یہ کون سا مصالہ ہے؟

ماوراء

محفلین
ان سب جوابات کو ایک ساتھ پڑھیں۔۔۔مجھے پڑھ کر ہنسی آ رہی ہے۔ سب سے مزے کا جواب ساجد کا ہے۔ جیسے آخر میں حتمٰی فیصلہ سنا دیا ہے۔!!

سوال : یہ کون سا مصالحہ ہے۔





- آلو بخارا؟؟؟

- میرا خیال ہے کہ زعفران کو پوچھا ہے۔

- زیرہ :confused:

- کالی مرچ یا لونگ بھی ہوسکتی ہے۔ :)

- میرے خیال میں یہ الائچی ہے

- جائپھل؟ کیا درست ہے؟

- لونگ:confused:

- سونف ۔۔ یا کلونجی لگ رہی ہے ۔۔:confused:

- میتھی بھی ہو سکتی ہے ۔۔

- کہیں پودینہ تو نہیں

- دار چینی ہو شاید:confused:

- یہ ہے جناب۔۔۔ہلدی
 

تفسیر

محفلین
[align=center]
ajwain.jpg

[/align]

نام: اجوائن
استعمالی حصہ : پھل

اجوائن کی شروعات مشرقی بحیرہٴ روم یا مصر سے ہوئ ۔ آج کل یہ ایران اور انڈیا میں بہت ہی زیادہ اُگایا جاتا ہے۔ انڈیا اور پاکستان میں اس کا استعمال کھانوں میں ہوتا ہے۔ انڈیا ، اجوائن کا استعمال دواؤں میں بھی کرتا ہے لیکن مشرقِ وسطیٰ میں اس کا استعمال صرف مصالہ جات میں ہے۔ تلی اور بھوننی آلووں ، مچھلی اور دالوں میں مہک اور مزہ پیدا کرتا ہے۔ جنوبی انڈیا میں سوکھی اور تازہ سبزی اور اُبلے چاول میں بھی استعمال ہو تی ہے۔ انڈیا میں اجوائن ہاضمہ کی بیماریوں کی شفا کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

 

تفسیر

محفلین


استعمالی حصہ - بیج

اس کی خوشبو تازہ سوندھی ہوتی ہے ۔چین، انڈیا، مڈاگاسکرم، سومالیا، اور کامرون میں اُگائی جاتی ہے۔ یہ چھوٹی بھی ہوسکتی ہے اور بڑی بھی اور انہیں ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیاجاسکتا ہے لیکن عام طور پر چھوٹی کا استعمال مغلائ کھانوں میں ہوتا ہے۔ اور بڑی کا استعمال عام کھانوں میں ہوتا ہے۔ کھانے میں اس کو دیادہ تعداد میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ ذائقہ کو نکہارتی ہے مگر اس پرہاوی نہیں ہوتی ہے۔ عموما اسکاچھلکا پوری طرح سے نہیں اتارا جاتا۔ صرف کھولا جاتا ہے۔ دوسری زمین سے باہراُگنے والے مسالےجیسےدارچینی، لونگ کی طرح اسکا مزہ کھانے میں وقت کےساتھ زیادہ ہوتا جاتاہے۔ اسلئے قورمہ جیسی ڈیش میں کچھ گھنٹوں کے بعد ذائقہ میں اضافہ ہوتا ہے۔​
 

تفسیر

محفلین
[align=center]
ilaichi.jpg
[/align]


نام؛ الائچی
درخت کا حصہ
پکے سوکھا پھل ( بیج )

کہاں پیدا ہوتا ہے
انڈیا ،گوٹا ملا ، نیپال، سری لنکا ، تھائ لینڈ اور درمیانی امریکہ۔

کیفیت۔
پتوں سے بھرا ' تنا' جو کہ چھ سے بارہ فٹ تک اونچا جاتا ہے۔اس تنے پر بڑی پتوں میں چھوٹا پیلا ہرا پھول ہوتا ہے جس کے سرے اودے رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ سدا بہار درخت ہے۔اس لمبوترے ہرے پھل میں دس سے لے کے بیس بیج ہوتے ہیں۔ الائچی کے بیج گہرے بھورے اور چپچے ہوتے ہیں۔
الائچی کا درخت اُگانا مشکل ہوتا ہے اوردرخت کو پھل دینے میں چار سال لگتے ہیں۔ اس کے پھل ہاتھوں سے توڑے جاتے ہیں۔ اس لئے الائچی کافی مہنگی ہوتی ہے

