میرا کل بیگم گلی جانا ہوا ۔ایک یوٹیوبر نے ایک ہوٹل کا تذکرہ اپنے پروگرام میں کیا تھا اور وہاں کے چکن لچھے اور کڑی چاول کی بڑی تعریف کی تھی ۔ چند احباب ہمراہ تھے اور سبھی مشتاق تھے کہ کیسی ہونگی یہ ڈشز جنھیں پروگرام کا موضوع،کہانی کا عنوان ،سفر میں زادِ راہ بنایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہاں پہنچے ،ڈشز تناول کیں،بھاری بھرکم بل ادا کیا اور رخصت ہوئے توسبھی کو بس ایک چپ سی لگی تھی۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بھاری بھرکم بل ادا کیا اور رخصت ہوئے توسبھی کو بس ایک چپ سی لگی تھی۔۔
لیجیے بھیا |!!!!! بھاری بھرکم بل کا اثر جیب پر ہو ا ہوگا تو پھر زبان کا مزا جیب کی سزا بن گیا ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
کسی سے سنا تھاکہ :
آدمی جو کہتا ہے آدمی جو سنتا ہے
زندگی بھر وہ صدائیں پیچھا کرتی ہیں
بس یہی سبب تھا کہ ایک یوٹیوبر سے سنی اُن تعریفی صداؤں نے ہمیں دوڑایااور وہاں پہنچایا جس کا تذکرہ آپ نے سماعت فرمایا۔۔
 
Top