ہندوستان میں نقد آفریں (اے ٹی ایم) اب اردو میں بھی دستیاب

عبدالحسیب

محفلین
حال ہی میں مہارشٹر کے علاقہ برار کے بالاپور قصبہ میں اسٹیٹ بینک کی نسب شدہ نقد آفریں (اے ٹی ایم) میں اردو زبان بھی شامل کی گئی ہے۔ اس سے قبل ایچ ڈی ایف سی بینک نے شمالی ہندوستان کی چند ریاستوں، بہار ، اتر پردیش وغیرہ میں اردو زبان میں نقد آفریں (اے ٹی ایم) متعارف کرائے ہیں۔ بینک کے اعلیٰ عہدیداران نے یہ بھی کہا تھا کہ "اگر مستقبل میں اردو بولنے والوں کی جانب سے مطالبہ کیا جائے تو اردو کال سینٹرس کا بھی انتطام کیا جا سکتا ہے۔ جس سے اردو جاننے والوں کے لیے ملازمت کی ایک نئی راہ بھی کھل جائے گی"۔ ابھی تک ایسا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ ممکن ہے مستقبل میں اردو کی فروغ کے لیے قائم کردہ ادارے جیسے 'قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان' وغیرہ کی جانب سے کوئی مطالبہ کیا جائے۔
3_online.jpg
4_online.jpg
2_online.jpg
1_online.jpg

پس نوشت:
نقد آفریں :اے ٹی ایم-اصطلاح؛قیصر فاروق، برار
تصاویر: بشکریہ قیصر فاروق، برار
 
Top