یوں ہوتا تو کیا ہوتا

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پہ کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

یہ صرف قبلہ غالبؔ کا ہی مسئلہ نہیں تھا۔ تقریبا ً ہر کسی کی زندگی میں کبھی کبھی یہ "یوں ہوتا تو کیا ہوتا" ضرور جھلک دکھلاتا رہتا ہے
اکثر سیانے تو اس بات پر تاکید کرتے پائے گئے ہیں کہ "جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا"
اور ایک حضرت تو مایوسی کا کوٹھا ہی ٹپ گئے، اور لکھ ڈالا :۔
وہ تیرے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں
دلِ بے خبر میری بات سن، اسے بھول جا ، اسے بھول جا

اب بندہ جوتا اتار کے پوچھے کہ کاہلی کے شاہکار ! جب انجام یہی کرنا تھا تو یہ ٹوپی ڈرامہ شروع کیا ہی کیوں تھا؟
قربان جائیے جنابِ غالبؔ نے اول تو پنگا لینے سے منع کیا ہے:۔
چاہتے ہیں خوبرویوں کو اسدؔ
آپ کی صورت تو دیکھا چاہیے
لیکن پھر بھی اگرآپ باز نہیں آئے تو مرزا آپ کو میدان چھوڑ کر بھاگنے کی ہر گز ترغیب نہیں دیتے۔ بلکہ ڈٹ جانے کا اکسیر نسخہ عنایت فرماتے ہیں
یار سے چھیڑ چلی جائے اسدؔ
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی

آمدم بر سرِ مطلب، یہی چھیڑ چھاڑ کرتے رہیں اپنی حسرتوں سے ، امید ہے بہادر شاہ ظفر کی طرح کسی اور سے نہیں کہلوانا پڑے گا کہ" ان حسرتوں سے کہہ دو کہیں اور جا بسیں"
سنجیدہ ہوں یا مزاحیہ (سونے پہ سہاگہ ہے پھر تو) آپ اپنا "یوں ہوتا تو کیا ہوتا" ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ مزاحیہ ہوا تو لوگوں کے چہرے پہ مسکراہٹ لانے کے سبب آپکے اعمال نامے میں بطور صدقہ لکھا جائے گا، ٹریجڈی ہوا تو چھوٹا غالبؔ ہے نا مفت مشوروں کے ساتھ۔

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اگر مولوی حضرات فلموں کے پرڈیوسریا ڈائریکٹر ہوتے​
تو ملاحظہ فرمائیے ، فلموں کے نام کچھ اس طرح کے ہوتے​
ہم زکوٰۃ دے چکے صنم
دال مدرسے دی
حلوے دا جلوہ
مسیت میرے ویر دی
اک مولوی تے 50 روٹیاں
کھیر گیارہویں شریف دی
وہابی گجر
اے کھل ساڈی اے
ملنگنی داتا دی
اتھرا مولوی
سنی دا کھڑاک
لڑائی مولویاں دی
مولوی 10 نمبری
دشمن حلوے دا
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں "یوں ہوتا تو کیا ہوتا" والا معاملہ ہی نہیں ہوا۔ یہاں تو "ایسا کیوں کیا، اب کیا ہے تو بُھگتو" والے معاملے پر عمل ہوا اور ابھی تک بُھگت رہے ہیں۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ میرا قطعاً آخری پیغام ہے

میری باتوں سے جن کی دُم پر پاؤں آیا یا جن کو داڑھی میں تنکا محسوس ہوا
ان سے دلی معذرت
جنابِ عالی حیوانِ ظریف اپنی عادت سے مجبور ہے، میں اردو محفل تو چھوڑ سکتا ہوں لیکن اپنی یہ غالبیت نہیں
میرے پاس کوئی ادبی قسم کی پھکی بھی نہیں جسے کھلا کر میں اپنی ظرافت ہضم کروا سکوں
لہذا سیدھا سا حل یہ ہے کہ میں اپنی دُم لپیٹ کر یہاں سے چلتا بنوں، اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے
اللہ بس ، ماسوا ہوس۔ والسلام اردو محفل
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے تو آپ کے پیغام سے ایسا لگتا ہے کہ کسی نے آپ کی دُم پر پاؤں رکھ دیا۔

