ہوم بوائے انڈسٹریز

نبیل

تکنیکی معاون
آج جرمن آن لائن جریدے شپیگل آن لائن پر ہوم بوائے انڈسٹریز کے بارے میں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ہوم بوائے انڈسٹریز اصل میں ایک پادری گریگ بوائل کا جیل سے رہا ہونے والے نوجوانوں کو معاشرے میں دوبارہ مقام دلانے کا منصوبہ تھا۔ گریگ کا کہنا تھا کہ ایک گولی کو روکنے کا بہترین طریقہ روزگار فراہم کرنا ہے۔ (Nothing stops a bullet like a job) ہوم بوائے انڈسٹریز کا آغاز 1988 میں چھوٹے پیمانے پر ہوا تھا اور اس کے تحت جیل سے رہا ہونے والے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ اور شخصیت کو بہتر بنانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہوم بوائے انڈسٹریز ایک بڑا نام بن چکا ہے۔ سال 2010 ان کے لیے مالی مشکلات کا دور تھا لیکن اس کے بعد سے ان کی مالی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔

حوالہ: وکی پیڈیا کا ربط
 

قیصرانی

لائبریرین
ووکیشنل اداروں میں سابقہ شدت پسندوں کی تربیت اور انہیں ہنر سکھانے کا کام تو پاکستانی فوج کر رہی ہے۔ البتہ پیمانے اور انتخاب کی شرائط کا علم نہیں
 

mfdarvesh

محفلین
ایسے ادارے چھپ چھپا کہ ہوں تو اور بات ہے میری نظر میں تو کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے
 

mfdarvesh

محفلین
پاکستان کیا ہے ؟ پاکستان ہم ہیں، اور ہمارے لیئے کوئی باہر سے آکر نہیں سوچے گا، ہمارے لیئے ہمیں خود سوچنا ہوگا۔
بہت عمدہ
مگر یہاں کام کرنے کا معاوضہ بہت زیادہ ہے
آپ کو اگنے سے پہلے ہی زبردستی مار دیا جائے گا، آزمائش شرط ہے
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت عمدہ
مگر یہاں کام کرنے کا معاوضہ بہت زیادہ ہے
آپ کو اگنے سے پہلے ہی زبردستی مار دیا جائے گا، آزمائش شرط ہے

آپ نے ٹھیک کہا لیکن ایسا نہیں ہے، یہ ڈر ہی ہے جو ہمیں کچھ کرنے سے روکتا ہے، ہاں مشکلات آئیں گی لیکن روک کوئی نہیں سکے گا، مگر اسکے لیئے اجتماعی طور پر ایک ادارے کی طرح کام کرنا پڑے گا۔
 
Top