خصوصیات
میٹھی مصالحہ دار گرم خوشبو روغنی ۔

کھانے میں استعمال
انڈین، اسکینڈینیوییں ، میڈل ایسٹ اور شمالی اور مشرقی افریقہ کے کھانوں میں اسکا استعمال عام ہے۔
انڈیا اور پاکستان میں میں مرغ اور گوشت کے سالن، اور دوسری جکیوں پے خمیری آٹا ، اوون میں بنائے ہوئے کیک فروٹ پائ وغیرہ اسکا استعمال عام ہے۔

طبی خواص
الائچی ، مصفی ، دافع تشنج ، دافع ریاح ، مقویات دماغ، قوت ہاضمہ ، پیشاب لانا ، بلغم نکالنے والا ، دوائےمقوی ، مقویٴ معدہ اور طاقت بخش کی صفات رکھتی ہے

 

تفسیر

محفلین
درخت کاحصہ ؛ پھل، پھول اور پتے

کہاں پیدا ہوتا ہے۔ افریقہ میں شروع ہوا اور انڈیا، پاکستان ، ایران ، میڈل ایسٹ، ویسٹ انڈیز، ہوائ، فلوریڈا، ربرازیل اور میکسیکومیں بھی میں اُگائ جاتا ہے۔ ذائقہ ؛ کٹھا اور تُرشا . پتے بکریوں کےچارہ ہیں اوران کا سلک بھی بنایا جاتا ہے۔ پتےاور پھول رنگ بنانے والی اشیاء میں بھی ڈالے جاتے ہیں۔ انڈیا میں شہد کی مکھیاں پالنے والے پھولوں کےرس کومکھیاں کی غذا بناتےہیں۔ بیج کپڑوں کو سجانے سے لے کر لئی اور اکس پلوسیو explosive کوگاڑا بنانےمیں کام آتے ہیں
دوائ خصوصیات ؛ املی میں کیلشیم، فاسفورس، ائرن، تھیامِن، رِبوفلاون اورنیاسِن موجود ہے۔ املی ہاضمہ میں مدد دیتی ہے اور بخار کو کم کرتی ہے۔ دافع ریاح ہے۔ پِتوں کی بیماروں کا علاج اور یہ مصفی خون ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن تفسیر بھائی آپ نے املی کا پوچھا تو ہے نہیں الٹا خود سے ہی جواب لکھ دیا۔
 

تفسیر

محفلین
[align=center]
imlee.jpg
[/align]


نام
املی

درخت کاحصہ
پھل، پھول اور پتے

کہاں پیدا ہوتا ہے
افریقہ میں شروع ہوا اور انڈیا، پاکستان ، ایران ، میڈل ایسٹ، ویسٹ انڈیز، ہوائ، فلوریڈا، ر برازیل اور میکسیکومیں بھی میں اُگائ جاتا ہے۔

ذائقہ
کٹھا اور تُرشا

کیفیت
بعض املی کےدرخت 100 فٹ کی بلندی تک پہنچتے ہیں۔ اسکا پھل، پتے، پھول اور بیج سب ہی استعمال کئےجاتے ہیں۔ پتے بکریوں کےچارہ ہیں اوران کا سلک بھی بنایا جاتا ہے۔ پتےاور پھول رنگ بنانے والی اشیاء میں بھی ڈالے جاتے ہیں۔ انڈیا میں شہد کی مکھیاں پالنے والے پھولوں کےرس کومکھیاں کی غذا بناتےہیں۔ بیج کپڑوں کو سجانے سے لے کرلئی اوراکس پلوسیو کوگاڑا بنانےمیں کام آتےہیں
دوائ خصوصیات ؛ املی میں کیلشیم، فاسفورس، ائرن، تھیامِن، رِبوفلاون اورنیاسِن موجود ہے۔ املی ہاضمہ میں مدد دیتی ہے اور بخار کو کم کرتی ہے۔ املی دافع ریاح ہے ۔پِتوں کی بیماروں کا علاج اور یہ مصفی خون ہے۔

رکھنے کی جگہ
ٹھنڈی اورخشک

کھانےمیں استعمال
املی کھانوں میں کٹھائ کےطور پراستعمال ہوتی ہے ۔انڈیا اور پاکستان میں۔نرم اور کچی املی چاول، مچھلی ،گوشتاور وندالو میں ڈالی جاتی ہے۔ املی کا پلپ چٹنیوں، اورسالن، میں استعمال ہوتا ہے ۔انڈیا اور پاکستان میں املی کے نئے پتے، اور پھول بھی سبزیوں اور سالنوں میں استعمال ہوتے ہیں ۔گوٹامالا، پویرٹو اور میکسیکو میں اس کا کاربونیٹ شربت بھی بنایا جاتا ہے۔

 

