ہندوستان میں پہلی جنگِ آزادی کے 150 سال

الف عین

لائبریرین
1857 کی جنگِ آزادی کی ڈیڑھ سو واں سال یہاں منایا جا رہا ہے، مئ 2006 سئے مئ 2007 تک۔ اس پر مجھے خیال ہوا کہ یا پاکستان میں بھی اس اہم وقوعے کو یاد کیا جا رہا ہے؟
بلکہ اکثر میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ پاکستان اپنی تاریخ کہاں سئ شروع کرتا ہے، کیا آزادی میں جناح وغیرہ کے علاوہ کسی اور کا اہم رول مانا بھی جاتا ہے یا سب کو بھلا دیا گیا ہے؟ اشفاق اللہ، بھگت سنگھ، اور گرو وغیرہم کی قربانیوں کا اب بھی وہاں ذکر ہوتا ہے۔ ابو الکلام آزاد کے بارے میں کیا خیالات ہیں وہاں، اور دوسرے اہم آزادی کے رہنماؤں کے بارے میں۔ اور کیا برِ صغیر کی آزادی کو محض پاکستان کی آزادی ہی کہا جاتا ہے۔ کیا پاکستانی ارکان اس سلسلے میں کچھ روشنی ڈالیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم، سچی بات تو یہ ہے کہ اس تقسیم کو ہم پاکستانی لوگ صرف پاکستان کی آزادی کی حد تک دیکھتےہیں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں :(
 
Top