یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

میں لڑ رہا ہوں زمیں سے مقدمہ گھر کا
میں دربدر ہوں کہ پیشی جگہ جگہ ہے مری
کیا اچھا کہا ہے ۔۔۔

یہ اک جزیرہ سمندر کی شورشوں سے الگ!
جسے رہائی سمجھتے ہو تم ، سزا ہے مری
کبھی کبھی ایسی قید رہائی سے زیادہ مطلوب ہو جاتی ہے :)

خیالِ یار پہ جب تک ہے دسترس دل کی
بہار میری ہے ، گلشن مرا ، صبا ہے مری
بہار کالونی، گلشن اقبال اور خیابان صبا ۔۔۔ گویا پورا کراچی ایک مصرعے میں :)

مذاق بر طرف، بہت عمدہ و مرصع غزل ہے ظہیراحمدظہیر بھائی ۔۔۔ نہایت پر لطف ۔۔۔ بہت داد
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہت شکریہ ، بہت نوازش! اللہ کریم ہمیشہ شاد و آباد رکھے!
عرصہ ہوا کہ آپ نے کچھ نہیں لکھا۔ مصروفیات اجازت دیں تو کچھ عطا کیجیے۔
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔۔ جیسے ہی کچھ وقت ملا، اپنا ادنی سا کچھ لکھا پیش کرتی ہوں۔۔ حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔۔

پر وعدہ کیجیے، جھوٹی ہی سہی تعریف ضرور کریں گے۔۔ :grin:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اتنا اچھا کیسے لکھ لیتے ہیں؟
اپنی سوچنےوالی کرسی (thinking-chair) پر بیٹھ کر! :D

مزاح برطرف! علی وقار اس سوال نما داد کے لیے آپ کا بہت شکریہ! :)
علی بھائی ، میں تو ٹوٹا پھوٹا جیسا تیسا لکھ لیتا ہوں ۔ یہ تو آپ خوش ذوق قارئین کی محبت ہے کہ اس درجہ قدر افزائی کرتے ہیں اور مجھ ناچیز کو نوازتے ہیں ۔

ویسے آپ کے سوال نے ایک بہت پرانے خیال کو ذہن میں جگادیا ۔ ماضی کے بہت سارے مصنفین نےمختلف مواقع پر اسی طرح کے سوال کے جواب میں اپنےاپنے لکھنے کا طریقۂ کار بتایا ہے اور ان میں سے بعض طریقے تو بہت ہی دلچسپ تھے۔ جو خیال میرے ذہن میں جاگا وہ یہ ہے کہ آپ یا کوئی اور محفلین ایک ایسا دھاگا شروع کریں کہ جس میں اردو محفل پر موجود تمام لکھنے والوں سے یہی سوال پوچھا جائے کہ وہ اپنی نثر یا شاعری کس طرح لکھتے ہیں ۔ اور پھر جواباً ہر قلم کار اپنا اپنا "طریقۂ واردات" بیان کرے۔ امید ہے کہ کچھ دلچسپ باتیں سامنے آئیں گی ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔۔ جیسے ہی کچھ وقت ملا، اپنا ادنی سا کچھ لکھا پیش کرتی ہوں۔۔ حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔۔

پر وعدہ کیجیے، جھوٹی ہی سہی تعریف ضرور کریں گے۔۔ :grin:
اللہ کریم آپ کو خوش رکھے! ایسی سعادت مندی آج کل کہاں دیکھنے میں آتی ہے ! اور وہ بھی سرحد کے اُس پار۔ :)

کسی تکنیکی خرابی کے باعث آپ کی دھندگوشی نظر نہیں آرہی ۔ نجانے کیا لکھا ہے اس میں آپ نے؟!:grin:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔۔ جیسے ہی کچھ وقت ملا، اپنا ادنی سا کچھ لکھا پیش کرتی ہوں۔۔ حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔۔

پر وعدہ کیجیے، جھوٹی ہی سہی تعریف ضرور کریں گے۔۔ :grin:
فرمائش پوری کرنے کا پیشگی شکریہ! آپ وقت نکال کر ضرور بزمِ قرطاس و قلم میں قدم رنجہ فرمائیے ۔ پذیرائی کرنا ہمارا ذمہ!
ہیلمٹ ضرور پہن لیجیے گا ۔ :D

