سعود عثمانی ہر روز امتحاں سے گزارا تو میں گیا ۔ سعود عثمانی

ہر روز امتحاں سے گزارا تو میں گیا
تیرا تو کچھ گیا نہیں ،مارا تو میں گیا

جب تک میں تیرے پاس تھا بس تیرے پاس تھا
تو نے مجھے زمیں پہ اتارا تو میں گیا

یہ طاق یہ چراغ مرے کام کے نہیں
آیا نہیں نظر وہ دوبارہ تو میں گیا

شل انگلیوں سے تھام رکھا ہے چٹان کو
چھوٹا جو ہاتھ سے یہ کنارا تو میں گیا

اپنی انا کی ٓاہنی زنجیر توڑ کر
دشمن نے بھی مدد کو پکارا تو میں گیا

تیری شکست اصل میں میری شکست ہے
تُُو مجھ سے ایک بار بھی ہارا تو میں گیا

(سعود عثمانی)
 

شزہ مغل

محفلین
ہر روز امتحاں سے گزارا تو میں گیا
پھر کیوں ہمارے امتحان شروع ہو رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
:timeout::surprise::atwitsend:
 
Top