp-c...7/Mastercard_GDCI_2014_Letter_Final_70814.pdf
آپ دیکھ لیں کہ یہ ممالک یا ان کے شہر، ورلڈ ٹاپ میں تو کیا، یورپ ٹاپ ڈیسٹی نیشنز میں بھی نہیں آتے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
بہترین ....
-----------------------------------------------------------
کوئی فلسفی یہاں پر اس طرح بھی کومنٹس کر سکتا ہے "یہ حسین محلات جنھیں بڑی مشقت سے بنایا گیا ہے ..لیکن وقت کی دھوپ سے انہیں پگھلنے میں دیر نہیں لگے گی ... ان کی سورج سے کبھی دوستی نہیں ہوسکتی ....جیسے کوئی کچے مکان والا کبھی بارش کی دعا نہیں کرے گا ...چاہے اسے کتنی ہے خواھش کیوں نہ ہو جیسے ان محلات کو دمکنے کی آرزو ہوگی چمکنے کی تمنا ہوگی مگر یہ کبھی سورج طلوع ہونے کی خواہش نہیں کرینگے۔ :)... اب ہمارا سٹائل .........بھائی خوبصورتی سے زیادہ پائداری بہتر ہوتی ہے ...یہ بس دیکھنے کی چیز ہے لمحاتی ........ :cool:
 

نایاب

لائبریرین
خوبصورتی سے زیادہ پائداری بہتر ہوتی ہے
سچ کہا محترم بھائی
مگر حقیقت تو یہ ہے کہ
دیر اپنی جگہ سویر اپنی جگہ مگر فنا سے کون بچ پایا
ثبات بس اک تغیر کو ہی ہے اس رواں زمانے میں
کلی کچھ وقت کے لیئے کھل کر پھول بنتی ہے ۔ فنا ہوجاتی ہے ۔ مگر اپنی یاد اپنی مہک بھری خوشبو میں چھوڑ جاتی ہے ۔۔
بہت دعائیں
 
Top