تفنن برطرف! جھوٹی تعریف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔تقریبِ حرف و معانی میں حرمتِ حرف کا تقدس خوب جانتا ہوں۔ نہ جھوٹی تعریف کرتا ہوں اور نہ ہی سچی تعریف کرنے میں بخل سے کام لیتا ہوں ۔ :):):)
ویسے آپ اپنی تحریر کو کمتر نہ سمجھیے۔ الحمدللہ ، آپ کے شعر میں بہت وسیع امکانات ہیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا اچھا کہا ہے ۔۔۔

مذاق بر طرف، بہت عمدہ و مرصع غزل ہے @ظہیراحمدظہیر بھائی ۔۔۔ نہایت پر لطف ۔۔۔ بہت داد
بہت بہت شکریہ! بہت نوازش، راحل بھائی ! شاعروں کی داد خاص ہوتی ہے اور یاد رہتی ہے۔ اللہ کریم خوش رکھے، سلامت رہیں !
کبھی کبھی ایسی قید رہائی سے زیادہ مطلوب ہو جاتی ہے :)
طوفان میں جزیرہ ملا ہے ، زمیں ملی
پانی کی قید سے تو رہائی نہیں ملی
بہار کالونی، گلشن اقبال اور خیابان صبا ۔۔۔ گویا پورا کراچی ایک مصرعے میں :)
ہاہاہاہ!!! لگتا ہے کہ ڈبلیو اٹھارہ میں کراچی کا ٹور کررہا ہے شاعر! :D
 
آخری تدوین:
یں لڑ رہا ہوں زمیں سے مقدمہ گھر کا
میں دربدر ہوں کہ پیشی جگہ جگہ ہے مری

تمہی بدل گئے سود و زیاں کے پیمانے
وہی ظہیؔر ہوں میں تو وہی وفا ہے مری

ماشا اللہ !!!تلخ مضامین کو اتنے شیریں انداز میں باندھا ہے محترم ظہیراحمدظہیر کہ ذرا بھی تلخی کا احساس نہیں ہوتا، واقعی علی وقار بھائی والا سوال پوچھنے کو دل چاہتا ہے اتنا اچھا کیسے لکھ لیتے ہیں؟
 
بہت شکریہ ، بہت نوازش! قدر افزائی کے لیے ممنون ہوں ، شکیل بھائی!
جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ یہ تو آپ خوش ذوق قارئین کی محبت اور عنایت ہے کہ میری عام سی تخلیقات کی اس درجہ قدر افزائی کرتے ہیں۔ اللہ آپ تمام لوگوں کو خوش رکھے۔
جہاں تک کیسے لکھنے کا سوال ہے تو اس پر میں بہت ساری جگہوں پر پہلے بھی تفصیلاً عرض کرچکا ہوں ۔ مختصراً پھر لکھ دیتا ہوں ۔ یہ تو معلوم ہے کہ موسیقی ، مصوری ، مجسمہ سازی وغیرہ کی طرح شاعری کا مادہ بھی طبیعت میں قدرت کی طرف سےودیعت ہوتا ہے ۔ یعنی یہ اکتسابی چیز نہیں ۔ البتہ طبیعت میں موجود اس فطری صلاحیت کو پروان چڑھانا اور نکھارنا ایک اکتسابی عمل ہے ۔اچھی اور مؤثر شاعری کے لیے زبان پر قدرت ہونا بنیادی شرط ہے۔اس کے بعد دیگر شعرا کا مطالعہ ، تجزیہ ، کسی کی رہنمائی اور مسلسل مشق و ریاضت کی مدد سے اس فن کے درجات طے کیے جاسکتے ہیں ۔ ایک خاص لہجہ اپنا یا جاسکتا ہے ، ایک اسلوب اختیار کیا جاسکتا ہے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
شاعر معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے ۔ہزار طرح کے موضوعات ہماری اپنی زندگیوں میں اور ہمارے اردو گرد ہر طرف موجود ہیں ۔ صرف انہیں محسوس کرنے اور پھر شاعرانہ آنکھ سے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ خیال اپنی زبان عموماً اپنے ساتھ لے کر وارد ہوتا ہے۔ پھر اس زبان کو اپنے شعری اسلوب میں ڈھالنا آپ کی فنی صلاحیتوں پر منحصر ہے۔
امید ہے کہ میرا جواب آپ تک پہنچنے میں کامیاب رہا ہو گا۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