اتنا مزاح بھی برداشت نہیں کر سکتے تو باقی کی کیسے گزرے گی؟

میری مانیں تو اپنی حیوانی حس کو یہاں بکھیرتے رہیں۔ اراکین محظوظ ہوتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
کاش یوں ہوتا کہ سب لوگ اس قسم کے دھاگے کو محض طنز و مزاح کے طور پر لیتے۔ اپنے اوپر کوئی نہیں لیتا۔ میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ کہ عزیزم چھوٹے میاں کی یہ ’خواہش‘ محض اس تفرقے پر طنز ہے جو مسلمانوں میں وسیع پیمانے پر موجود ہے۔ اور جس کی روک تھام کی بجائے بہت سے کم علم مولوی حضرات بڑھاوا دیتے ہیں۔ نہ کبھی مولوی حضرات فلم لائن میں کودیں گے نہ اس قسم کی نوبت آئے گی کہ ایسی فلمیں بنیں۔
اس مراسلے کا پہلا جملہ میرا اس تھریڈ کو آگے بڑھانے کے لئے ہے۔ منتظمین چاہیں تو بے شک چھوٹے میاں کا وہ پیغام حذف کر دیں، لیکن اس کھیل کو چلنے دیں۔
 
کچھ جو سمجھا میرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
جزاک اللہ جناب جزاک اللہ
اگر میں نے کچھ جھوٹ گھڑا ہوتو بے شک حذف کیا جائے، لیکن اگر یہ کڑوا سچ ہے تو برداشت کیا جائے
افسوس میری تمہید کسی کام نہیں آئی تھی

بہرحال

اب کم از کم آپ ہی اس کھیل کو آگے بڑھانے میں میرا ساتھ دیں
 
نایاب

محترم الف عین بھائی
یوں ہوتا کیا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزاحیہ انداز میں اک " انہونی " کو سوچا اور تحریر کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔
اور استاد محترم میں آپ کی اس سوچ سے کامل اتفاق کرتا ہوں کہ
یہ ’خواہش‘ محض اس تفرقے پر طنز ہے جو مسلمانوں میں وسیع پیمانے پر موجود ہے۔
اور جس کی روک تھام کی بجائے بہت سے کم علم مولوی حضرات بڑھاوا دیتے ہیں ۔
طنز و مزاح کی بنیاد ہنستے کھیلتے اصلاح کی کوشش پر استوار ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
کچھ جو سمجھا میرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
جزاک اللہ جناب جزاک اللہ
اگر میں نے کچھ جھوٹ گھڑا ہوتو بے شک حذف کیا جائے، لیکن اگر یہ کڑوا سچ ہے تو برداشت کیا جائے
افسوس میری تمہید کسی کام نہیں آئی تھی

بہرحال

اب کم از کم آپ ہی اس کھیل کو آگے بڑھانے میں میرا ساتھ دیں
قدم بڑھاؤ ساتھیووووووووووووو
نعرے سن قدم بڑھائے
پیچھا دیکھا سناٹے پائے
چھوٹے غالبا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چل اکیلا چل
گر ہوگی نیت سچی
تو مل جائیں گے ہمراہی بھی
جب سچ پر چلو تو رسم دار و رسن اپنے ساتھ رکھو ۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اے کاش۔۔۔۔۔!!!
اگر میں وزیر ِ پانی و بجلی ہوتا
یہ کہہ کر
کہ
اتنے ہزار کا شارٹ فال ہے
سیر سپاٹے کرتا پھرتا
نئے میٹرز ، نئے ٹرانسفارمرز کی مد میں
کئی کئی لاکھ کمیشن کھاتا
وقفے وقفے سے
لوڈ شیڈنگ کے بھاری بم گراتا
جب رات کو پورا ملک جاگتا رہتا
تو
میں اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر رقمیں گنتا رہتا
اگر میں وزیرِ پانی و بجلی ہوتا
 
Top