ہاٹ ائیر بیلون

قیصرانی

لائبریرین
ایک بار ایک بندہ ہاٹ ائیر بیلون میں کہیں جا رہا تھا کہ راستہ بھول گیا۔ خیر اس نے بلندی کم کی تاکہ کچھ اندازہ ہو سکے۔ کچھ دیر بعد اس نے دیکھا کہ ایک شخص کہیں جا رہا ہے۔ اس نے سوچا کہ اس سے مدد مانگتے ہیں۔ غبارے کو اس طرف لے جا کر اس نے پوچھا

پہلا بندہ: معاف کیجئے، میں نے ایک دوست سے ملنے کا وعدہ کیا ہے اور ابھی مجھے نہیں‌ معلوم کہ میں کہاں‌ ہوں۔ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں‌کہ میں اس وقت کہاں‌ ہوں؟

دوسرا بندہ: (نہایت حیرت سے دیکھتے ہوئے) آپ ہاٹ ائیر بیلون میں زمین سے 30 فٹ کی بلندی پر ہیں اور آپ کا رخ 40 سے 42 ڈگری شمال کی طرف ہے اور رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ

پہلا بندہ: لگتا ہے آپ انجینیئر ہیں

دوسرا بندہ:‌ جی بالکل۔ پر آپ کو کیسے پتہ چلا؟ :?

پہلا بندہ: اس طرح سے کہ آپ کی دی ہوئی تمام معلومات تکنیکی اعتبار سے بالکل درست ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے معلوم نہیں کہ آپ کی ان معلومات سے مجھے کوئی فائدہ ہو سکتا ہے :(

دوسرا بندہ: آہا، اب سمجھا۔ آپ مینیجر ہیں :p

پہلا بندہ: ہیں؟ آپ کیسے جانتے ہیں؟ :shock:

دوسرا بندہ: بہت آسانی سے۔ آپ کو یہ نہیں پتہ کہ کہاں‌ سے آرہے ہیں، اور نہ ہی پتہ ہے کہ کہاں‌جا رہے ہیں اور نہ ہی یہ علم کہ ابھی کہاں ہیں۔ وعدہ کر لیا لیکن نبھا نہیں‌ پا رہے۔ مسئلے کا شکار ہیں لیکن حل مجھ سے مانگ رہے ہیں۔ بات کرنے سے پہلے اور بات کرنے کے بعد آپ کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں‌ ہوئی یعنی گمشدہ کے گمشدہ ہی رہے لیکن پھر بھی آپ نے اس میں میرا قصور نکال لیا :D
 
Top