ہندوستان میں انٹر نیٹ کی شرحیں

الف عین

لائبریرین
براڈ بینڈ۔ اے ڈی ایس ایل

نیم سرکاری کمپنی بی ایس این ایل۔ بھارت سنچار نگم لمٹیڈ: سروس کا نام۔ براڈ بینڈ ۔ڈیٹا ون
رفتار۔ 256 کے بی(کلو بِٹ) پی ایس۔ ہوم پلان۔ 250، ماہانہ 250 روپئے، ڈیٹا حد۔ 400 م ب
ہوم 500: ماہانہ 500 روپئے، ڈیٹا حد: 1 جی بی، صبح دو سے صبح آٹھ بجے تک مفت
ہوم 900، ماہانہ 90 روپئے، ڈیٹا حد: کچھ نہیں، لامحدود
ہوم 900 پلس، نیا پلان۔ اوپر کے پلان کے لئے بی ایس این ایل لینڈ لائن کا کنکشن ضروری، لیکن 90 پلس میں بی ایس این ایل کا کنکشن شامل ہے جس کا کرایہ کچھ نہیں۔
دوسری سروسیز: سِفی (SIFY, from Satyam Infoway)۔ براڈ بینڈ (تعریف کے مطابق 256 ک ب پ س) تقریباً ڈیٹا ون جیسے ہی، لیکن 64 اور 128 ک ب پ س کی شرحیں اور کم، 64 ک ب پ س اور 400 م ب حد کے ساتھ ماہانہ 199 روپیے۔

ڈائل اپ، بی ایس این ایل، سو گھنٹوں کا پیکیج 550 روپئے، فون کے کال چارجیس، صبح چھ سے رات دس بجے تک ساڑھے سات منٹ کی پلس، رات دس سے چھ پندرہ منٹ کی پلس، یعنی پندرہ منٹ کی ایک کال، فی کال 90 پیسے سے 1.20 روپئے تک، فون کے پلان کے مطابق۔

سی ڈی ایم اے: ریلائینس۔ لینڈ لائن یا موبائل۔ مختلف پلانس،جیسے۔۔ لامحدود 1500 روپئے ۔۔۔۔ ماہانہ چار سو روپئے، رات دس سے ڈ؂صبح چھ تک لامحدود، ایک اور پلان چار سو روپئے، چالیس گھنٹے، بیس گھنٹے دن اور بیس گھنٹے رات، سات سو روپئے، ایک جی بی ڈیٹا حد، ڈیفالٹ پلان: دن میں پچاس پیسے فی منٹ، رات کو پچیس پیسے فی منٹ، رفتار، ممکنہ 115 ک ب پ س، عموماً۔ 15، 20 ک ب پ س
ٹاٹا انڈی کام: موبائل یا لینڈ لائن، پچاس پیسے فی منٹ ڈیفالٹ، ایک اور پلان، ماہانہ 350 روپئے، ڈیٹا حد 50 م ب، 700 روپئے ماہانہ، ڈیٹا حد 1 گ ب، ایک ٹاک کم نیٹ پلان، 349 روپئے ماہانہ کرایہ، 120 روپئے ٹاک ٹائم، رات انٹر نیٹ مکمل مفت۔ یہی پلان حال میں شروع ہوا ہے، پہلے ہوتا تو میں اسی کو لے لیتا، لیکن اب ناگپور سے تبادلے کی امید میں اس کے آٹھ سو روپئے activation charges دینے کے موڈ میں نہیں۔

جی پی آر ایس: رفتار عموماً سی ڈی ایم اے سے کم، میرے پاس دفتر میں بھی پانچ سے زیادہ کبھی نہیں ملی میرے موبائل پر جب کہ گھر میں اوسط رفتار 1.5 ک ب پ س ہی ہوتی تھی، ممکنہ تو وہی 115 ک ب پ س کہ موبائل کا موڈیم ہی اس رفتار کا ہوتا ہے۔
عموماً ہر سروس فراہم کنندہ کے پاس تین آپشنس ہیں، ایک مفت جی پی آر ایس جس میں محض ان کے پورٹل تک رسائ تاکہ وہاں سے رنگ ٹون اور وال پیپرس داؤن لوڈ کئے جا سکیں۔ دوسرا ویپ۔ (WAP)۔ جس میں موبائل پر ہی محض ویپ سائٹس براؤز کر سکتے ہیں، اور تیسرے مکمل انٹر نیٹ، کمپیوٹر پر بھی موڈیم کے ذریعے۔
بھارتی ایر ٹیل۔ ایر ٹیل لائیو۔ مفت
ویپ: 99 روپئے ماہانہ، اس میں پانچ م ب مفت، باقی دو پیسے فی کلو بائٹ
موبائل آفس: 349 روپئے ماہانہ، لا محدود
آئڈیا: (ٹاٹا سیلولر)۔ ویپ کا شاید 49 روپئے، بیس پیسے فی کلو بائٹ، لا محدود پانچ سو روپئے
ہچ (ہچنسن ایس آر)۔ ہچ ورلڈ فری، 99 روپئے ویپ، 20 پیسے فی کلو بائٹ پانچ م ب کے بعد، لامحدود سروس نہیں۔
بی ایس این ایل: سیل ون پورٹل۔ مفت، ویپ: 99 روپئے، دس پیسے فی کلو بائٹ مقامی طور پر، 20 پیسے کلو بائٹ رومنگ میں۔ 199 روپئے لا محدود لیکن رومنگ میں بیس پیسے فی کلو بائٹ۔
احباب پاکستان کی شرحیں بھی بتائیں۔ اور دوسرے ممالک میں بھی کیا کیا آپشنس ہیں۔
 
Top