تفسیر

محفلین

استعمالی حصہ
بیج

کیفیت

مغرب میں گہرے نیلے رنگ کی استعمال ہوتی ہے اور ایشا میں سفید رنگ کی ۔ یہ گردہ کی شکل کا بیج ایک ملی میڑ کے برابر ہوتا ہے۔ اسکی خصوصات نشائی نہیں ہوتی - اسے ہوا بند جار میں ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہیے۔ جنوبی ایشااور بنگال میں اس کا ا ستعمال سبزیوں میں ہوتا ہے۔ مغرب میں اسکا استعمال رول، ٹارٹ ،اسٹروڈل ، ڈبل روٹی میں ہوتا ہے۔ اسکا مزہ میٹھا، نٹّی ہوتا ہے۔ انڈیا اور پاکستان میں چٹنی اور کھانے میں زیادہ مزہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

 

تفسیر

محفلین
کسی نے نہیں پہچانا​


poppystill.jpg


نام؛ خشخاش
نباتاتی نام : پاپور سومنیفروم
استعمالی حصہ : بیج

کیفیت؛ خشخاش ، افیون کے پھول سے حاصل کی جاتی ہے۔ مغرب میں گہرے نیلے رنگ کی خشخاش استعمال ہوتی ہے اور ایشا میں سفید رنگ کی ۔ یہ گردہ کی شکل کا بیج ایک ملی میڑ کے برابر ہوتا ہے۔ اسکی خصوصات نشائی نہیں ہوتی - اسے ہوا بند جار میں ٹھنڈی جکہ پر رکھنا چاہیے۔ جنوبی ایشااور بنگال میں اس کا ا ستعمال سبزیوں میں ہوتا ہے۔مغرب میں اسکا استعمال رول، ٹارٹ ،اسٹروڈل ، ڈبل روٹی میں ہوتا ہے۔ اسکا مزہ میٹھا، نٹّی ہوتا ہے۔ انڈیا اور پاکستان میں خشخاش کوچٹنی اور کھانے میں زیادہ مزہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

 

تفسیر

محفلین
استعمالی حصہ - بیج (پھل) اور پتے

کیفیت؛
ثابت اور پسا ہوا ملتا ہے۔ پکے بیج میں میٹھاس اور خوشبوہوتی ہے۔کچے بیج کی بو ناگوار ہوتی ہے۔ پتوں میں ایک خاص خوشبو کرتی ہے۔ بیج اور پاوڈرگرم مسالوں کا ایک بڑا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ سوپ، اسٹیو، اچار وغیرہ میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ کیک، ڈبل روٹی اوراوون میں بنی ہوئ چیزوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ عربی کھانوں میں اس کا استعمال دبنہ، اور بکری میں بھرنے والے مسالہ میں ہوتا ہے۔ عربی مسالہ مکسچر“ تکلیا“ یہ مصالہ اور دبا ہوا لہسن کو فرائی کرکےبنایا جاتا ہے۔ پتے کاٹ کرانڈین اور پاکستانی کھانوں ہر چھڑکے جاتے ہیں۔ خاص طور پے بُھنے کھانوں پر۔

دوائ استعمال؛
ہاضمہ اور پیٹ ابارنےوالی بیماریوں کے لیے اچھا ہے۔ نظام عصابی کے لئے مفید ہے اسک علاوہ دواؤں کا ذائقہ کواچھا بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔[/size]​
 

تفسیر

محفلین

استعمالی حصہ -
پتے، تیل

کیفیت:
تمام انڈیا اور بہت سے ممالک میں اُگتا ہے ۔آلو، ٹماٹر، گاجراور مٹر کےساتھ اسکا استعمال عام ہے- کٹا ہوا ہرے سالاد اورسالاد کی ڈریسنگ میں ملایاجاتا ہے۔ میڈل ایسٹ میں یہ بھوننےہوےگوشت، بھری سبزیاں اورچاول میں تازہ اورسوکھا دونوں طرح سےاستعمال ہوتا ہے۔عرب اس کی چائے بھی پیتے ہیں۔ انڈیااور پاکستان میں چٹنیوں میں ڈالا جاتا ہے۔ بعض مٹھائیوں، پھلوں ، آئس کریم اور شربت میں بھی ملایاجاتا ہے۔ اسکوٹوتھ پیسٹ اور چوئنگ گم میں ذائقہ پیدا کرنے کے لیے بھی ڈالتے ہیں۔

دوائ استعمال؛
سارا پودا دافع جراثیمی اوردافع بخاریاتپ ہے- اسکاعطرمسکن دوا ہے۔ سردرد ، گلے کی خرابی، پیٹ کا
 
Top