جیسے ہی ہیلمٹ خریدا، قلم قرطاس وغیرہ وغیرہ یعنی غزل آپ کی خدمت عالیہ میں پیش کر دی جائے گی۔۔ ان شا اللہ
ہمارے ایک جاننے والے ہیں ان کی دادی ساس مرحومہ یاد آ گئیں۔ جب کوئی بچہ کام کرنے میں آنا کانی کیا کرتا تھا تو کہتی تھیں: "ہوں! کام نہ کرنے کے سو بہانے!!"
اللہ کریم اُن کی مغفرت فرمائے ، آمین !
ہیلمٹ خریدنے کے لیے کمیٹی ڈال لی ہے یا ابھی سوچا جا رہا ہے؟! :unsure:
 
یہ آپ کے جاننے والے تو ہمارے انتہائی قریبی جاننے والے معلوم ہوتے ہیں!!
اللہ دادی مرحومہ کی قبر نور سے بھر دیں۔۔ ان کی مغفرت فرمائیں۔۔ آمین
جی پگی بینک خرید لیا ہے۔ دیکھیے کب تک بھرتا ہے!😆
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ آپ کے جاننے والے تو ہمارے انتہائی قریبی جاننے والے معلوم ہوتے ہیں!!
ایسے ویسے قریبی! !
ذرا گردن گھما کر دائیں بائیں دیکھیے یہیں کہیں بیٹھے ہوں گے۔ ویسے احتیاط سے چیک کیجیے گا ورنہ پھر چائے مانگ لیں گے۔ 😀
تفنن برطرف، اللہ کریم آپ لوگوں کو شاد رکھے! جنتیں آباد رکھے! پھلیں پھولیں ، تروتازہ رہیں! آمین۔
جی پگی بینک خرید لیا ہے۔
حرام !! حرام !! کُلُّ حرام ، یا شاعرہ! 😐
 
آخری تدوین:
یعنی "ہنوز دلی دور است"
در اصل میری پوسٹ اس بات کی دلیل ہے کہ زبان سیکھنا شاید آسان ہے، اہل زبان بننا بہت مشکل :)
کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ دونوں محاورے عربوں میں رائج ہوں گے ۔۔۔ میری عربی کی استاذہ فرماتی تھیں کہ عربی سیکھنی ہے تو عربی میں سوچنا شروع کرو ۔۔۔ اگر اردو/انگریزی کے خیالات کا ترجمہ کرتے رہو گے تو سیکھ نہیں پاؤ گے :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لكن لغة جوجل مميز جدا من لغة عامية ... يرفع الستارة بسرعة كدا ... كدا أحلام أن تصبح عربيا مازال بعيدة :)
راحل، آپ کی بات بالکل بجا ہے لیکن اب گوگل کے کہے کو چیلنج کرنا تو اچھے مذاق کی علامت نہیں۔ :D
میری طرح صابرہ امین نے بھی گوگل ہی سے لےکر یہ گوگلی پھینکی تھی۔ ویسے صابرہ امین انتہائی قابل اور باصلاحیت خاتون ہیں ۔ کینیڈین لوگوں کو پڑھاتی ہیں۔ وہ کچھ بھی سیکھنا چاہیں تو ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
در اصل میری پوسٹ اس بات کی دلیل ہے کہ زبان سیکھنا شاید آسان ہے، اہل زبان بننا بہت مشکل :)
کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ دونوں محاورے عربوں میں رائج ہوں گے ۔۔۔ میری عربی کی استاذہ فرماتی تھیں کہ عربی سیکھنی ہے تو عربی میں سوچنا شروع کرو ۔۔۔ اگر اردو/انگریزی کے خیالات کا ترجمہ کرتے رہو گے تو سیکھ نہیں پاؤ گے :)
کسی بھی زبان کا زبان دان بننے کے لیے اہلِ زبان کے "درمیان رہنا" بہت ضروری ہے۔ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔
 
Top