یونیکوڈ کیا ہے؟

What is Unicode
یونیکوڈ ہر حرف کے لیے ایک مخصوص عدد یا نمبر فراہم کرتا ہے۔ چاہے
کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو،
کوئی بھی پروگرام ہو،
کوئی بھی زبان ہو۔

بنیادی طور پر کمپیوٹر ٹیکنالوجی نمبرز کا کھیل ہے۔ کمپیوٹر ہر حرف یا ہندسے کو محفوظ کرنے کے لیے اس کو ایک مخصوص نمبر دیتا ہے۔ اس عمل کو Encoding کہا جاتاہے اور اس کام کے لیے قوانین کا جو نظام استعمال ہوتا ہے، اسے Encoding System کہتے ہیں۔ یونیکوڈ کی ایجاد سے قبل، سینکڑوں ایسے نظام موجود تھے جو نمبرز تفویض کرنے کا کام کرتے تھے۔ لیکن کوئی بھی ایسا نظام موجود نہیں تھا جو تمام حروف اور اعداد کے لیے نمبرز فراہم کر سکے۔ مثال کے طور پر، صرف یورپی یونین میں ہی کوئی ایک ایسا encoding system موجود نہیں جو اس یونین کی تمام زبانوں کے تمام حروف، اعداد اور علامتوں کو نمبر دے سکے۔ اس کی ہر زبان کے لیے ایک الگ encoding system استعمال ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ خود English کے تمام حروف، اعداد اور علامات کو ظاہر کرنے کے لیے بھی ایک اینکوڈنگ سسٹم موجود نہیں تھا۔

یہ encoding system ایک شش و پنج کی کیفیت بھی پیدا کرتے ہیں۔ مثلاً دو مختلف encodings ایک ہی نمبر سے دو مختلف اعداد کو ظاہر کرتی ہیں یا مختلف نمبرز کو کسی ایک حرف کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں ۔

تقریباً ہر کمپیوٹر (خاص طور پر server), میں مختلف encodings کی تکنیک موجود ہوتی ہے، تاہم جب کوئی ڈیٹا مختلف کمپیوٹرز یا encodings سے گزرتا ہے، تو اس میں خرابی کے خطرات بہرحال موجود ہوتے ہیں۔

یونیکوڈ نے encoding کا یہ گھمبیر مسئلہ حل کر دیا ہے۔ یونیکوڈ ہر حرف کے لیے ایک مخصوص عدد یا نمبر فراہم کرتا ہے۔ چاہےکوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو،کوئی بھی پروگرام ہو،کوئی بھی زبان ہو۔ یونیکوڈ سسٹم تقریباً تمام بڑی بڑی کمپنیوں کے زیرِ استعمال ہے، جن میں Apple, HP, IBM, JustSystem, Microsoft, Oracle, SAP, Sun, Sybase, Unisys اور بہت سے دوسرے ادارے شامل ہیں۔یونیکوڈ کمپیوٹر کی بہت سی زبانوں اور سکرپٹس کے ساتھ قابلِ استعمال ہے، جن میں XML, Java, ECMAScript (**********), LDAP, CORBA 3.0, WML اور بہت سی دوسری شامل ہیں۔ اور یہ ISO/IEC 10646 کے لیے ایک مسلّم ضابطہ ہے۔ یہ تقریباً تمام آپریٹنگ سسٹمز، ویب براؤزرز اور بہت سے پروگرامز میں استعمال ہوتا ہے۔ موجودہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز میں یونیکوڈ کی موجودگی اور استعمال ایک اہم مقام کا حامل ہے۔ client-server یا multi-tiered سافٹ ویئرز اور ویبسائٹس میں یونیکوڈ کا انضمام ، پرانے نظاموں کی نسبت بہت سستا اور مؤ ثر ہے۔ یونیکوڈ کی مدد سے ایک ہی پروگرام یا ایک ہی ویبسائٹ کو تمام پلیٹ فارمز، زبانوں اور ملکوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بغیر کسی فنی خرابی کے، ڈیٹا کو ایک پلیٹ فارم سے دوسرے تک منتقل کرتا ہے۔

یونیکوڈ سٹینڈرڈ حروف، اعداد اور علامتوں کی encoding کا ایک سسٹم ہے جو ایک عالمگیر حیثیت رکھتا ہے۔ یہ انٹرنیٹ پر ڈیٹا کی منتقلی، پروسیسنگ، تکنیکی اصولوں اور مختلف زبانوں کے ٹیکسٹ کو دکھانے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ مضمون جو آپ ملاحظہ کر رہے ہیں، یونیکوڈ ٹیکسٹ کی صورت میں ہے۔ اسے دکھانے کے لیے UTF-8 اینکوڈنگ استعمال کی گئی ہے ۔ چونکہ ہر ٹیکسٹ کو دیکھنے کے لیے ایک مناسب فونٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس لیے اردو ٹیکسٹ کو دیکھنے کے لیے اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا نفیس کے فونٹس استعمال کیے جاتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بحوالہ اردو مجلس
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=7063
 

الف عین

لائبریرین
شاید الٹے بانس بریلی اسی کو کہتے ہیں۔۔۔ اردو ویب سے یہ مضمون اردو مجلس میں پوسٹ کیا گیا تھا۔۔
 
Top