ہمارا جرم کیا ہے ؟

اظہرالحق

محفلین
آج کے جنگ میں جامعہ حفصہ کی ایک طالبہ کا ایک کالم شائع ہوا ہے اسے یہاں پڑھ سکتے ہیں ۔۔ ۔

آپ اسکا جواب دیں ۔ ۔ میرا جواب یہ ہے ۔ ۔یعنی انکا جرم کیا ہے ؟

- اسلام کے نفاذ کا تقاضہ ، اسلام کردار کی مثالوں سے پھیلا ، مگر یہ کردار کی کونسی مثال ہے ؟ جس میں آپکو اپنی حفاظت کے لئے ہتھیار اٹھانے پڑے ۔ ۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آپ خود کو دنیا کے سامنے مثال کے طور پر پیش کرتیں ۔ ۔ مگر الٹا آپ نے خود کو ایک ایسی مثال بنا دیا کہ کوئی آپکی بات سننے کے لئے تیار ہی نہیں ، اب اگر کسی سے بات کریں تو وہ یہ کہتا ہے کہ بھائی ایک ہاتھ میں ڈنڈا لو اور کسی کو کہو کہ تم یہ کام غلط کر رہے ہو ، وہ آپکی بات بعد میں سنے گا پہلے آپکے ڈنڈے کو دیکھے گا اور ۔ ۔ اسپر اس ڈنڈے کا ڈر ہو گا نہ کہ آپکی شیریں بیانی کا اثر ۔ ۔ کیا اسلام ڈرا کہ پھیلایا جائے گا ؟

بے حیائی اور فحاشی کا خاتمہ ۔۔۔کیا ڈنڈے سے ممکن ہے ، یا حیادار عورت ایک بے حیا عورت کے لئے مثال بنے تو وہ اچھا ہے ؟

مساجد کے لئے آواز، مساجد ایک اجتماعیت کا تصور دیتیں ہیں ، مگر یہاں ہر ایک کی اپنی مسجد ، ایک کلمہ ایک رسول ایک اللہ اور ایک ہی یقین مگر مسجدیں الگ الگ ۔ ۔ کیوں ۔۔ پہلے یہ مسلہ نہ حل کریں ، اگر ایک امام دوسرے امام کے پیچھے نماز ادا کر سکتا ہے تو پھر ۔ ۔ یہ تضاد کیوں ؟؟؟

مسملمانوں کی خاموشی ، کیا بولیں کس سے بولیں ؟ آپ سے جو سننے کے بجائے صرف اپنی کہیں اور کوئی منطقی بات نہ کریں ۔ ۔ ۔ دیکھیے عقائد بنا منطق ہو سکتے ہیں مگر زندگی گذارنا نہیں ۔ ۔اسکے لئے کچھ منطقی اور کچھ وجوہات چاہیں ۔ ۔ جو غلط بھی ہو سکتیں ہیں ۔ ۔ ۔ انہیں منطق سے صحیح کرنا چاہیے نہ کہ زبردستی سے ۔ ۔

کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ایک اور سوال یہ بھی ہے کہ کیا یہ جوش وقتی ہے ؟ ۔ ۔ ۔ اگر ایسا ہوا تو پھر یاد رکھیے گا کہ ایسی کوئی بھی تحریک جو چاہے کتنی بھی مخلص کیوں نہ ہو اسے بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا ، خالی پاکستان میں ہی نہیں بلکے دنیا میں کسی بھی جگہ ۔ ۔ ۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے (آمین)
 
بسم اللہ الرحمن الرحمن
السلام علیکم
ہمار جرم صرف اتنا ہے کہ ہم دعوت رحمن کی بجائے دعوت شیطان دیتے ہیں ہم تو شیطان کی سرور کو روح کی عذا کہتے ہیں ؟ اور ہم یہ بھول گئے ہے کہ ہمارا ایک ایک سانس ریکارڈ ہورہا ہے تو کیا انگلیوں کی حرکت ریکارڈ نہیں ہوگی جس پر ہم گانوں فلموں ۔۔۔۔ کی


السلام علیکم


واجدحسین
 
Top